|
.
اورکس طرح سوچ کی سطح بدل جاتی ہے۔ فقیر کا لٹکا ایسے کسی شوق کو کہتے ہیں جوعام طور پراُن فقیروں میںآجاتاہے جودُھونی رامائے پیتے ہیں اوراِس طرح نشہ کرتے ہیں ۔
(۱۹) فلک سیر ہونا، فلک بوس ہونا۔
آسمان پر چڑھنا ، آسمان کی سیر کرنا، آسمانوں کوچھونا دراصل آسمان پرہونا یہی سب محاورے فلک سے متعلق بھی ہیں مثلا ًفلک بودمیں پہاڑ یا عمارتیں فلک ایک کردار کے طورپر بھی اُردو شاعری میں آتا ہے آسمان کو بُرا کہاجا تاہے دشمن قرا ردیا جاتا ہے اسی طرح فلک کو بھی انسان کی عافیت کا دشمن کہا جاتا ہے۔
(۲۰) فنافی اللہ ہونا۔
صوفیوں کی اصطلاح ہے اُردو میں ہی قریب قریب اسی معنی میں رائج ہے ’’فنافی اللہ‘‘ یعنی اللہ کی مرضی اُس کی خواہش اوراُس کی محبت میں خودی کے تصورسے گزرجانا اوراُس مادّی دنیا اوراس کے علائق سے انکار کردینا اوریہ کہنا کہ اللہ کے سوا یہاں کوئی موجودہی نہیںہے اور جب اس صورتِحال کوپہنچ کرنا اس میں گم ہوکر آدمی حقیقت وجو دکوتسلیم کرتا ہے تووہ گویا اب بقایا اللہ کوجان رہا ہے یعنی اب میں اللہ کے تصوّراوراُس کی حقیقتِعالی کے افراد کے ساتھ جی رہا ہوں میرا اپنا کوئی وجود نہیں یہ محاورہ ایک طرح سے خانقاہی ماحول اور اہلِ خانقاہ کے فلسفیانہ رُوحانی تصورات کی ترجمانی ہے۔
(۲۱) فوجداری۔
قانون کی ایک اصطلاح ہے مقصد فوج رکھنا نہیں ہے جواس کے لفظی معنی ہیں بلکہ قانون کی نگاہ میں جُرم کرنا اورمجرمانہ کارروائیوں میں حصّہ لینا ہے مثلا ًمارپیٹ قتل وغارت چوری ڈکیتی وغیرہ اس کو انگریزی میں Criminalکیس کہتے ہیں کہ فوجداری کیس بن گیا یا فوجداری کے سپرد کردیا یا فوجداری میں چلا گیا اس کے مقابلہ میں جوکیس ہوتے ہیں اورمالیات سے متعلق ہوتے ہیں وہ دیوانی کے کیس کہلاتے ہیں اورکس کی نوعیت کے پیش نظر اُسے دیوانی یا فوجداری میں منتقل کیا جاتا رہے۔
(۲۲) فی نکالنا۔
یہ عجیب وغریب محاورہ ہے ’’فی ‘‘عربی کالفظ ہے اوراُس کے معنی ہیں میں فنا فی اللہ میں فی اسی معنی میں ہے لیکن محاورے میں فی نکالنا اعتراض کرنے کو کہتے ہیں یا اختلاف رائے کی سی صورت کو پیداکرنے کے معنی میں یہ محاورہ آتاہے جیسے وہ توہربات میں فی نکالتے ہیں ۔ اس لفظ کی عربی اصلیت اوراُردو میں اِس کے مرادی یا محاوراتی معنی پر غور کیا جائے توپتہ چلتا ہے کہ لفظ کے ایک زبان سے دوسری زبان میں منتقل ہونے تک اُس کی ظاہر ہےئت اورمعنوی توسیعات میں کتنی بڑی تبدیلیاں آجاتی ہیں اوربات کہا ںسے کہاں تک پہنچ جاتی ہے۔
(۲۳) فِٹ ہونا۔(Fit)
انگریزی کالفظ ہے لیکن اُردو میں ایک سے زیادہ معنی میںاستعمال ہوتا ہے فٹ ہونا اور فٹ کرنا اورفٹ نظر آنا اُس کی بہت نمایاں مثالیں ہیں۔
٭٭٭
|