kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



اپنے دُکھ مجھے دے دو

 

(راجندر سنگھ بیدی)

 

 


معلوم ہوتا تھا اس نے مدن ہی کے نہیں دنیا بھر کے گناہگاروں کے گناہ معاف کردئیے ہیں اور دیوی بن کر دیا اور کرونا کے پرساد بانٹ رہی ہے.... مدن نے اندو کے منہ کی طرف دیکھا اور سوچنے لگا۔ اس سارے خون خرابے کے بعد کچھ دبلی ہو کر اندو اور بھی اچھی لگنے لگی ہے.... جبھی ایکا ایکی اندو نے دونوں ہاتھ اپنی چھاتیوں پر رکھ لئے۔
” کیاہوا؟“ مدن نے پوچھا۔
”کچھ نہیں۔ اندو تھوڑا سا اٹھنے کی کوشش کرکے بولی۔ ”اسے بھوک لگی ہے“ اور اس نے بچے کی طرف اشارہ کیا۔
”اسے؟....بھوک؟“.... مدن نے پہلے بچے کی طرف اور پھر اندو کی طرف دیکھتے ہوئے کہا ”تمہیں کیسے پتہ چلا؟“
”دیکھتے نہیں“ اندو نیچے کی طرف نگاہ کرتے ہوئے بولی۔ ”سب کچھ گیلا ہو گیا ہے۔“
مدن نے غورسے ڈھیلے ڈھالے گلے کی طرف دیکھا۔ جھر جھر دودھ بہہ رہا تھا اور ایک خاص قسم کی بو آرہی تھی۔ پھر اندو نے بچے کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہا۔
”اسے مجھے دے دو!“
مدن نے ہاتھ پنگھوڑے کی طرف بڑھایا اور اسی دم کھینچ لیا۔ پھر کچھ ہمت سے کام لیتے ہوئےاس نے بچے کو یوں اٹھایا جیسے وہ کوئی مرا ہوا چوہا ہے۔ آخر اس نے بچے کو اندو کی گود میں دے دیا۔ اندو مدن کی طرف دیکھتے ہوئے بولی۔ ”تم جاو ¿....باہر۔“
”کیوں؟“.... باہر کیوں جاو ¿ں؟“ مدن نے پوچھا۔
”جاو ¿ نا۔ اندو نے کچھ مچلتے ، کچھ شرماتے ہوئے کہا ۔”تمہارے سامنے میں دودھ نہیں پلا سکوں گی۔“
”ارے؟ مدن حیرت سے بولا“ میرے سامنے؟.... نہیں پلا سکے گی۔“ اور پھر نا سمجھی کے انداز میں سر کو جھٹکا دے کر باہر کی طرف چل نکلا۔ دروازے کے پاس پہنچ کر اس نے مڑتے ہوئے اندو پر ایک نگاہ ڈالی۔ اتنی خوبصورت اندو آج تک نہیں لگی تھی۔
بابو دھنی رام چھٹی پر گھر لوٹے تو وہ پہلے سے آدھے دکھائی پڑتے تھے۔ جب اندو نے پوتا ان کی گود میں دیا تو وہ کھل اٹھے۔ ان کے پیٹ کے اندر کوئی پھوڑا نکل آیا تھا۔ جو چوبیس گھٹنے انہیں سولی پر لٹکائے رکھتا ۔ اگر منا روتا تو بابو جی کی اس سے دس گنا بری حالت ہوتی۔
کئی علاج کیے گئے۔ بابوجی کے آخری علاج میں ڈاکٹر نے ادھنی کے برابر پندرہ بیس گولیاں روز کھانے کودیں۔ پہلے ہی دن انہیں اتنا پسینہ آیا کہ دن میں تین تین چار چار بار کپڑے بدلنے پڑے۔ ہر بار مدن کپڑے اتار کر بالٹی میں نچوڑتا۔ صرف پسینے سے ہی بالٹی ایک چوتھائی ہو گئی تھی۔ رات انہیں متلی سی محسوس ہونے لگی تھی اور انہوں نے پکارا....” بہو ذرا داتن تو دینا ذائقہ بہت خراب ہو رہا ہے“۔ بہو بھاگی ہوئی گئی اور داتن لے کر آئی۔ بابو جی اٹھ کر داتن چبا ہی رہے تھے کہ ایک ابکائی آئی۔ ساتھ ہی خون کا پرنالہ لے آئی۔ بیٹے نے واپس سرہانے کی طرف لٹایا تو ان کی پتلیاں پھر چکی تھیں اور کوئی ہی دم میں وہ اوپر آسمان کے گلزار میں پہنچ چکے تھے جہاں انہوں نے اپنا پھول پہچان لیا تھا....
منے کو پیدا ہوئے کل بیس پچیس روز ہوئے تھے۔ اندو نے منہ نوچ کر، سر اور چھاتی پیٹ پیٹ کر خود کونیلا کرلیا۔ مدن کے سامنے وہی منظر تھا جو اس نے تصور میں اپنے مرنے پر دیکھا تھا۔فرق صرف اتنا تھا کہ اندو نے چوڑیاں توڑنے کی بجائے اتار کر رکھ دی تھیں۔ سر پر راکھ نہیں ڈالی تھی لیکن زمین پر سے مٹی لگ جانے اور بالوں کے بکھر جانے سے چہرہ بھیانک ہو گیا تھا۔ ”لوگو! میں لٹ گئی۔“ کی جگہ اس نے ایک دل دوز آواز میں چلانا شروع کردیا تھا۔ ”لوگو! ہم لٹ گئے!“
گھر بارکا کتنا بوجھ مدن پر آپڑا تھا۔ اب کا ابھی مدن کو پوری طرح اندازہ نہ تھا۔صبح ہونے تک اس کا دل لپک کر منہ میں آگیا۔ وہ شاید بچ نہ پاتا۔ اگر وہ گھر کے باہر بد رو کے کنارے سیل چڑھی مٹی پر اوندھا لیٹ کر اپنے دل کو ٹھکانے پر نہ لاتا.... دھرتی ماں نے چھاتی سے لگا کر اپنے بچے کو بچالیا تھا۔ چھوٹے بچ کندن، دلاری منی، پاشی یوں چلا رہے تھے جیسے گھونسلے پر شکرے کے حملے پر چڑیا کے بونٹ چونچیں اٹھا اٹھا کر چیں چیں کرتے ہیں۔

 

Go to Page:

*    *    *

Apnay Dukh Mujhe Day Do by Rajinder Singh Bedi, very famous urdu afsana nigar, film story writer and story writer.

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading.(Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)