kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



حرام جادی

 

(محمد حسن عسکری)

 

 


ہنستے ، مذاق کرتے ۔ اس نے آنکھیں کھول کر سرکو اس طرح جھٹکے دےءگویا ان سب کو اپنی آنکھوں میں سے جھاڑرہی ہے ........آخردماغ بالکل خالی ہوگیا ، اور خاموش ۔ صرف کانوں اور سر میں دل کے دھڑکنے کی آواز آرہی تھی ۔ اس نے دوبارہ آنکھیں بند کرلیں ۔ دونوں ہاتھ جوڑ لئے او ر دعا کو دہراتی چلی گئی ۔ ” اے میر ے باپ تو جو آسمان پر ہے تیرا نام پاک مانا جائے تیری بادشاہی آئے ۔ تیری مرضی جیسے آسمان پرپوری ہوتی ہے ویسے ہی زمین پر ہو۔ ہماری روز کی روٹی آج ہمیں دے اور ہمارے قصوروں کو معاف کرجیسے ہم بھی اپنے قصوروں کو معاف کرتے ہیں ۔ کیونکہ قدرت جلال ابد تک تیراہی ہو۔ آمین !“
آنکھیں کھولنے پراس نے کچھ اطمینان سا محسوس کیا اورمسکرانے کی کوشش کرنے لگی اس نے پھر آئینہ میں جھانکا اور چاہا کہ کسی خاص چیز کے لئے دعا مانگے ۔ لیکن کیا چیز ؟ کوئی !........اس کا تبادلہ شہر میں ہوجائے ........مگر وہاں اسے پھر ولیمن کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اس سے تو یہ قصبہ ہی بہتر ہے ........پھر اور کیا ؟ ........وہ ایک کہانی تھی کہ ایک پری نے ایک آدمی سے تین خواہشیں پوری کرنے کا وعدہ کیا تھا ........پھر آخر کیا ؟........
اس نے بہت بازو ملے ۔ مگر کوئی بات یاد نہ آئی ۔ اسے دیرہورہی تھی اس لئے اس نے اپنی دعاؤں اور خواہشوں کو چھوڑ دیا اور چھتری اٹھا کر چل پڑی ۔
سڑک پر پہنچ کر اس پر محض ایک جلدی پہنچنے کا خیال غائب تھا ۔ صبح کی اس تمام کاہلی اور سستی کے بعد اسے عضاکو حرکت دینے میں فرحت محسوس ہورہی تھی ۔ سورج کی ہلکی سی گرمی اور چلنے سے اس کے خون کی حرکت تیز ہوگئی تھی اور وہ سڑک کی نالی ریت کنکروں سب سے بے پروا اپنا راستہ طے کرنے میں لگی ہوئی تھی ۔ اگر اسے اپنی رفتار میں کبھی کچھسستی معلوم ہوتی تو وہ اور قدم بڑھانے کی کوشش کرتی ۔ سڑک پرکھیلنے والے لڑکے ابھی تک نہ نکلے تھے ۔ اس لئے اپنی آنکھ ناک کی حفاظت کی ضرورت نہ تھی ۔ جب وہ دیواروں کے سایہ میں سے گزرتی تو اس کے پیر اور بھی تیز اٹھنے لگتے تھے ۔
وہ جلدی ہی بازار میں پہنچ گئی ۔ شیخ صفدر علی کا مکان ابتھوڑی ہی دور رہ گیا تھا اور اطمینان سا ہوگیا تھا کہ زیادہ دیر نہیں ہوئی ۔ وہ چلی جارہی تھی کہ اس کی نظرایک دکاندار پرپڑی ۔وہ اپنے سامنے والے کو آنکھ سے اشارہ کررہا تھا اور مسکرا رہا تھا ۔ کیا یہ اسے دیکھ رہا تھا ؟ ممکن ہے وہ پہلے سے کسی باتپر ہنس رہے ہوںاور اسے دیر بھی ہوگئی تھی ........وہ آگے بڑھی ہی تھی کہ آواز آئی ”آج تو آسمان نیلا ہے بھئی ....بڑے دن میںایسا ہوا ہے آج “........اس نے چاہا پلٹ کر چھتری رسید کرے اس بد تمیز کے ........چاہے کچھ ہو آج وہ کھڑی ہوجائے اور صاف صاف کہہ دے کہ وہ ان لوگوں کی باتیں اچھی طرح سمجھتی ہے ، اوراب وہ زیادہ برداشت نہیں کرسکتی ........آخر کہا تک ........پیر من من بھر کے ہوگئے تھے اور ٹانگیں تھرتھرارہی تھیں جس سے وہ کئی دفعہ چلتے چلتے ڈگمگا گئی ........مگران آنکھوں نے جواب ہر طرف سے اس کی طرف دیکھ رہی تھیں اسے رکنے نہ دیا ۔ وہ اپنی ساڑھی میں کچھ سکڑ سی گئی ۔ اس نے پلہ اچھی طرح سینے پر کھینچ لیا اور سرجھکا کرقدموں کو سڑک پر سے اکھاڑنے لگی ........
جو وہ شیخ صفدر علی کے مکان پر پہنچی تو وہ ڈیوڑھی میں کچھ لوگوں کے ساتھ بیٹھے حقہ پی رہے تھے ۔ اسے دیکھتے ہی وہ کھڑے ہوگئے ، اور ایسے شکایت آمیز لہجے میں جیسے اس نے کوئی نایاب موقع ہاتھ سے نکل جانے دیا تھا جس پر شیخ جی کواس سے ہمدردی تھی بولے :
”اخاہ میم صاحب !بڑی ہی دیر کردی تم نے تو!“
” جی ....ہاں ....وہ ذرا دیر ہوگئی ۔ ” کہتی ہوئی وہ زنانہ کی طرف بڑھی ۔ جب وہ دروازہ پر پہنچی تو اس نے دیکھا کہ قصبہ کی پرانی دائی بائیں ہاؒتھ پر کپڑے اٹھائے اورداہنے ہاتھ میں لوٹا ہلاتی صحن سے گزررہی ہے ، یہ کہتی ہوئی ”جرا دیکھ تو ....ابھی تک نہ نکلی گھروے سے حرام جادی !

 

Go to Page:

*    *    *

Haram Jadi by Muhammad Hasan Askari, well known urdu afsana nigar, and story writer

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading.(Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)