kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



.

 

  معنی اس سلسلہ میں کسی تعریف وتحسین عزت وعظمت کا سلسلہ میںمستحق فلاں شخص ہے۔ ویسے ایک کہاوت یہ بھی ہے کہ ’’سربڑا سردار کا پیربڑا گنوار کا‘‘ یعنی جوعقلمندباشعور اورخوش نصیب ہوتا ہے’’ اس کا سربڑا ہوتا ہے‘‘ اورجو گاودی گنوار ہوتا ہے اُس کے پیر بڑے ہوتے ہیں۔
اعضائے جسمانی میں بہت سے عضوایسے ہیں جومحاورات میں شامل ہیں اُس کے معنی یہ ہیں کہ ہم نے اپنے وجود کو یا انسانی وجود کے مختلف حصّٰوں کو اپنی سوچ میںشامل رکھا ہے اوران کو اپنی سوچ کے مختلف مرحلوں اورتجربوں میں اظہار کا وسیلہ بنایا ہے اس میں گردن بھی ہے زبان بھی ہے ہاتھ پیربھی ہیں اورتن پیٹ بھی ہے۔٭
(۱۶) سرسے چلنا، سرکے بل چلنا۔
سرکے بل چلنا بھی ان مُحاورات میں ہے جوسماجی نفسیات کو پیش کرتے ہیں پیروں سے چلنا الگ بات ہے اورگھٹنوں سے چلنا ایک دوسری بات ہے جسے گُڈلیاں چلنا کہتے ہیں جوبچوں کے لئے ہوتا ہے مگرسرسے یا سرکے بل دینا ویسے توعجیب سی بات ہے لیکن محاورے کے طورپر یہ انتہائی احترام کے لئے آتا ہے کہ میں توسر کے بل چل کے وہاں آؤں گا یا جاؤں گا۔
(۱۷)سرسے کفن باندھنا۔
’’سرسے کفن باندھنا‘‘ تہذیبی محاورات میں سے ہے اوراپنی معنویت کے لحاظ سے غیرمعمولی ہے۔ بعض آدمیوں میں یا قوموں میں جان دینے کا جذبہ بہت شدت سے ہوتا ہے وہی یہ کہتے بھی ہیں کہ میں’’ سرسے کفن باندھے رہتا ہوں‘‘ یعنی ہروقت جان دینے کے لئے تیار ہوں۔ غالبؔ نے کہاہے۔
؂ آج واں سرسے کفن باندھے ہوئے جاتا ہوںمیں
عذر میرے قتل کرنے میں وہ اب لائیں گے کیا
غالبا یہ دستور بھی رہا ہے کہ جولوگ جہاد میں حصہ لیتے تھے وہ اپنے سرسے کفن باندھتے رہتے تھے تاکہ شہید ہونے کے بعد کسی کو اُس کے کفن دفن کی فکرنہ ہو۔
(۱۸) سرگریبان میں ڈالنا، سردرگریبان ہونا۔
یہ اُردو فارسی دونوں زبانوں میں بطورِ محاورہ آتا ہے یعنی سرجھکا کر سنجیدگی سے کسی بات کولینا اوراپنی نارسائی یا غلطی کا اعتراف کرنا۔ سماج کے رویوں کا ہم محاورات میں جومطالعہ کرتے ہیں اس کا اندازہ اس محاورے پر غورکرنے سے ہوتا ہے کہ ہم بااعتبار فرد یا بااعتبار جماعت دوسروں کے لئے یا پھرخود اپنے لئے کیا رویہ اختیار کرتے ہیں سرگریبان میں ڈالنا اسی روش کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
(۱۹)سرنیچا ہونا۔
یعنی جوآدمی بہت تکبّر کرتا ہے اورجس کی گردن گھمنڈ اورغرور کے ساتھ تنی رہتی ہے اس کو کبھی ذلیل بھی ہونا پڑتا ہے اسی کے لئے ہمارے یہا ںمحاورہ ہے غرور کا سرنیچایعنی جوبہت گھمنڈ کرتا ہے وہی بہت بے عزت بھی ہوتا ہے ۔
(۲۰) سسرال کا کُتا۔
’’کُتا‘‘ایک جانور ہے جوآدمی کا وفادار ہے اوراُس کی قبائلی زندگی سے لیکر مہذب شہری زندگی تک ایک وفادار پالتوجانورکی حیثیت سے اِس کے ساتھ رہا ہے۔ اس پر بھی مشرقی اقوام نے اس کو کوئی عزت نہیں دی اوراس کا ذکر ہمیشہ ذلت کے ساتھ آیا اس محاورے میں بھی ایسے کسی آدمی کی سماجی حیثیت کو برائی سے یاد کیا گیا ہے جو’’جوائی‘‘ (داماد کی حیثیت سے سسُرال میں جاکر پڑجائے یا بھائی ہوکر اپنی بیوہ کے یہاں جاکر رہنے لگے۔

 

Go to Page:

*    *    *


Urdu Muhavrat ka Tehzibi Mutalea (Cultural study of Urdu Idioms) is a great book by Dr. Ishrat Jehan Hashmi, which discusses the role of culture and our society in the idioms and proverbs of Urdu / Hindi. Its an excellent effort and very hand for urdu learning students as well as those individuals who like to study the roots of our culture, language, society

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)