kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



.

 

  دستکاری یا صنعت کاری یا پھرسادہ کاری کے لئے جوکوئی خاص مرکز قائم کیا جاتا ہے اسے کارخانہ کہتے ہیں زمین وآسمان اور ان کے درمیان جوکچھ ہے جتنا کچھ ہے اُسے کارخانہ الہی کہا جاتا ہے اورانہی کے مقابلہ میں ایک اورمحاورہ آتا ہے جسے شیطان کی کارگاہ کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے یہ محاورہ ممکن ہے انگریزی کے محاورے Devils workshop کا ترجمہ ہویہ بھی ممکن ہے (شیطان کی کارگاہ)
ہم کہتے ہیں کہ اس کا ذہن توشیطان کی کارگاہ ہے اس کا Directانگریزی ترجمہ ہوگا His mind is a devils work shopاس سے ہم اندازہ کرسکتے ہیں کہ ہماری زبان دوسری زبانوں سے جواستفادہ کیا ہے اس میں انگریزی زبان بھی شامل ہے۔
(۱۱) کاغذ، کاغذسیاہ کرنا، کاغذکاپٹاباز، کاغذی آدمی، کاغذی پیرہن، کاغذکی کشتی، کاغذکی ناؤ، کاغذلکھ دینا، کاغذتیارکرنا، کاغذکا پیٹ بھرنا۔
کاغذہماری سب سے بڑی تہذیبی ایجاد ہے انسان کا ذہن تقدیرسے زیادہ تحریرکے سہارے آگے بڑھتا ہے اورتحریر کا سب سے بڑا وسیلہ ہمارے پاس کاغذاور قلم ہے۔ کاغذکی ایجاد سے پہلے تحریریں مٹی کی تختیوں اورلکڑی کی پٹیوں پرلکھی جاتی تھیں مگرکاغذ کی ایجاد کے بعد صورت حال بدل گئی اوربڑے پیمانہ پرتحریریں کاغذپرلکھی جانے لگیں بیاضیں کتابیں اوردفترتیارہونے لگے جومعاہدہ یا تحریری وعدہ ہوتا ہے وہ بھی کاغذپر ہی لکھا جاتا ہے ’’شقہ ہو‘‘ یا رقعہ یا عام خط پتر سب کا تعلق تحریرسے ہے قانونی مسئلہ میں لکھا پڑھی ہوتی ہے اس کو کاغذلکھ دینا بھی کہتے ہیں اوراس سے متعلق ہمارے یہاں بہت سے محاورات موجود ہیں۔
عدالتی کاغذات کودستاویزیں کہا جاتا ہے بادشاہی احکامات فرامیم کہلاتے ہیں عام تحریریں کاغذکرنے کا غذ لکھنے اورکاغذ تیارکرنے کے انداز میں بھی زیرگفتگو آتی ہیں ۔
کاغذنرم ونازک ہوتا ہے پھٹ جاتا ہے گل جاتا ہے جل جاتا ہے اس لئے ناپائداری کوبھی کاغذکے سلسلے میں کئی محاورے آتے ہیں جیسے کاغذکی ناؤ کاغذجیسی کایا کاغذکا پرزہ کاغذی پیرہن‘ تحریراورکاغذکی نسبت سے بھی کئی محاورے آتے ہیں جیسے کاغذکالے کرنا کاغذسیاہ کرنا کاغذکا پیٹ بھرنا کہ جوچاہا وہ لکھ کر دیا کاغذکا پیٹ بھرگیا صفحہ کے صفحہ کالے ہوگئے کاغذکے پھول بھی خوبصورتی کی طرف اشار کرتے ہیں ان میں رنگ ہوتے ہیں نزکائی‘اورنرمائی توہوتی ہے مگراپنی خوشبونہیں ہوتی۔ یہاں تک کہ نرم چھلکے والے باداموں کوکاغذی بادام کہا جاتا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کاغذ سے ہماری زندگی ہمارے ذہن ہماری زبان اورہمارے زمانہ کا کیا کیا رشتہ ہے اورکس کس طرح ہے۔
(۱۲) کالا ،کالا آدمی، کالاپہاڑ، کالا توا، کالا خون ، کالا منہ، کالا منہ ہونا، کالا لباس، کالامنہ نیلے ہاتھ پاؤں، کالک کاٹیکا لگانا، کالادھن ، کالی کوٹھری ،کالا سانپ ، کالا سمندر، کالی بلا، کالی بھینس، کالی زبان، کالی رات کرنا۔
’’کالا‘‘ رات کا رنگ بھی ہوتا ہے حیثیتوں کا رنگ بھی آنکھوں کی پتلیاں کالی ہوتی ہیں اورایشائی عورتوں کے بال کالے ہوتے ہیں بڑھاپے میں البتہ کالے بالوں کا رنگ سفید ہوجاتا ہے خون سفید ہونا کالے خون کے مقابلہ میں ایک الگ محاورہ ہے اورکالا خون بیجار اور برے خون کی علامت ہے کالے بول جب کہا جاتا ہے تواس سے مراد بری باتیں ہوتی ہیں کالی مالی، موت کی دیوی کوکہتے ہیں۔ جیسے کالے بھینسے کی قربانی یا بھینٹ پیش کی جاتی ہے۔
انگریزوں کے مقابلہ میں ہندوستانی کالے آدمی کہلاتے ہیں اسی لئے یہ محاورہ استعمال ہونے لگا ہے۔کہ وہ کالے آدمی سے بات نہیں کرتے کالا پانی انگریزوں کے زمانہ میں انڈمان نکوبار کے جزیروں کوکہتے تھے ان جزیروں میں بھیجنے کی جس کو سزا دی جاتی تھی اسے کالا پانی دیا جاتا تھا اوروہاں بھیج دیا جاتا تھا۔ مجرموں کو تنگ کوٹھریوں میں رکھا جاتا تھا جن میں روشنی وہوا کابھی کوئی انتظام نہ ہوتا تھا اُسے کال کوٹھری کہتے تھے۔

 

Go to Page:

*    *    *


Urdu Muhavrat ka Tehzibi Mutalea (Cultural study of Urdu Idioms) is a great book by Dr. Ishrat Jehan Hashmi, which discusses the role of culture and our society in the idioms and proverbs of Urdu / Hindi. Its an excellent effort and very hand for urdu learning students as well as those individuals who like to study the roots of our culture, language, society

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)