|
پیش لفظ
ادارہ کتاب گھر http://www.kitaabghar.com جنوری
۴۰۰۲ئ میں قائم کیا گیا تھا، اور
اسکا واحد مقصد نئی نسل کو کتابیں پڑھنے کی طرف راغب کرنا ہے۔ آج جب کتابیں پڑھنا
بالعموم اور خرید کر پڑھنا بالخصوص کم ہو گیا ہے، ایسے میں یہ بہت ضروری تھا کہ
ایسے کچھ اقدام کیے جائیں تاکہ کتابوں سے، جو کہ انسان کی بہترین دوست ہیں، رابطہ
قائم رہے، تعلق استوار رہے۔کمپیوٹر اور انٹرنیٹ آج تقریباً ہر گھر میں موجود ہے۔
نوجوان نسل اپنے فرصت کے لمحات میں اسے ہی استعمال کرتے ہیں۔ یہ استعمال تعلیم کے
لیے بھی ہو سکتا ہے اور محض تفریح کے لیے بھی۔ ہر دو صورتوں میں بہرحال یہ معلومات
کا بیش بہا خزانہ ہے۔
ادارہ کتاب گھر نے ان ہی دو چیزوں کو استعمال کرتے ہوئے مُفت کتابوں (e-books) کی
فراہمی کا سلسلہ شروع کیا ۔ وسائل کی کمیابی اور وقت کی کمی کے باعث یہ سلسلہ ذرا
سُست رہا، لیکن مسلسل چلتا رہا۔ کتاب گھر پر موجود کتابوں کی افادیت سے کسی کو بھی
انکار نہیں، لیکن ہمارے بہت سے قارئین کا اصرار تھا کہ تنقید نگاری اور تجریدی ادب
کے ساتھ ساتھ دلچسپ، عام فہم اور مشہور و معروف ادیبوں، مصنفین اور شعراءکرام کی
کتابیں بھی آن لائن کی جائیں۔ پبلشرز حضرات کے عدم تعاون اور فنڈز کی کمی کے باعث
ہم یہ نہ کر سکے۔ تاہم اب ہم اس مقصد میں کامیاب ہوتے جا رہے ہیں۔
”اُردو ادب کے مشہور افسانے“ ادارہ کتاب گھر کی طرف سے، خود کمپوز کروا کر، پیش کی
جانے والی پہلی کتاب ہے۔ اور یہ سلسلہ انشاءاللہ آگے بھی چلتا رہے گا۔ اس کتاب میں
اُردو کے ۵۲ مشہور افسانے اکٹھے کیے گئے ہیں۔ یہ انتخاب کافی مشکل تھا، لیکن چونکہ
ہمارا ارادہ اسی سلسلے کی ایک اور کتاب پیش کرنے کا بھی ہے، اس لیے اطمینان رہا کہ
جو مشہور و معروف افسانے اس کتاب میں جگہ نہیں پا سکے، وہ اگلے والیوم میں شامل ہو
جائیں گے۔
ادارہ کتاب گھر، عزیزی قادر بخش کا بے حد ممنون ہے جنہوں نے اس کتاب کی کمپوزنگ
رضاکارانہ طور پر کی۔ پیشے کے اعتبار سے وہ ایک کمپوزر ہیں، اور حرف کمپوزرژ کے نام
سے ایک چھوٹا سا ادارہ، 36/D لوئر مال، لاہور پر چلاتے ہیں، لیکن یہ انکی بے لوث
محبت کی ایک مثال ہے کہ انہوں نے، اس کام کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں لیا۔ لاکھوں
روپے کا بزنس کرنے والے بڑے پبلشرز کو اس بات سے کچھ سبق لینا چاہیے اور کتاب گھر
جیسے مُفید منصوبے کو کامیاب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
آپ لوگ اپنی اراءسے نوازتے رہیں تاکہ ہم بہتر انداز میں اُردو زبان، اور اُردو
بولنے والوں کی خدمت کر سکیں۔
ادارہ کتاب گھر۔
|