kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



تیسرا آدمی

 

(شوکت صدیقی)

 

 


 ورنہ آئندہ میٹنگ میں اگر کوئی ڈائریکٹڑ الجھ گیا تو بہت ممکن ہے کہ زائد ۔رقم اس کواپنی تنخواہ سے ادا کرناپڑے اوربات بھی کچھ ایسی ہی ہے ۔ دراصل ابھی تک فیکٹری کی تعمیر کےلئے کمپنی اپنے پاس سے صرف روپیہ لگا رہی ہے شوگر پلانٹ کا کانسسٹرکشن ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے ۔البتہ کمپنی کے دہ فارم ” جن میں ایکھ کی کاشت ہوگی ان میں ٹریکٹرچلنے لگے ہیں اور آلو کی فصلیں تیار کی جارہی ہیں ۔ اور یہ آلوؤں کے ساتھ سیمنٹ کی بوریاں اور آئرن شیٹس بھی ٹرکوں میں لاد کر پوشیدہ طور پر بلیک مارکیٹ میں جاتے ہیں ۔ کمپنی کو اپنی انڈسٹری کی تعمیر کےلئے سیمنٹ او آئرن کا بہت بڑا سرپلس کوٹامل گیا ہے ۔ جس کی سمگلنگ سنسان راتوں میں بڑے پراسرار طریقہ پرہوتی ہے ۔ اور اس سازش میں پولیس کے علاوہ دوسرے محکمے بھی کمپنی کے شریک ہیں ۔
وانچو غور کرنے کے سے انداز میں خاموش کھڑا رہا ۔ اس کی گھنی بھوئیں آنکھوں پر جھکی ہوئی معلوم ہورہی ہیں اورچہرے کے تیکھے نقوش مجسموں کی طرح ٹھوس نظر آرہے ہیں ۔ پھر ایک بارگی اس نے طے کرلیا کہ اسے کیا کرنا چاہیے انہیں وحشت ناک موقعوں کے لئے وہ ہمیشہ کہا کرتا تھا ۔ کہ جو کچھ کہنا ہے اس کے فیصلے کےلئے منٹ بھر کا عرصہ بہت ہے ۔ اورجو لوگ صرف انجام ہی پر غورر کرتے ہیں وہ کبھی کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکتے ۔ اور پھر بوجھل قدموں سے چلتا ہوا وہ آگے والے ٹرک کے پاس پہنچ گیا اور سرگوشی کے سے انداز میں آہستہ آہستہ پکارنے لگا ۔
” نیل کنٹھ آے نیل کنٹھ ، مہاراج “
اور ٹرک کے اندر سے مضبوط پٹھوں وال نیل کنٹھ دھنسی ہوئی آواز میں بولا کیا ہے سیکرٹری ساب ؟” پھر وہ اتر کر نیچے آگیا اس کا آبنوسی جسم رات کے گہرے اندھیرے میں پر چھائیوں کی طرح دھندلا نظر آرہا تھا ۔ وانچو کہنے لگا “۔
” دیکھونیل کنٹھ یہ سالا انسپکٹر تو کسی طرح مانتا نہین اور تم جانتے ہوکہ دونوں ٹرک تھانے پر بھی نہیں جاسکتے “
” وہ سینہ تان کربولا ،توحکم ہو !“
گہری نیلی آنکھوں والے وانچو نے اس کب بھرپور نظروں سے دیکھا اورپھر اسازش کرنے کے سے انداز میں اس نے ایک آنکھ دبا کر آہستہ سے کہاد ” مجھ کو تو صرف لائین کلیر ، کی ضرورت ہے ۔ زیادہ جھنجٹ نہیں چاہیے ۔پھر مڑتے ہوئے اتنا اور کہا ”میں جاکر اس سے باتیں کرتاہوں ۔ تم ٹرکوں کی پشت پر سے گھوم کرآجانا سمجھ گئے نا !“ اور نیل کنٹھ جیسے سب کچھ سمجھ گیا ۔ اس کی آنکھیں جرائم پیشہ لوگوں کی طرح خونخوار نظرآنے لگیں ۔ وانچو وہاں سے سیدھا اینٹی کرپشن کے انسپکٹر کے پاس چلا گیا ۔ وہ اس کو آتے ہوئے دیکھ کرتیز سے بولا۔
” آپ نے ٹرکوں کو اسٹارٹ نہیں کروایا بلا وجہ دیر ہورہی ہے “
وانچو بڑی سنجیدگی سے بولا ” آپ تلاشی لیں گے یاٹرکس اسی طرح چلیں گے “ وہ کہنے لگا ”بظاہر تو اب ایسی کوئی ضرورت نہیں ، یوں جیسے آپ کی مرضی “ وانچو ایک بار پھر کاروبار انداز سے مسکرایا ” انسپکٹر صاحب مرضی ہماری کہاں مرضی تو آپ کی ہے ۔ ہم نے تو اپنی طرف سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی مگر آپ کی ناراضگی ختم ہی نہیں ہوتی ۔“
وہ بے نیازی سے بولا ” دیکھئے ان بے کار باتوںسے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ آپ کو جو کچھ کہناہو ، آپ تھانے پر چل کر کہ لیجئے گا ۔“
وانچو سنجیدہ ہوگیا ” بہت اچھی بات ہے لیکن اتنا میں آپ کو ضرور بتا دینا چاہتا ہوں کہ جو لوگ آئرن شیٹس اورسیمنٹ کا سرپلس کو ٹالے سکتے ہیں ۔ اور جو اس کو سمگل بھی کرآسکتے ہیں ۔ وہ اپنے بچاؤ کے طریقے بھی جانتے ہی ہوں گے ۔ چور چوری کرنے جاتا ہے تو باہر نکلنے کا رستہ پہلے دیکھ لیتا ہے “اور اس میں شک بھی نہیں کہ وانچو ٹھیک ہی کہہ رہا تھا ۔ اس لئے کہ ” یونائیٹڈ انڈسٹریز لمیٹڈ “کے وڈ ڈائریکٹر ایم ایل اے ہیں۔

 

Go to Page:

*    *    *

Teesra Admi by Shaukat Siddiqui, urdu short story writer and novelist. His book Jangloos was one of the best urdu novel so far

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading.(Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)