kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



.

 

 (۱۴) سرآنکھوں چڑھنا، سرآنکھوں میں ہونا، سرآنکھوں سے آنا، سرآنکھوں پررکھنا۔
سرہمارے معاشرے میں احترام کی چیز ہے اسی لئے سرجھکانا ، سرجھکنا، سرچھپانا ایسے کچھ محاورات ہیں جو سرسے تعلق رکھتے ہیں۔
سرکے ساتھ آنکھیں ہماری معاشرتی زندگی کی اعضائی علامتوں میں بڑی علامت ہے۔ آنکھوں سے لگانا آنکھیںدیکھنا آنکھ رکھنا آنکھوں سے آنکھوںپیارکرنا، آنکھوں میں رکھنا جیسے بہت سے محاورے آنکھوں ہی سے متعلق ہیں ۔ بعض محاوروں میں سرآنکھیں ایک ساتھ آتے ہیں جیسے سرآنکھوں رکھنا جس کے معنی ہیں بہت احترام اور محبت سے رکھنا جیسے آپ کا خط آیا سرآنکھوں پر رکھا یا اُن کی بات توسرآنکھوں پر رکھی جاتی ہے سرآنکھوں سے آنا یعنی بڑے احترام وعزت اورعقیدت کے ساتھ آنا اِس کے مقابلہ میںسرپر چڑھنا بے ادبی ہے اوربے ادبی کا یہ پہلو سرآنکھوں پر چڑھنے میں بھی موجودہے۔
(۱۵) سرپرخاک ڈالنا، سرپرچھپَّڑرکھنا۔
سرپر خاک ڈالناانتہائی افسوس کی علامت ہے خاک مٹی کوکہتے ہیں دھول مٹی ایک عام ذہن کے لئے اس معنی میںقابلِ احترام نہیں ہے کہ وہ پیروں کے نیچے رہتی ہے روندی جاتی ہے اورہوا کے ساتھ جب اڑتی ہے تودوسری چیزوں پر بیٹھتی ہے اورانہیں میلا کرتی ہے دُھول سے اینٹھتی ہے اورگرد آلود کرتی ہے اسی لئے سرپر خاک ڈالنا اظہارِملال کرنا ہے۔
مٹھی بھر خاک بھی یہ کہیے کہ ایک بے قیمت شئے ہے اسی لئے مشت خاک بھی بے قیمت شے ہی کوکہتے ہیں سرپر رکھنا اپنی جگہ عزت دینے اوراحترام پیش کرنے کوکہتے ہیں مگرسرپر چھپَّررکھنے کے معنی ہیں ذمے داریوں سے دبارہنا اوراُن کا بوجھ سرپر رکھا جانا زیادہ اولاد کی صورت میں بھی یہ محاورہ استعمال ہوتا ہے اورسماجی نقطہ نظر سے اس تصور کی بے حد اہمیت ہے کہ اس کے سرپر قرض یا فرائض کا چھپَّر رکھا ہوا ہے اب توچھپَّر یا چھپریاں شہروں اورقصبوں میں کم دیکھنے میں آتی ہیں مگرکسی زمانہ میں توغریبوں کے مکانوں میں چھت کی جگہ چھپریا چھپر یاں ہی ہوتی تھیں اوران پر پھونس بھی نہیں ہوتا تھا۔ مندرجہ ذیل محاورات کو بھی اسی ذیل میں رکھنا چاہیے اورمختلف فکری زاویوں سے اُن کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ جیسے ’’سرپر ہاتھ رکھنا ‘‘پرورش یا تربیت کرنا ہے سر سے سایہ اٹھ جانا بزرگوں کی محبت اور سرپرستی سے محروم ہونا ہے سرپر ناچنا ایک طرح سے بے عزتی کرنا ہے ’’سرپر ہاتھ دھر کر رونا ‘‘یا سرپکڑکر رونا رنج وغم کا ایسے موقعوں پر غیر معمولی اظہار ہے جب آدمی کو کسی خاص معاملہ میں اپنی نارسائی اورناکامی کا احساس بھی شدت سے شامل ہو سرپھرا ہونا‘ سرپھرنا‘ سرچکرانا جیسے محاورات بھی سرہی سے متعلق ہیں اورہماری سماجی زندگی سے گہرارشتہ رکھتے ہیں سرپھرا ہونا غیرمعمولی جوش وجذبہ رکھنا اسی لئے دوسروں کو ہم یہ کہتے ہوئے سنتے ہیں کہ ارے بھئی وہ توسرپھرے آدمی ہیں عجیب وغریب انسان ہیںاُن کی سوچ دوسروں کو سماجی سوچ سے بہت مختلف ہے۔
اس میں ہم ان محاورات کو بھی شامل کرسکتے ہیں جیسے سرکھپانا‘ سرجوڑنا‘ سرجوڑ کے بیٹھنا‘ سرجھاڑمنہ پھاڑ‘ سرتوڑکوشش انتہائی کوشش کوکہتے ہیں جس میں آدمی اپنے سرپیرکا کچھ خیال نہیں رکھتا سرجھاڑمنہ پھاڑ‘ایسے شخص کو کہتے ہیں جوبے تکے انداز سے رہتا ہے کبھی بالوں میں کنگھانہیں کرتا اپنے ہاتھ منہ کا خیال نہیں کرتا اوربے سرپیر کی بات کہتے ہیں ’’سرسے کھیلنا ‘‘اردُو کا مشہور محاورہ ہے جوکہاوت کا درجہ رکھتا ہے اثرکے تحت جھومنا بھی ہے اب تونہیں مگراب سے کچھ پہلے تک بعض عورتوں کے سرپر یہ کہا جاتا تھا کہ اُن کے سرماموں اللہ بخش آتے ہیں اورتب ہی ان کا حال ہوتا ہے کہ ُان کے سامنے ڈومنیاں گیت گاتی ہیں اور وہ سرسے کھیلتی ہے۔
سرسفید ہونا سفید بال ہوجانا عام طورسے سفید بال ہونے کے معنی یہ ہوتے تھے کہ اس عورت یا مرد کی عمر کا فی ہوچکی ہے اورزیادہ عمر کے معنی ہیں زیادہ تجربہ اسی لئے یہ بھی کہا جا تا تھا کہ میں نے یہ بال دھوپ میں سفید نہیں کئے ہیں اس کے پیچھے میری عمر اور تجربہ موجود ہے۔
سرسنہرا ہونا جب کسی اچھے کام کی ذمہ داری کسی کے سرہوتی ہے اوروہ اسے خوبصورتی سے انجام دیتا ہے تویہ کہتے ہیں کہ اس کا سہرا اُس کے سرہے

 

Go to Page:

*    *    *


Urdu Muhavrat ka Tehzibi Mutalea (Cultural study of Urdu Idioms) is a great book by Dr. Ishrat Jehan Hashmi, which discusses the role of culture and our society in the idioms and proverbs of Urdu / Hindi. Its an excellent effort and very hand for urdu learning students as well as those individuals who like to study the roots of our culture, language, society

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)