kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



.

 

  اس طرح سے ہم اپنے محاوروں کے ذریعہ ایسی معاشرتی نفسیاتی تہذیبی اور اس زندگی کو پیش کرتے ہیں جوہم موسموں کے تحت گزارتے ہیں۔
(۳۷)دُھوپ میں بال سفیدکرنا۔
بالوں کا سفید ہوجانا بہت سے تجربوں سے گزرنا ہے بہت سی معلومات حاصل کرنا ہے ۔ اوردقت سے بہت کچھ سیکھناہے ہمارے ملک میں اسی لئے اس کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے کہ کوئی شخص زیادہ عمر کا ہے انگریزی میں بھی اسے سینئرشہری Senior Citizenکہتے ہیں یعنی اس کی زیادہ عمر کا احترام کرتے ہیں۔
بالوں کی سفیدی کو عُمرسے اورعُمر کو عقل سے اورتجربہ سے نسبت دی جاتی ہے۔ اسی لئے گاؤں کے لوگ بڑے بوڑھوں کو ’’بدمنئر‘‘بڑے سروالا کہاجاتا ہے۔ اورسفید بال Maturityکا نشان سمجھے جاتے ہیں اسی لئے ہمارے یہاں روایتی طورپر لوگ اپنی عمر کو اپنی بڑائی کا نشان بھی خیال کرتے ہیں۔ اورکہتے ہیں کہ ہم نے یہ بال دُھوپ میں سفید نہیں کئے یعنی اُن کی سفیدی سے ہماری عمر ہماری عقل اورہمارے تجربہ کا پتہ چلتا ہے۔ اورجب کسی کی عقل کی کمی اورعمرکی زیادتی کو ظاہر کرنا ہوتا ہے توکہتے ہیں کیا تم نے یہ بال دھوپ میں سفید کئے ہیں اس سے ہمارے محاوروں کا ہماری زندگی ہماری معاشرت اورہمارے تہذیبی رشتوں سے وابستی کا اظہارہوتا ہے۔
(۳۸)دھوکے کی ٹٹّی۔
پُرفریب صورت ، مکاری اوردغابازی کا طریقہ’’،ٹٹا‘‘، ٹٹی،گھاس پھونس کے پردے کوکہتے ہیں جوگھروں کے سامنے عام طورپر لگایا جاتا تھا ۔ایسے ہی کچّے پکّے اورگھاس پُھوس کے جھونپڑے بھی ہوتے تھے جب ٹٹی کے ذریعہ کسی دھوکے بازی کو چُھپا یا جاتا تھا ۔یعنی اس کی کوشش کی جاتی تھی تواُسے ٹٹی کی اوٹ میں فریب دینا کہتے تھے ممکن ہے یہ طریقہ خاص طورسے شکار کرنے کے موقع پر اختیار کیا جاتا ہوِاس لئے کہ ذوقؔ نے اپنے ایک شعر میں ٹٹی کی اوجھل (اوٹ ) شکار کرنے کی بات کی ہے اورکہا ہے۔
؂ کرتی ہے قصد ٹٹی کی اوجھل شکار کا
(ذوقؔ)
؂ خط نکلنے پر بھی گیسومیں پھنسے مرغ نظر
دھوکے کی ٹٹی تیرے عارض کا سبزہ ہوگیا
(نامعلوم)
(۳۹)دُھول اُڑانایاخاک اُڑانا۔
ہلکی باریک مٹی کوکہتے ہیں جوہوا کے ساتھ اُڑتی رہتی ہے بچے کھیل میںبھی مٹھیاںبھربھرکرہوا میں اچھلتے اورخاک اڑاتے رہتے ہیں جب تیز ہوا چلتی ہے توخاک بے طرح اڑتی ہے اسی سے ہمارے یہاں یہ محاورہ آیاکہ خاک دُھول کی طرح اڑادیا یہ عام طورسے اُن لوگوں کے لئے کہا جاتا ہے اورکہا جاتا رہا ہے جو دوسروں کی محنت کوبرباد کرتے ہیں اورخاندانی اثاثہ کو اپنی بیوقوفیوں سے برباد کردیتے ہیں اس میں زمین وجائیداد بھی ہوسکتی ہے زروزیور بھی ہوسکتا ہے اورعزت ووقار بھی اسی لئے ہمارے یہاں خاک دُھول سے مطابق بھی بہت سے محاورات ہیں۔
(۴۰) دہلیز کا کتّا، دہلیز نہ جھانکنا۔
دہلیز گھرکی چوکھٹ کوکہتے ہیں ایک زمانہ میں یہ ہمارے یہاں بڑی اہمیت کی بات ہوتی تھی کہ کوئی آدمی بزرگوں کی چوکھٹ کو آکر چُومے۔

 

Go to Page:

*    *    *


Urdu Muhavrat ka Tehzibi Mutalea (Cultural study of Urdu Idioms) is a great book by Dr. Ishrat Jehan Hashmi, which discusses the role of culture and our society in the idioms and proverbs of Urdu / Hindi. Its an excellent effort and very hand for urdu learning students as well as those individuals who like to study the roots of our culture, language, society

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)