|
.
کہ یہ لفظ کبھی اچھی سوسائٹی میں بھی رائج تھا مگرسنجیدہ موقعوں کے لئے نہیں۔
(۴) گُدگُدی کرنا، گُدگُدی اٹھنا، گُدگُدی دل میں ہونا۔
اصل میں گدگدی ایک خاص بدن کی حالت کوکہتے ہیں جوخواہش پیدا کرنا خو ش ہونا اورخوش کرنے کی تدبیر کرنا بھی شامل ہے اسی لئے بچوں یا بڑوں کے گدی گدی کی جاتی ہے اوردل میں گدگدی اٹھنے کے معنی خواہش ہونا ہے بچوں جیسی معصوم خواہش جو آدمی کو ایک سطح پروالہانہ انداز کی طرف لے آئے۔’’گدگدکرنا‘‘ ہندی میں محاورہ ہے اوراس کے معنی بھی جی میں خوش ہونا ہے۔
(۵) گراں گذرنا، گراں بار۔
یاربوجھ گراں بھاری قرضہ ہو یا اورکوئی سماجی مجبوری اس کے لئے جو آدمی تکلیف اٹھاتاہے پریشان ہوتا ہے اوراپنے دل پرایک طرح کا بوجھ محسوس کرتا ہے اس کو گراں باری کہتے ہیں بوجھ یعنی گراں بار ہونا طبیعت پر گرانی ہے یعنی ایک طرح کا بوجھ اورناخوشگوار صورتِ حال پیدا ہوتی ہے گراں گذرنے کے معنی کوئی حرکت کوئی بات یا کوئی اشارہ کنایہ برالگناہے۔کسی شاعر کا شعرہے۔ وہ بات سارے فسانہ میں جس کا ذکرنہیں وہ بات ان کو بہت ناگوار گذری یہی گراں گذرنا بھی ہے۔ اس سے ہم یہ اندازہ کرسکتے ہیں کہ ہمارے محاورے کس طرح ہماری انفرادی یا معاشرتی الجھنوں کوپیش کرتے ہیں۔
(۶) گردش میں ہونا۔
گردش کا تعلق بنیادی طورپر ستاروں سے ہے جب ستارے غیرمناسب ہوتے ہیں اورانسان کے حالات کو فیور(Favour)کرتے ہوئے نظرنہیں آتے توکہتے ہیں کہ آج کل اس کے ستارے گردش میں ہیں یعنی پریشانی اورمصیبت کے دن ہیں اس سے دوباتیں سمجھ میں آتی ہیں ایک علم نجوم کے بہ اعتبار اوردوسرے علمی اورفکری باتوں کومحاورہ کے دائرہ میں لانا یہاں یہ اشارہ کرنا غیرضروری نہ ہوگا کہ ہمارے محاوروں کا رشتہ زندگی کے ہرسطح کے معاملات خیالات اورسوالات سے رہا ہے۔
(۷) گردن پر بوجھ ہونا،گردن پرخون ہونا، گردن پرسوار ہونا، گردن پھنسانا، گردن پھیرنا، گردن جھکانا، گردن کوڈورا ، گردن مارنا، گردن مروڑنا، گردن میںہاتھ ڈالنا، گردن ناپناوغیرہ۔
گردن حیوانی یاانسانی وجودمیں غیرمعمولی اہمیت رکھنے والا وجودکا حصّہ ہے انسان کی گردن تو اس معاملہ میں اوربھی زیادہ اہم کردار ادا کرتی ہے سرسے نسبت رکھنے والے بہت سے محاورے گردن ہی کی کسی نہ کسی سطح پر تعلق رکھتے ہیں مثلا گردن اونچی کرنا سراونچا کرنا ہے گردن جُھکانا سرنیچا کرنا ہے گردن کاٹنا یا کٹوانا قتل کئے جانے کے معنی سے بہت قریب ہے سرکٹنے کے معنی بھی یہی ہیں گردن پر سوارہونا آدمی سے معمولی درجہ کی محنت لینا اوراس کے لئے مصیبت کھڑے کرنا۔میرے لئے مصیبت بنا ہوا اسے اورمجھے بہت معمولی درجہ کی چیز سمجھ کر کام لے رہا ہے گردن مارنا بھی قتل کردینے کے معنی میں آتا ہے اورگردن اڑانا بھی۔مصرعہ شرعہ کہتی ہے کہ قاتل کی اڑادوگردن گردن ٹہرنا بچوں کے لئے آتا ہے شروع شروع میں بچے اپنے سرکو گردن سبنھال کر نہیں رکھ سکتے اسی لئے ان کی گردن کو ہاتھ کا سہارا دیا جاتا ہے گنڈا تعویذ نیلا دھاگا گردن ہی میں پہنایا جاتا ہے ہار چمپکلی ،گلو بندا ورجگنوبھی گردن ہی کے زیور ہیں۔ گردن میں ہاتھ ڈالنا محبت اوربے تکلفی کی وجہ سے ہوتا ہے مگرگردن پکڑنے کا مفہوم دوسرا ہوتا ہے گردن چھڑانا لڑائی جھگڑے سے نمٹنایا قرض کے
|