kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



جینی

 

(شفیق الرّحمٰن)

 

 


میرا ارادہ بھی ہوا کہ اسے ٹوکوں ‘ پھر سوچا کہ بھلا میں اس کا کیا لگتا ہوں ‘ دیکھا جائے تو وہ خود اسی ہجوم میں سے ایک ہوں ۔ فرق صرف اتنا ہے کہ میں اسے ذرا پہلے س جانتا ہو ں۔
پھر میں نے محسوس کیا کہ وہ ایک شخص کی جانب ملتفت ہوتی جارہی ہے یہ شخص بالکل عجیب تھا ۔ پہلے پہل تو میں اسے سمجھ ہی نہ سکا ۔ یہی سوچتا کہ آخر اس کی زندگی کا مقصد کیا ہے ۔ اسے قریب سے دیکھنے پر معلوم ہوا کہ اس کی زندگی کا واقعی کوئی مقصد نہیں ۔ اسے کسی چیزپر یقین نہیں تھا ۔ محبت ‘ زندگی ‘انسان٬ خدا ۔ سب سے منکر تھا ۔ بات چیت پر بحث کےلئے تیار ہوجاتا ۔ سب اس سے کتراتے تھے اسے کامریڈ کے نام سے پکارا جاتا ۔ محض جینی کی وجہ سے میں اس سے ملتاورنہ میرے دل میں اس کےلئے نفرت تھی ۔ یہ نفرت شاید اس دن پیدا ہوئی ‘ جب ہم نے پہلی اور آخری بحث کی کامریڈ عورتوں کو ہمیشہ برا بھلا جتلائیں ۔ لڑکی کی پیدائش کو نا مبارک سمجھا جاتا ہے لڑکوں کے مقابلے میں اس کی پرورش میں کوتاہی برتی جاتی ہے ۔ بھائی اسے ڈانٹتے دھمکاتے ہیں۔ اس کا حصہ چھین لیتے اس کے دل میں احساس کمتری پیدا کردیتے ہیں ۔ذرا بڑی ہونے پر کنبے اور پڑوسیوں کی تنقید شروع ہوجاتی ہے دوپٹے کا ذرا سر سے اتر جانا خاندان کی ناک پر اثراندازا ہوتا ہے ذرا سی بھول اسے زندگی بھر کےلئے مجرم بنا دیتی ہے ۔ کالج میں اسے فلسفہ سکھایا جاتا ہے ۔ مساوات اور آزادی کے سبق دیے جاتے ہیں لیکن جب شادی کا سوال آتا ہے تو اس سے کوئی نہی پوچھتا ‘ اسے وہی کرنا پڑتا ہے جو چندخشک مزاج بزرگ چاہتے ہیں ۔ لیکن لڑکوں کی زندگی بالکل مختلف ہے وہ بڑی آسانی سے جھوٹی قسمیں کھا کر لڑکیوں کو دھوکا دے سکتے ہیں محبت ک واسطہ دلا کر سب کچھ منوا لیتے ہیں پھرچند خاندانی مجبوریوں کی بنا پر انہیں بڑی آسانی سے دھتکارسکتے ہیں اور سٹیٹ کی طرح باربار سب کچھ دھل جاتا ہے ۔ ان کا ماضی کوئی معنے ہی نہیں رکھتا ۔ ان کےلئے بیاہ شادی کھیل ہے ۔ لیکن لڑکیوںکےلئے شادی نئی مصیبتوں کا پیش خیمہ بنتی ہے ۔ بیوی بن کر بچوں کی پرورش معاشی بے بسی ‘ ذرا ذرا سی بات کےلئے خاوند کی طرف دیکھنا پڑتا ہے ۔ عمر رسیدہ ہوجانے پر اولا د بے مصرف سمجھتی ہے ‘ مذاق اڑاتی ہے ۔
کامیریڈ کو میری باتیں فضول معلوم ہوئیں ۔ وہ یہی کہتا رہا کہ ویسے عورت اور مرد برابر ہیں لیکن مرد رتبہ دماغی اور جسمانی لحاظ سے بلند ہے ۔ اس نے دونوں کے دماغ کی بناوٹ اور وزن کا ذکر بھی کیا ۔ مرد کےلئے لمبے قد اور مضبوط بازوؤں کا حوالہ دیا ۔اس کے بعد میری اور اس کی کبھی بحث نہیں ہوئی ۔
پتہ نہیں اس کا ذریعہ معاش کیا تھا ‘ ہ رہتا کہاں تھا ۔ اس کی گذشتہ زندگی کہاں اور کیسے گزری بس یہ مشہور تھا کہ وہ جینی کا مداح ہے ۔
جینی ان دنوں بڑی ٹھوس قسم کی کتابیں پڑھتی ۔ مشکل مضامین کی بے حد خشک اور سنجیدہ کتابیں جب وہ دونوں باتیں کرتے تو بہت کم لوگ سمجھ سکتے کہ کس موضوع پر گفتگو ہورہی ہے ۔ ان دونوں کی دوستی کا یہ پہلو مجھے بہت اچھا معلوم ہوتا جینی کی مدللاور ذہین باتیں ظاہر کرتیں کہ وہ دماغی ارتقا کی منزلیں بڑی تیزی سے طے کر رہی ہے ۔
ہم پکنک پر گئے ‘ اس تاریخی عمارت کو ہم نے بار بار دیکھا تھا ۔ لیکن جب جیی نے ایک خاص زاویے سے ہمیں دیکھنے کو کہا تو یوں معلوم ہوا کہ جیسے باغ اور عمارت کو آج پہلی مرتبہ دیکھا ہے ۔ کامریڈ اچھل پڑا بولا صرف ایک آرٹسٹ کی آنکھ اس زاویے کو دیکھ سکتی تھی ۔ جب قصے کہانیاں ہورہی تھی تو ایک لڑکا اپنا رومان سنانے لگا ۔ اسے ایک لڑکی دوردور سے دیکھا کرتی ‘ اشارے ہوتے ‘ پتھروں سے لپٹے ہوئے خطوط آتے ‘ عہدوپیمان ہوتے ۔ لیکن وہ فاصلہ اتنے کا اتنا تھا ۔ نہ وہ خود قریب آتی نہ آنے دیتی۔ تنگ آکر اس نے چھت پر جانا چھوڑ دیا ‘ کئی دنوں کے بعدگیا تو لڑکی نے بڑی سخت سماجت کی‘ اس نے صاف کہہ دیا کہ اگر اب بھی قریب نہ آنے دوگی تو آئندہ کبھی چھت پر نہیںآؤں گا ۔ بڑی مشکلوں کے بعد وہ رضا مندہوگئی باربار یہی کہتی آپ وعدہ کیجئے کہ مجھ سے نفت تو نہیں کرنے لگیں گے ۔ اس نے وعدہ کیا تو مانی ۔ یہ اسے ملنے گیا لڑکی نہایت حسین تھی لیکن اس کی آنکھوں میں نقص تھا ‘ وہ بھینگی تھی ۔
اس پر قہقہے پڑے ۔ ہنستے ہنستے لوگ دوہرے ہوگئے ۔ لیکن جینی خاموش رہی اس کی آنکھیں نمناک ہوگئیں دیر تک وہ چپ چاپ رہی مجھے بھی اس کہانی نے اداس کردیا ۔ یہ کہانی ہرگز مضحکہ انگیز نہیں تھی ۔

 

Go to Page:

*    *    *

Jeeni by Shafiq ur Rehman, well known urdu afsana nigar, and story writer

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading.(Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)