|
.
’’ کالا لباس‘‘ غم کا لباس ہے شیعوں کے ہاں غمِ حسین منانے کی غرض سے محرم میں شیعہ کالا لباس پہنتے ہیں روسیاہی بدنامی کوکہا جاتا ہے کالا منہ نیلے ہاتھ پیر ممکن ہے یہ کسی زمانہ میں سزا کے طورپر کیاجاتا ہو کہ آدمی کے ہاتھ پاؤں نیلے کردےئے جائیں اور اسے بستی سے نکال دیا جائے ویسے نیلا رنگ اَمرہونے کی علامت بھی ہے۔ اسی لئے شیوجی کونیل کنٹھ کہتے ہیں۔ بعض میلے ٹھیلوںکے موقع پر یا پھرعرس کی تقریب کے سلسلہ میں جو چھڑیاں گاڑی جاتی ہیں وہ بھی نیلی ہوتی ہیں۔ مدراس کے قریب سمندر گہرے نیلے رنگ کا ہے اسی لئے ہندوؤںمیں دیوتاؤں کا رنگ روپ نیلا رکھا جاتا ہے نیلا گنڈا بیماریوں اوربری نظرکے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے بطور تعویزگلے میںباندھا جاتا ہے۔ جس کو بدصورت عورت ظاہر کرنا مقصودہوتا اُسے کالی بھینس کہتے ہیں اوراگراس کا رنگ بہت کالا ہوتا ہے تواس کوکالی بلی کہہ کریادکیا جاتا ہے کالا دیوبدصورت ہونے کے علاوہ بدہےئت بھی ہوتاہے یہ کردار داستانوں میں پیش کیا جاتا رہا ہے کسی کالی پیلی گئی گزری لڑکی کی ہو کلچڑی کہتے ہیں جیسے منحوس قرادینا ہوتا ہے اسے کل موہا یا کل موہی کہہ کر یا دکیا جاتا ہے۔ جورات بے چینی تکلیف اورانتظار میں گذاری جاتی ہے اسے رات کا لی کرنا کہتے ہیں بہت کالے رنگ کو بھورے کے رنگ سے تشبیہ دی جاتی ہے تواسے کالا بھونگ کہتے ہیں بہت کالے رنگ والا آدمی کالا بھجنگ کہلاتا ہے وہ بھی مشہور ہے کہ کالے سانپ پربجلی گرتی ہے اس سے ہم اندازہ کرسکتے ہیں کہ ذہنی طورپر ہم اپنی زندگی میں کالے رنگ سے کیا کیا باتیں منسوب کی ہیں۔ بچے ایک گیت گاتے ہیں اس میں آتا ہے۔ کالا کالا گِر گیا اماں ماریں گی اسی میں کالی ہانڈی سرپررکھنے کے محاورے کوبھی شامل کیجئے کہ وہ بدنامی مول لینے کو کہتے ہیں کہ مفت میں یہ کالی ہانڈی کون اپنے سرپر رکھے کالا اکھشربھینس برابر ایسا آدمی جوبالکل جاہل ہوتا ہے اورکوئی حرف پڑھ ہی نہیں سکتااس کے لئے کہا جاتا ہے اس کے واسطے کہا جاتا ہے کہ کالا اکھشر بھینس برابرہے کالا کلوٹا بھی کا لے ہی کے سلسلے میں ایک محاوراتی کلمہ ہے۔
(۱۳) کام بگڑنا، کام آنا، کام پڑنا، کام کا ہونا، کام پے لگانا، کام چلانا، کام تمام کرنا، کام چڑھانا یا لگانا، کام چمکنا، کام دینا، کام سے جاتے رہنا، کام سے کام ، اپنے کام سے کام رہنا، کام میں کام نکالنا، کام میں لانا، کام ہوجانا۔
’’کام‘‘ کے معنی ہندی زبان میں جذبہ انبساط کے بھی ہیں فارسی میں غرض کے ہیں لیکن اردو میں صبح سے شام تک آدمی کی جومشغولیات رہتی ہیں ان کوکام کہتے ہیں اوروہ طرح طرح کے ہوتے ہیں انہی سے محاورے بھی نکلے ہیں جیسے کام بنانا، یا کام بننا، کام پڑنا وغیرہ اسی میں کام نکالنا بھی ہے کامی آدمی ہونا بھی ہے۔
(۱۴) کان اُڑے جانا، پھٹے جانا، کان کھول کرسننا، کان بند کرنا، کان ایٹھنا، اکھاڑنا، کان پھوڑنا، کان بھرنا، کان پرجوں ریگنا، کان کا کچا ہونا، کان پڑی آواز سنائی نہ دینا، کان پکڑکے اُٹھادینا، کان پھوٹ جانا۔
اگردیکھا جائے تویہ سب محاورے سننے توجہ دینے اورتوجہ نہ دینے سے متعلق ہیں جب بہت شورہوتا ہے تویہ کہتے ہیں کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی کان پھٹے جاتے ہیں جب کوئی دوسروں کی راز کی باتیں سننا چاہتا ہے تویہ کہتے ہیں کہ کن سنیاں لے رہا ہے۔ اگرسننا نہیں چاہتا اورکوئی اثر سننے کا نہیں لیتا توکہتے ہیں اُس کے کان پر جوں نہیںرینگتی یا جوں نہیں چلتی یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ ایک کان سنتا دوسرے کان اُڑدیتا ہے جب کوئی کسی کے خلاف اچھی بُری باتیں کہتا ہے اورمطلب ورغلانا ہوتا ہے توایسے کان بھرنا کہتے ہیں زیور پہننے کے لئے کان کی پاپڑی (بنا گوشت) اوردوسرے بیرونی حصہ میں جوشگاف پیدا کئے جاتے ہیں اُن کوکان بندھنا اوریہ پیشہ کرنیوالے کو کندھاکہاجاتا ہے جوآدمی دوسروں کی باتوں پرجلدی سے یقین کرلیتا ہے
|