kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



.

 

  کلیجہ پکڑکررہ جانا کسی بری خبرسانحہ اور حادثہ کا ردِعمل ہوتا ہے اورعورتیں عام طورپر کہتی ہیں کہ کلیجہ پکڑکررہ گیا یعنی ایسی حالت میں صبر کرنا مشکل ہے کلیجہ ہاتھ میں لینا تسلی وتشفی کرنا عمل کے لئے کہا جاتا ہے کلیجہ تھامنے کے معنی بھی یہی ہیں اس میں غم زدہ آدمی کی اپنی کوشش بھی شامل ہوتی ہے کلیجہ بھوننا دل جلانے کوکہتے ہیں کہ اس نے میرا کلیجہ بھون کر رکھ دیا۔
کلیجہ کی بوٹی اپنی اولاد کوکہتے ہیںویسے عورتیں اپنے سے کم عمر بہنوں بھتیجوں ، بھانجیوں اوراپنی بچیوں کوبھی کہتی ہیں کلیجہ منہ کو آنا بہت دکھ بھری حالت کا اظہار کرنا ہے جس کا دُکھ ناقابلِ اظہارہو۔ کلیجہ مسوس کر رہ جانا دل ہی دل میں پیچ وتاب کھانے کوکہتے ہیں یہ دل کے ساتھ بھی استعمال ہوتا ہے اورغم زدگی اورتکلیف دہ حالت میں صبر کرنا اس کے مفہوم میں شامل ہے کلیجہ ٹھنڈا ہونا کسی کی طرف اطمینان اورتسلی ہونا جیسے اللہ پاک تمہاری آس اولاد کی طرف سے تمہارا کلیجہ ٹھندارکھے کلیجہ میں ٹھنڈک پڑنا کبھی سکون ہونے اوراطمینان میسر آنے ہی کے لئے کہا جاتا ہے یا آرزو پوری ہونے کے لئے کہتے ہیں جس میں آدمی کی ایرشا(مرضی) شامل رہتی ہے ۔
کلیجہ چھلنی ہونے کے معنی کلیجہ میں زخم پڑجانا اورنہ خوشی کا حدسے بڑھنا ہوتا ہے کلیجہ دھک سے رہ جانا کوئی ایسی خبرسننا جوانتہائی حیرانی اورتکلیف کا سبب ہو کہ یہ بات سنکر تومیرا کلیجہ دھک سے رہ گیا کلیجہ کابلیوں ’’اُچھلنا‘‘ خوف وخطرہ کا شدید احساس ہونا۔
یہاں کلیجہ سے مراد دل ہوتا ہے کلیجہ ٹکڑے ٹکڑے ہونا بھی اسی مفہوم میں آتا ہے کہ دل ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ کلیجہ کی ٹھنڈک ہونا باعثِ راحت ہونے کوکہتے ہیں کلیجہ کی بوٹیا ںصدقہ کے طورپر چیل کوں کو کھلانا بے رحمی کا سلوک کرنا سخت سزادینا اوربہت کم درجہ بلکہ ذلیل سطح کا سلوک کرنا رومیوں میں یہ رواج رہا ہے جس کاعکس ہمارے اس محاورے میں آیا ہے۔
اگرہم اس پرغورکریں اورمحاورے کے مختلف پہلواپنے مفہوم اورمعنی کے اعتبار سے ہمارے پیش نظر رہیںتوپتہ چلتا ہے کہ محاورے کا زبان کے رشتہ سے ہماری تہذیب اورتاریخ سے کیا تعلق ہے اورکس طرح ہمارے محاورے میں ہمارے فکری رویہ ذہنی رشتہ اورجذباتی تعلقات ابھرتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔
اسی ضمن میں ان محاوروں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے کلیجہ کی پھانس ہونا کلیجہ پرگھونسا مارنا کلیجہ پرسانپ لوٹنا کلیجے پرہاتھ دھرکے دیکھنا کلیجے سے دُھواں اٹھنا وغیرہ وغیرہ۔
(۳۰) کمرباندھنا ، کمرپکڑکے اُٹھنا، کمرٹوٹنا، کمرتوڑنا، کمرسیدھی کرنا، کمرکا ڈھیلا۔کمرکامضبوط، کمرکھولنا وغیرہ ۔
کمرانسان کے بدن کی بناوٹ اورکساوٹ میں ایک خاص کردار ادا کرتی ہے انسان کمرکے سہارے پر ہی سیدھا کھڑا ہوسکتا ہے اس کا کشیدہ قامت ہونا بھی اس کی کمرپربھی منحصرہے کمر کا پتلا ہونا بدن کی خوبصورتی اورموزونیت میں اضافہ کا باعث ہوتا ہے وہ چاہے کمرپر اُٹھا یا جائے یا سرپر کمر اس میں شامل رہتی ہے کمرسے متعلق محاورے اُردومیں بہت ہیںاوریہ ہماری تہذیبی روش معاشرتی تقاضوں اورآپسی رویوں پرروشنی ڈالتے ہیں کمرکسنا کمرباندھنا تیارہونے کے معنی میں آتا ہے کمرسیدھی کرنا تھوڑا سا آرام کرنا ہے جس سے راحت کا احساس پیدا ہو۔کمرکا ڈھیلا جسمانی کمزوری اس لئے کہ کمراگرڈھیلی ہوگی توکام کرنے میں بھی باقاعدگی اورپھرتیلا پن نہیں آسکتا کمرمضبوط کرنا اس کے خلاف ایک عمل ہے یعنی پکارارادہ کرنا کہ ہم ایسا کریں گے کمر ٹوٹنا اس کے مقابلہ میں بالکل مایوس ہونا اوراحساسِ محرومی کا شکار ہوجانا ہے کمرتوڑنا دوسرے کومایوس کردینا اس کے سلسلے سے کچھ اورمحاورے ہیں جیسے کمرکھولنا جب آدمی active life کو ختم کردیتا ہے اورایک ریٹائرڈ آدمی جیسی زندگی گذارتا ہے تواُسے کمرکھولنا کہتے ہیں۔
(۳۱) کنارہ کرنا، کنارہ کشی کرنا۔
الگ ہونا بے تعلقی ظاہر کرنا اکثرعورتیں یہ کہتی نظر آتی ہیںکہ بی بی کنارہ کرو یعنی تعلق کم کرو کبھی لوگ کہتے ہیں کہ اسی وجہ سے اُس نے کنارہ کشی اختیار کرلی یہ سماجی رویہ ہے اوراس معنی میں کہ دوری یا علیحدگی اختیار کرو مرد عام طورسے کنارہ کشی کہتے ہیں عورتیں کنارہ کرنا اوریہ معاشرتی اندازِ نظر۔

 

Go to Page:

*    *    *


Urdu Muhavrat ka Tehzibi Mutalea (Cultural study of Urdu Idioms) is a great book by Dr. Ishrat Jehan Hashmi, which discusses the role of culture and our society in the idioms and proverbs of Urdu / Hindi. Its an excellent effort and very hand for urdu learning students as well as those individuals who like to study the roots of our culture, language, society

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)