kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



.

 

 (۲۴) سُولی پرچڑھانا ، سولی دینا۔
موت کی سزاؤں میں ایک سے ایک اذیت ناک سزا موجود ہے اُن میں پھانسی دینا گردن اُڑانا اوراندھے کنویں میں پھینک دینا نیز ہاتھی کے پیروں سے کچلوا دینا اورزندہ دیوار میں چُنوادینا بھی ہے۔ ’’سُولی دینا‘‘ رومیوں کی طرف سے دی جانے والی سزا ہے حضرت عیسیٰ کومشرقی رومی سلطنت کی طرف سے سُولی پر چڑھانے کی سزا دی گئی تھی اس سزا میں سولی یا صلیب پرآدمی کو لِٹاکر اس کے ہاتھ پیروں میں کیلیں ٹھوک دی جاتی تھیں اس کے سرسے کانٹے دار زنجیر باندھ دی جاتی تھی۔ اوراس طرح سے وہ آدمی سولی پر لٹکایا جاتاتھا جس کوموت کی سزا دینی ہوتی تھی۔
اردُومیں حضرت عیسیٰ کے اِس المناک انجام کے ساتھ وابستہ خیال ہی سولی دینے کے محاورے کو بامعنی بناتا ہے یعنی اذیت ناک سزا دینا سخت نقصان پہنچانا ہم محاوروں کی تاریخ پر بھی اگرغور کریں توبہت سے محاورے یہ بتلاتے ہیں کہ وہ کب رائج ہوئے کیوں رائج ہوئے مغربی قوموں کو جوبیشتر عیسائی تھیں ہندوستان آنے کے بعداس محاورے کے مروج ہونے کا زیادہ امکان ہے اورمروج ہونا رواج پانے کوکہتے ہیں۔
(۲۵) سونے کا نوالہ کھانا‘ سونے میں لدی پھندی ہونا۔
سونا ہمارے ہاں کا اورپوری دنیا کا سب سے قیمتی دھات ہے اسی لئے سونے کو بے حد پسند کیا جاتاہے اورعورتیں سونے کا زیورپہن کربہت خوش ہوتی ہیں اوراس پر دوسرے رشک کرتے ہیں اسی لئے کہا جاتا ہے کہ وہ ’’سونے میں لدی پھندی‘‘ رہتی ہیں یا یہ محاورہ کہ سونے کانوالہ کھائی سے دیکھے قہر کی نظر اس موقع پر ’’سینی ‘‘شیرپر کی نظر بھی کہتے ہیں۔
(۲۶) سونے کی چڑیا ہاتھ میں آنا یا ہاتھ لگ جانا‘سونے کی ڈلی ہاتھ آنا۔
سونے کی چڑیا بہت قیمتی شے کو کہا جاتا ہے اوراگروہ قیمتی شے یا خاندان یا زمین کسی کو مل جائے توکہتے ہیں کہ سونے کی چڑیا ہاتھ لگ گئی اوراس سے پھرایک مرتبہ یہ سوچاجاسکتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں سونے کی کیا اہمیت ہے دولت کی دیوی یعنی لکشمی کی پوجا توکی جاتی ہے دولت کوبھی پوجا جاتا ہے اور خاص طورپر سونے کویاروپیہ پیسے کو ایک محاورہ اوربھی ہے اب تک استعمال میں آتا رہا ہے۔
سونے کے سہرے بیاہ (شادی) ہو جس کے معنی ہیں کہ شادی تمہارے لئے خوشیوں کا باعث ہواورجو دلہن گھرمیں آئے وہ سوناجھونا لیکر آئے (یہاں جھونا کوئی دھات نہیںہے) بلکہ سونے کا قافیہ ہے جس کے اپنے الگ سے کوئی معنی نہیں ایسے کسی بھی لفظ کوتابع مُحمل کہتے ہیں۔ ’’سونے کی کٹوری لئے بیٹھنا‘‘۔
’’سونے کی ڈلی ہاتھ آنا ‘‘، سونے کی کٹوری لئے بیٹھنا‘ جس آدمی کو کوئی ہنر ہاتھ آتا ہے اس کے لئے کہا جاتا ہے کہ وہ توسونے کی ڈلی ہاتھ میں لئے بیٹھا ہے سونا اُچھا لتے جانا بھی ایک محاورہ ہے۔ یعنی وہاں چورچکاراٹھائے گرے یا ڈکیتی کرنے والے بالکل نہیں ہے چاہے کوئی سونا اُچھالتے جائے یعنی کسی کی دولت یا مال کو کوئی خطرہ نہیں وہ پوری طرح حفظ وامان میں ہے۔
سنہرے حرفوں میں لکھنا یا سونے کے حروف میں لکھنا بھی سونے کی اہمیت یا قدروقیمت کو ظاہر کرنے والا محاورہ ہے جس سے مُراد کوئی ایسا اہم قول ہے بات ہے یا حکیمانہ نکتہ ہے جس کو سونے کے حرفوں میں لکھا جانا چاہیے سونے کا ملمع ہونا یا کیا جانا کم قیمت دھات پر سونے کا ملمع کیا جا تا ہے یعنی اوپر سے وہ بالکل سونے کی چیز معلوم ہوتی ہے جبکہ وہ دراصل سونے کی چیز نہیں ہوتی بلکہ اس پر سونے کا پانی چڑھا ہوتا ہے جب کسی کو خوش حالی کی دعا دینی ہوتی ہے توکہا جاتا ہے کہ تم سونے کی کٹوری میں پانی پیوسونے کے برتنوں میں کھانا کھاؤ۔
(۲۷) سُہاگ رات۔
سُہاگ یعنی شوہر کا ساتھ‘ عورت کے لئے بہت خوش قسمتی کی بات ہے اسی لئے دعا دی جاتی ہے کہ سہاگ رہے‘ تراسائیں جیوے‘ تیرے سروالے کو اللہ رکھے ۔

 

Go to Page:

*    *    *


Urdu Muhavrat ka Tehzibi Mutalea (Cultural study of Urdu Idioms) is a great book by Dr. Ishrat Jehan Hashmi, which discusses the role of culture and our society in the idioms and proverbs of Urdu / Hindi. Its an excellent effort and very hand for urdu learning students as well as those individuals who like to study the roots of our culture, language, society

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)