kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



.

 

 ’’بھوج پتر‘‘ مٹی کی تختیاں یا لکڑی کی تختیاں بھی تحریر کے لئے کام آتی رہیں کاغذ کی ایجادسے پہلے انہی تختیوں اور’’بھوج پتروں‘‘ پہ لکھا جاتا تھا جن کو آج بھی میوزیم میںدیکھا جاسکتا ہے تحریرقلم کے ہی ذریعہ ممکن ہے اورتصویر بھی قلم بیشک الگ الگ ہوتے ہیں۔
ہمارے یہاں قلم کے بہت سے محاوراتی الفاظ اورکلمات ہیں جیسے قلم اٹھانے کی ضرورت قلم برداشتہ لکھنا قلم چلانا قلم توڑدینا یا قلم کی زبان میں کہنا اس سے ہم قلم کی تہذیبی تاریخ کو بھی جان سکتے ہیں۔ اورپڑھنے لکھنے کے معاملہ میں قلم کی اہمیت کوبھی اورتحریر کی خوبی اورخوبصورتی کا ذکربھی قلم کے رشتہ سے کیا جاتا ہے جیسے خوش قلم مرصع رقم جس کے معنی ہوتے ہیں خوش قطعی اورخوبصورت تحریر کو کہتے ہیں۔
(۲۵) قل ہو اللہ پڑھنا، قل ہونا۔
’’قل ‘‘قرآن پاک کا لفظ ہے اور’’قل ہونا‘‘ یا قل ہو اللہ پڑھا جانا اُردو کے محاورات میں سے ہے۔ قل ہونا دراصل قل پڑھا جانا ہی اورقل پڑھے جانے کے معنی ہیں فاتحہ کی دعائے خیر۔ ذوق نے اپنے ایک مصرعہ میں کہا ہے۔
؂ لا سا قیاپیالہ تے توبہ کا قُل ہوا
یعنی توبہ ختم ہوئی اورہم نے توبہ ہی کا ارادہ ترک کردیا اب توپینا پلاناہی رہ گیا آنتوں کا قل ہو اللہ پڑھنا بھوگ لگنا ہے چونکہ بھوک کے وقت پیٹ میں آنتیں ایک خاص طرح کی حرکت کرتی ہیں ان کی آواز کو’ ’قراقر ‘‘کہتے ہیں اسی کو قل ہوا اللہ پڑھنا کہا جاتا ہے ظاہر ہے کہ یہ محاورہ مسلم معاشرہ سے تعلق رکھتے ہیں اوراُس امر کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ہم نے فارسی وعربی سے بھی اپنے خاص ماحول کے مطابق محاورات اخذ کئے ہیں۔
(۲۶) قہر توڑنا، قہر کی نظر دیکھنا، قہر نازل ہونا، قہرٹوٹ پڑنا۔
قہر غصّہ کوکہا جاتا ہے اوریہ لفظ مہر کے مقابلہ میں آتا ہے مہر محبت کوکہتے ہیں مسلمانوں میں لڑکیوں کا بھی اورلڑکوں کانام مہر پر رکھا جاتا ہے قہر غضب ناک ہونا ہے اسی لئے جب کوئی غیر معمولی مصیبت آتی ہے تواس کوقہر الٰہی یا قہر آسمانی کہتے ہیں کوستے وقت بھی کہا جاتا ہے کہ تم پر قہرالہٰی نازل ہو یا خدا کا قہر ٹوٹ پڑے۔
ظاہر ہے آندھی طوفان سیلاب زلزلہ اولے برسناسب ہی نقصان اورتکلیف کا باعث ہوتے ہیں اسی کو قہر الہٰی یا قہرِ آسمانی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
(۲۷) قیامت آنا، قیامت اٹھانا، قیامت توڑنا، قیامت ہونا ، قیامت کا منظر ، قیامت کی گھڑی۔
قیامت مسلمانوں کے عقائدکا ایک اہم جُزہے جس کو حشربرپا ہونا کہتے ہیں قرآن نے اس کو ساعت بھی کہا ہے اوریہ بھی کہا ہے کہ یہ گھڑی کب آئے گی اس کا علم سوائے خدا کے کسی کونہیں۔
قیامت کے تصوّرکے ساتھ ایک طرف تویہ خیال وابستہ ہے کہ قیامت آنے پرہرشے تہس نہس ہوجائے گی پہاڑروئی کے گالوں کی طرح اڑجائیں گے زمین آسمان تہہ وبالا ہوجائیں گے اسی کے ساتھ مسلمانوں میں یہ تصوربھی پایا جاتا ہے کہ قیامت کا دن ایک لاکھ برس کا ہوگا۔ اوراُس دن تمام انسانوں کے اعمال کا حساب کتاب ہوگا انہیں سزا اورجزا دی جائے گی اسی لئے انگریزی میں اسے Day of judejmentکہتے ہیں یعنی یوم الحساب جب کوئی بات کسی انسانی گروہ طبقہ قوم یا ملت کی نفسیات میں داخل ہوجاتی ہے تواس کو محاوروں میں ڈھال لیا جاتا ہے مثلاً قیامت آنا، مصیبت نازل ہونا، قیامت گذرنا پریشانیوں میں بے طرح مبتلا ہونا اسی طرح قیامت برپا ہونا ہربات کو اُلٹ پلٹ ہوجانا اس معنی میں قیامت کا تصوراور اس سے متعلق دوسری کسی زبان میں کم ہی نظر آتے ہیں ۔
فارسی میں ایک دومحاورے مل جائیں تودل مل جائیں یہ ہمارے اپنے معاشرے کی بات ہے اوراس سے تہذیب ومعاشرت کے مزاج کو سمجھنے میں مددملتی ہے۔

 

Go to Page:

*    *    *


Urdu Muhavrat ka Tehzibi Mutalea (Cultural study of Urdu Idioms) is a great book by Dr. Ishrat Jehan Hashmi, which discusses the role of culture and our society in the idioms and proverbs of Urdu / Hindi. Its an excellent effort and very hand for urdu learning students as well as those individuals who like to study the roots of our culture, language, society

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)