kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



لوہے کا کمر بند

 

(رام لعل)

 

 


جس کے بارے میں سن رکھا تھا کہ اس کے استعمال کےساتھ لذیذ کھانوں سے محروم نہیں ہونا پڑتا ۔لیکن اس سے بدن کی فالتو چربی بھی کم ہوتی جاتی ہے ۔“
سوداگر کی بیوی اس وقت بڑے اچھے موڈ میں تھی ۔ اپنے سامنے شکر چڑھے باداموں کی ایک پلیٹ رکھے بیٹھی تھی ۔ وہ ایک ایک بادام اٹھا کر منہ میں اڈالتی اور دانتوں کے درمیان آہستہ آہستہ پیستی اور مسکراتی جاتی تھی ۔
” اچھا تو پھر تم نے وہ جڑی بوٹی حاصل کرلی ۔“؟
مغنی نے جواب دیا ۔،
” اس جڑی بوٹی کا صحیح پتہ ایک بڑھیا کو تھا ۔ اسے بھی میں نے دور افتادہ ایک گاؤں سے ڈھونڈ نکالا ۔ وہاں وہ جادو گرنی کے نام سے مشہورہے ۔ اس نے بے شمار امیروکبیر گھرانوں کی ایسی بہو بیٹیوں کا بڑی کامیابی سے علاج کیا ہے جو اچھی خوراکیں کھانے کی وجہ سے بہت فربہ ہوچکی تھیں اور اس طرح اپنی دل کشی سے محروم ہوجانے پر افسردہ بھی رہتی تھیں ۔ اس بڑھیا کی دی ہوئی دواسے انہیں اپنے بدن کی خوب صورتی پھر سے واپس مل چکی ہے اور ان کی صحت پر بھی برا اثر نہیں پڑا ہے ۔“
یہ کہہ کر مغنی نے جیب میںسے ایک چھوٹی سی ڈبیہ نکالی اور کہا۔
” سوداگر کی بیوی نے خوش ہوکر وہ ڈبیہ لے لی اور تھوڑی سی دوا اس نے اسی وقت چاٹ لی ۔
اس کے بعد وہ دن میں کئی کئی مرتبہ اسے استعمال کرنے لگی ۔ دوا نے واقعی اپنا اثر دکھایا ۔وہ کچھ ہی روز میں دبلی ہوگئی ۔ اس کے بدن میں جگہ جگہ بھرڈ ہوا پلپلا گوشت غائب ہوگیا ۔
ایک دن وہ مغنی کے ساتھ اپنے مکان کے بائیں باغ میں تالاب کے کنارے کنارے ٹہل رہی تھی کہ اچانک اس کی کمر کے ساتھ چپا ہوا لوہے کا کمر بند سرک کر نیچے گر پڑا ۔ پاؤں کے پاس گرے ہوئے کمر بند کو اس نے حیرت سے دیکھا ۔ پھر مسرت کی ایک عجیب سے جوش میں مبتلا ہوکراس نے کمر بند کو زور سے ٹھوکر ماری ۔ کمر بند ایک پیرا کے ساتھ جاٹکرایا اور اس خود کو مغنی کے حوالے کردیا ۔ لیکن اس وقت کسی نے دروازے پر زنجیر کھٹکھٹائی ۔ اس کے ملازم کسی غیر ملکی شہری کی آمد گی خبرلے کر آئے تھے اس نے گھبرا کر اس آدمی کو بلوابھیجا ۔ پردے کھنچوا دیئے گئے ۔اس نے پردے کے عقب سے اس غیر ملکی شخص کو سرجھکائے کھڑے ہوئے دیکھاجو اپنے ساتھ کئی صندوق بھی لایا تھا
اس نے کہا ۔
” یہ سارے صندوق ہیروں اور جواہرات سے بھرے ہوئے ہیں۔انہیں آپ کی خدمت میں پہنچا دینے کا حکم آپ کے شوہر نے ہی مجھے دیا تھا ۔ ان کا انتقال ہوچکا ہے ۔ ایک زہریلے سانپ نے انہیںڈس لیا تھا ۔ آپ کا نام مرتے دم تک ان کی زبان پر رہا ۔ مرنے سے پہلے انہوں نے ایک اور چیز بھی آپ تک پہنچانے کی ہدایت کی تھی ۔ یہ ایک چابی ہے ۔ “
سوداگر کی بیوی نے پردے کے پیچھے سے ہاتھ بڑھا کر وہ چابی لے لی ۔ یہ وہی چابی تھی ۔ جس کے ساتھ ایک پرچہ بھی بندھا ہوا تھا ۔ جس پر لکھا تھا
” میری پیاری بیوی !
اب تم آزاد ہو
خدا حافظ ........!“
دو چابی سینے کے ساتھ لگا کر زور زور سے رونے لگی ۔ مغنی نے جو اس خبر کو سن کر بہت خةش تھا اسے سمجھایا ۔
” اب تو آپ مکمل طور پر آزاد ہیں ۔ کوئی خطرہ نہیں رہ گیا ۔اب ہم شادی کرکے ہمیشہ ساتھ رہ سکتے ہیں ۔

 

Go to Page:

*    *    *

Lohay ka kamer band by Ram Lal, well known urdu afsana nigar, and story writer

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading.(Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)