kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



.

 

  Conntation of the Wordsیعنی الفاظ کے باہمی رشتے اورمعنیاتی سلسلے محاورات کو اورعام زبان کے ساتھ اُن کے رشتوں کو سمجھنے میں یہ صورت حال بہت مدددیتی ہے۔ اوراس سے کسی زبان کے سماجی کردار کو اچھی طرح سمجھا جاسکتا ہے۔
(۳) ساکھ جاتی رہنا یا ساکھ بننا۔
ساکھ ہماری زبان کے اہم سماجی الفاظ میں سے ہے اوراِس کے معنی ہیں اعتبار ،اعتبار سیاسی بھی ہوتا ہے اورسماجی بھی علمی بھی ہوتا اورکاروباری بھی ہم تحریروں سے زیادہ زبان پر اعتبار کوضروری خیال کرتے ہیں اوراُس پر اعتماد کرتے ہیں اسی کو’’ ساکھ بننا ‘‘کہتے ہیں ساکھ باقی رہنا کہتے ہیں‘ اوراگریہ اعتبار ختم ہوجاتاہے چاہے ایک فرد پر سے ختم ہو چاہے ایک جماعت پر سے یادکان اور ادارے سے بہرحال ساکھ باقی رہنا بڑی بات ہے اورسماجی نقطہ نظر سے اس محاورے کو سماجی رشتوں کے ساتھ جوڑکر اگر دیکھا جائے تواُس کے معنی غیرمعمولی طورپر اہم ہوجاتے ہیں۔ ساکھ جاتی رہنے کو بھی اسی روشنی میں دیکھاجانا چاہیے۔
(۴)سانپ سُونگھ جانا،سانپ کا کاٹا رسی سے ڈرتا ہے ،چھاچھ کو پھُونک پھُونک کرپیتا ہے ، سانپ مرے نہ لاٹھی ٹوٹے ، سانپ کی طرح پھن مار کررہ جانا، سانپ نکل گیا لکیر کو پیٹا کرو۔
سانپ جس کی بہت سی قسمیںاورنسلیں ہیں ہماری زندگی کا کئی اعتبار سے ایک اہم حوالہ ہے۔ وہ جانداروں میں سب سے زیادہ زہریلا ہوتا ہے اوراُس کے کاٹے کا مشکل ہی سے علاج ہوتا ہے۔ سانپ’’ گُل کنڈے‘‘کھا کر اپنے آپ کو سمیٹ لیتا ہے اوردُم کو اپنے منہ میں لے لیتا ہے یہ گویا ابتدا کو انتہا سے ملانا ہے وہ بغیر پیروں کے دوڑسکتا ہے یہ ایک عجیب وغریب صفت ہے وہ اپنے سہارے پر سیدھا کھڑا ہوجاتا ہے۔ اس طرح کی کچھ خوبیاں ہیں جوسانپ کے کردار میں شامل ہیں مثلاً ’’کالا سانپ‘‘ ،’’ بین پر رقص کرتا‘‘ ہے اوراس کی آواز پر کھنچاچلا آتا ہے سانپ کی آنکھوں میں غیرمعمولی کشش ہوتی ہے۔
سانپ سے متعلق بہت سے محاورے ہیں جوسماج کی روش وکشش کو ظاہر کرتے ہیں اوراس آئینہ میں ہم انسان کے کردار کو سمجھ سکتے ہیں کہ کس وقت اُس کا عمل اور رد عمل کیا ہوتا ہے اوراس کا ہمارے فکر وخیال سے سماجی طورپر کیا رشتہ بنتا ہے ۔ مثلاً سانپ سونگھ جانا، مثلاً جب آدمی کسی بات کو سُن کر چُپ ہوجاتا ہے اورلاجواب ہونے کے عالم میں پہنچ جاتا ہے تواسے سانپ سونگھنا کہتے ہیں جب کوئی موقع ہاتھ سے نکل جاتا ہے توسانپ نکل جانا کہتے ہیں شاہ نصیرؔ کا استادانہ شعر ہے۔


؂ خیالِ زلفِ بُتاں میں نصیرؔ پیٹاکر
گیا ہے سانپ نکل اب لکیر پیٹاکر


لکیرپیٹنا یوں بھی وقت گذرجانے پر کسی کام کو کرنا ہے جو بے سُود ہوتا ہے اوراُس سے کوئی نتیجہ نکلنے والا نہیں ہوتا سانپ مرے نہ لاٹھی ٹوٹے ایک بہت اہم بات ہے کہ دشمن کو آپ نقصان پہنچائے مگر خود نقصان میں نہ پڑیں اگرخود ہی نقصان میں پڑگئے اورسانپ مارنے میں لاٹھی ٹوٹ گئی توگویا خود ہی خطرے میں پڑگئے اورنقصان اٹھاگئے ۔
سانپ خاص طورپر کالا سانپ کاٹتا نہیں ہے صرف پھَن مار کر رہ جاتا ہے جہاں اُس کے سامنے کوئی چیز آئی اوراُس نے پھَن ماراجب کہ کاٹنے کے لئے پلٹنا ضروری ہے سانپ کے دانت سیدھے نہیں ہوتے وہ پلٹ کر ڈنک مارتا ہے اگر پلٹ نہیں سکتا توڈنک بھی نہیں مارسکتا اورجب وہ پھَن پھیلائے ہوتا ہے توپلٹ نہیںسکتا اسی لئے کاٹ نہیں سکتا اوریہیں سے یہ محاورہ پیدا ہوا کہ وہ سانپ کی طرح پھَن مارتا ہے۔

 

Go to Page:

*    *    *


Urdu Muhavrat ka Tehzibi Mutalea (Cultural study of Urdu Idioms) is a great book by Dr. Ishrat Jehan Hashmi, which discusses the role of culture and our society in the idioms and proverbs of Urdu / Hindi. Its an excellent effort and very hand for urdu learning students as well as those individuals who like to study the roots of our culture, language, society

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)