kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



تیسرا آدمی

 

(شوکت صدیقی)

 

 


دونوں ٹرک، سنسان سڑک پرتیزی سے گزرتے رہے !
پتمبر روڈ ، مشرق کی طرف مڑتے ہی ایک دم نشیب میں چلی گئی ہے ۔ اور جھکے ہوئے ٹیلوں کے درمیان کسی زخمی پرندے کی طرح ھانپتی ہوئی معلوم ہوتی ہے ۔ رات اب گہری ہوچکی ہے اورآغاز سرما کی بچری ہوئی ہوائیں چل رہی ہیں ۔ دونوں ٹرک ڈھلوان پر کھڑ کھڑاتے ہوئے گزررہے ہیں ۔ ان کا بے ہنگم شور پتھریلی چٹانوں میں دھڑک رہا ہے ۔ایکا ایکی اندھیرے میں کسی نے چینخ کر کہا ۔
” اے کون جارہا ہے ، ٹرک روک لو !“
رات کے سناٹے میں یہ آواز بڑی پراسرار معلوم ہوئی ۔ لیکن ٹرکوں کے اندربیٹھے ہوئے لوگوں نے اس پر کوئی توجہ نہ دی ۔ وہ اس طرح خاموش بیٹھے رہے اور دونوں ٹرک جھکی ہوئی چٹانوں کی گہرائی میں تیزی سے گزرتے رہے ۔ اس دفعہ ذرا دور سے آواز سنائی دی ۔” روکو، روک لو ٹرکوں کو !“اور اس کے ساتھ ہی موٹر سائیکل اسٹارٹ ہونے کی گھرگھراہٹ ابھرنے لگی ۔ اس کی تیز روشنی دھوپ چھاؤں کی طرح ٹرکوں کے پچھلے حصوں پر لہراجاتی ہے ۔ لیکن ٹرک رک نہیں سکتے ۔ اس لئے کہ یہ خطرہ کا الارم ہے ۔ ان کی رفتار اور تیز ہوگئی ۔ سڑک بالکل ویران ہے اور دونوں ڈرائیور بڑے ایکسپرٹ ہیں !!
موٹرسائیکل کی روشنی قریب ہوتی جارہی ہے ۔ اور قریب !اور قریب!اور اس کا شور ٹرکوں کے نزدیک ہی دھڑکنے لگا ہے ان کی رفتار اب زیادہ نہیں بڑھ سکتی ہے ۔ اس لئے کہ ڈھلوان پر ٹرکوں کے بے قابو ہوجانے کا پورا اندیشہ ہے ۔ دونوں ڈرئیوروں کے سہمے ہوئے چہرے خوف زدہ ہوتے جارہے ہیں ۔ لیکن نیلی آنکھوں والا وانچو خاموشی سے بیٹھا ہوا سگریٹ پیتا رہا اور برابر سوچتا رہا کہ اب کیا کرنا چاہئے ۔ پھر ایک بارگی کے کو مستانی ٹیلوں کی گہرائی میں ریوالور چلنے کی آواز بڑے بھیانک انداز سے گرجنے لگی ۔ اور گولی ٹرک کے پچھلے پہیوں کے پاس سے سنسناتی ہوئی گزر گئی ۔ ایک بار پھرکسی نے اونچی آواز میں کہا ۔ روک لو ٹرکوں کو ، نہیں تو میں ٹائر برسٹ کردوں گا ۔“
اور اس وارننگ کے ساتھ ہی دونوں ٹرک ٹھہرگئے ۔ ٹرکوں کے اندر سے صرف وانچو اتر کر نیچے آیا ۔ باہر پت جھڑ کی شوریدہ ہوائیں چل رہی تھیں اور ان کو تیز خنکی جسم میں چھبتی ہوئی معلوم ہورہی تھی ۔ وانچو نے اپنے لمبے اوور کوٹ کے کالروں کو درست کیا اور آہستہ آہستہ چلتا ہوا موٹر سائیکل کے قریب پہنچ گیا ۔ پھر اس نے جلتی ہوئی سگریٹ کو جھنجھلاہٹ کے انداز میں سڑک پر پھینک کر جوتے سے مسل ڈالا، اوربڑے تیکھے لہجہ میں پوچھنے لگا ۔
” اس طرح ٹرکوں کو رکوا لینے کا مقصد ،کیاچاہتے ہیں آپ؟“
لیکن موٹرسائیکل پر بیٹھا ہوا بھاری بھرکم جسم والا انسپکٹر وانچو کے اس انداز سے ذرا بھی متاثر نہ ہوا بلکہ بڑی بے نیازی سے کہنے لگا ” میں اینٹی کرپشن کا انسپکٹرہوں ،اور دونوں ٹرکوں کی تلاشی لینا چاہتا ہوں ۔“
وانچونے غور سے اس کی طرف دیکھا ۔ دھندلی روشنی میں اس کا چہرہ بڑا کرخت معلوم ہورہا تھا ۔ اور ریو الور اس کی انگلیوں میں دبا ہوا تھا وانچو نے پہلی نظر میں اندازہ لگالیا تھاکہ بھاری بھرکم جسم والا انسپکٹر پوری طرح دہشت زدہ کرنے پر تلاہوا ہے۔

 

Go to Page:

*    *    *

Teesra Admi by Shaukat Siddiqui, urdu short story writer and novelist. His book Jangloos was one of the best urdu novel so far

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading.(Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)