kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



لوہے کا کمر بند

 

(رام لعل)

 

 


کہ میںآپ کے سامنے مسلسل کئی روز تک گاتا رہوں ۔ ؟ مجھے یقین ہے اپنی موسیقی کی بدولت میں آؒپ کے بدن میں ایک ایسی سنسنی پیدا کردینے میں کامیاب ہوجاؤں گا ۔ جس سے آپ کا کمر بند خود بخود کمرسے نیچے پھسل جائے گا ۔انتہائی ہیجان کے کسی بھی لمحے میں ایسا ہوجانا ممکن ہے ۔ آپ کوپتہ بھی اس وقت لگے گا جب یہ کمر بند سرک کر آ پ کے قدموں میںآگرے گا ۔“
سوداگر کی بیوی نے اس کی نئی تجویز کو بھی ہنسی میں اڑادیا۔
کہنے لگی ۔
” تم پہلے بھی تو کئی بار گانا سنا چکے ہو ۔ کبھی ایسا ہوسکا؟ میں جانتی ہوں تم مجھے صرف افسردہ بنا سکتے ہو ۔ کسی اور بات میں کامیاب نہیں ہوسکتے ۔“
اب وہ وہاں سے بالکل ہی مایوس ہوکر چل دیا ۔ پھر کئی مہینوں ئک اس نے پلٹ کر سوداگر کی بیوی کو اپنی صورت نہ دکھائی ........ لیکن سوداگر کی بیوی کو اپنے ملازموں کے ذریعے اس کے بارے میں خبریں ملتی رہیں کہ وہ گلی کوچوں میں مارا مارا پھرتا رہتا ہے ۔اب اسے اپنے تن بدن کا ہوش بھی نہیں رہتا ہے ۔کسی کی فرمائش پر گانا بھی نہیں گاتا ہے ۔ بس ایک خاموشی اس نے اختیار کررکھی ہے ۔
لوگوں میں یہ بھی مشہور ہوگیا ہے کہ وہ سوداگر کی بیوی کے عشق میں مبتلا ہے اور وہ دن دور نہیں جب وہ بالکل پاگل ہوجائے گا ۔ آخری سوداگر کی بیوی کے لئے خاصی پریشان کن تھی۔ کیونکہ اس سے اس کی بدنامی ہورہی تھی ۔ لیکن رفتہ رفتہ وہ بھی اس کی محبت میںگرفتار ہونے لگی ۔اسے احساس ہونے لگا کہ محبت کے میدان میں مغنی زیادہ ثابت قدم نکلا اور وہی اسے سے سچا عشق کررہا ہے ۔ اگر مرگیا تو لوگ ہمیشہ اس کے چرچے کیا کریں گے لیکن اسے کبھی اچھے نام سے یاد نہیں کیا جائے گا ۔ کیونکہ مغنی کی موت کا سبب وہی بنے گی ۔ اس معاملے میں تھوڑی سی قربانی وہ بھی دے سکے تو اس کا نام بھی امرہوسکتا ہے ۔ یہ سب کچھ سوچ کرسوداگر کی بیوی فاقے کرنے کا منصوبہ بنالیا ۔ شروع شروع میں تو اس نے کھانے پینے کی مقدار میں کمی کی ۔ پھر غذائیت سے بھرپور اورلذیذچیزیں ترک کردیں جس سے وہ جلد ہی پتلی ہوگئی پر کشش ہوگئی ۔ آئینے کے سامنے جاکر وہ اپنے آپ کو دیکھتی تو خوشی سے پھولی نہ سماتی ۔ کبھی کبھی اس کا جی وہ ساری میٹھی اور لذیذ چیزیں کھانے کو مچل اٹھتا جو اسے ہمیشہ ہمیشہ مرغوب رہ چکی تھی وہ چیزیں اس کے خوابوں میں بھی آتی تھیں ۔
ایک روز وہ اچانک اچھے اچھے ذائقوں کو یاد کرکے روپڑی ۔اس نے اسی دم اپنے محبوب کا خیال دل سے نکال پھینکا اور اپنے ملازموں کو حکم دیا کہ وہ اس کے سامنے بہترین قسم کے سارے کھانے فوراً حاضر کریں ۔ پہلے تو نوکر بہت حیران ہوئے ، کیونکہ اس نے ایک عرصے سے عمدہ قسم کے کھانوں کی طرف نگاہ اٹھا کر نہیںدیکھا تھا م لیکن وہ فوراً ہی دودھ، گھی ، شہد اور چینی وغیرہ سے بنائے ہوئے قسم قسم کے لذیذو ترین کھانے لے کر حاضر ہوگئے ۔ جنہیں دیکھتے ہی وہ ان پر ٹوٹ سی پڑی ۔ کھاتے ہوئے وہ دل ہی میں یہ عہد بھی کرتی گئی کہ اب وہ کبھی بھوکا رہنے کی کوشش نہیں کرے گی ۔ زندگی کی بہترین مسرت ایسی ہی لذیذغذاؤں کے کھانے میں ہے ۔
کچھ ہی دنوں میں اس کے جسم کے قوسیں پھر سے بھرگئیں ۔ جن پر سے خوراک میں کمی کردینے کی وجہ سے گوشت غائب ہونے لگ گیا تھا اور وہ اس بات کی قائل ہو گئی کہ کسی سے عشق کرنے کےلئے بھوکا رہنا قعطاً ” ضروری نہیں ہے ۔ مغنی بھی اب شہر چھوڑ کرجاچکا تھا ۔ معلوم نہیں وہ زندہ بھی تھایا نہیں !
ایک روز اچانک وہی مغنی پھر اس کے دروازے پر حاضر ہوگیا ۔ اس نے ملاقات کی اجازت چاہی ۔ سوداگر کی بیوی نے اسے ایک مدت سے نہیں دیکھا تھا ۔ اس نے مغنی کو فوراً اندر بلوایا ۔ مغنی کو آتے ہی اس کے سامنے ایک نئی تجویز پیش کردی ۔
” میں آپ کی خاطر دور دراز کے علاقوں میں بھگتا رہا ہوں ۔ میں ایک ایسی جڑی بوٹی کی تلاش میں تھا۔

 

Go to Page:

*    *    *

Lohay ka kamer band by Ram Lal, well known urdu afsana nigar, and story writer

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading.(Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)