kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



.

 

  بوجھ سے ادا ہونا گردن پھسانا یا پھنسوادینا غیرضروری اور غیرمعقول ذمہ داریاں عائدہوجانا یا کردینا ہے گردن ناپناسخت سزا دینا اوربرا سلوک کرنا سخت انتقام لینا ہے۔
گردن پکڑنا کسی کو ذمہ داری نبھانے کے لئے جائز یا ناجائزطورپر سختی سے آمادہ کرنا کہ آخرمیں نے اس کی گردن پکڑی جب قابومیں آیا اس طرح گردن سے متعلق محاورے ہمارے سماجی رویوں کے ایک سے زیادہ پہلوؤں کوسامنے لاتے ہیں اوریہ بتلاتے ہیں کہ ہم دوسروں کو کس طرح دیکھتے ہیں اورغیروں سے ہمارا معاملہ کرنے کی سطح غلط یا صحیح طورپر کیا رہتی ہے۔
(۸) گڑیوں کا بیاہ ، گڑیوں کاکھیل۔
اصل میں ہمارے یہاں گڑیاں سماجی زندگی کا وہ رخ پیش کرتی ہیں جوگھرآنگن سے متعلق ہوتا ہے کپڑے کی گڑیاں بنانا توگھرکی عورتوں کا ایک ایسا کام تھا جس سے بچے خوش ہوتے ہیں بچوں کے کھیلوں میں اورخاص طورپر بچیوں کی گھریلو دلچسپیوں میں گڈاگڑیا ان کے چھوٹے چھوٹے زیور لباس زندگی سے شوق پیدا کرتے ہیں ۔ اس میںگڈاگڑیا کا بیاہ بھی ہے جس میں گھریلورسوموں کی نقل کی جاتی ہے کوئی گڈے کی ماں بنتی ہے توکوئی گڑیا کی اسی طرح لین دین اور بری چیز کی رسمیں ادا ہوتی ہیں یہ ہمارا معاشرہ ہے جس کی ایک چلتی پھرتی تصویر ہم گڈوں اورگڑیوں کے کھیل میں دیکھتے ہیں نقل اتارنا یوں بھی بچوں کا دلچسپ مشغلہ ہوتا ہے اورگھرکی بچیوں کو تواس کا خاص طورپر شوق ہوتا ہے۔
(۹) گل کِھلانا، گُل کھلنا۔
ہمارے کلچرمیں پھول کی بڑی اہمیت ہے پھول خوشی کے موقع پربھی کام آتے ہیں اورغم کے موقع پربھی چنانچہ ہم یہ دیکھتے ہیں کہ قبروں پرپھول چڑھائے جاتے ہیں برسی کے موقع پربھی پھول بھینٹ کئے جاتے ہیں یہاں تک کہ دہلی میں تیجہ کی رسم پھول کہلاتی ہے اورقدیم بادشاہت کے زمانہ میں بھی رائج تھی بے تکلف اورغیر ذمہ دارانہ زندگی گذارنے کوگلچھڑے اُڑانا کہتے ہیں گل کھلانا انوکھی بات کرنا ہے جس سے لوگ پریشان ہوں اوراُس پر حیرت کریں کہ یہ کیا ہوگیا۔گل کھلنا ایسے ہی کسی واقع کو کہتے ہیں ’’گلزارِنسیم‘‘ میں گل بکاولی کے اڑائے جانے پر نسیمؔ نے لکھا ہے۔
؂ دیکھا تووہ گُل ہوا ہوا ہے
کچھ اورہی گل کِھلا ہوا ہے
(۱۰) گلے پرچُھری پھیرنا یا چلانا ،گلاکاٹنا کھنڈی چُھری سے ذبح کرنا۔
جن قوموں میں جانوروں کو ذبح کرنے کا رواج ہے وہ جاندار کا گلا چھری سے کاٹتے ہیں اسی کوچُھری پھیرنا کہتے ہیں اِسے چھری چلانا بھی کہا جاتا ہے یہی محاورہ بن گیا اورکسی پر ظلم وزیادتی اورنہ انصافی کرنے کوگلے پرچُھری چلانا کہتے ہیں جس کے معنی گلا کاٹنا ہے اوریہی کام جب بھونڈے انداز سے کیا جاتا ہے اور بدتمیزی رواد رکھی جاتی ہے تواسے کھنڈی چھری سے ذبح کرنا کہتے ہیں یہ محاورہ مسلمان قوموں میں رائج رہے ہیں ہندوؤں نے ایسے قبیلوں میں اس طرح کے محاورے رائج ہوسکتے ہیں جس کے یہاں جانور ذبح کئے جاتے ہیں ۔ تلوار سے گردن اڑادی جاتی ہے کاٹی نہیں جاتی یہ فرق ہے جوچھری یا تلوار سے گردن کاٹنے میں ہے۔
(۱۱) گلے پڑنا، گلے کا ہارہونا۔
’’گلے پڑنا‘‘ کسی ایسے شخص کے عمل کو کہتے ہیں جواپنی ذمہ داری دوسروں پر ڈالتا پھرتا ہے۔ اورانھیں مشکلات میں پھنسا تا ہے اسی لئے کہاجاتا ہے کہ یہ خواہ مخواہ کی مصیبت گلے آپڑی گلے کا ہار ہوجانا کسی مصیبت کا یا مشکل کام کا مستقل طورپر گلے کا ہار ہونا ہے۔
ہارایک خوبصورت شے ہے گلے کا زیورہے لیکن محاورہ میںاس کا استعمال زیب و زینت سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ مشکلات ومصائب سے رشتہ رکھتا ہے۔

 

Go to Page:

*    *    *


Urdu Muhavrat ka Tehzibi Mutalea (Cultural study of Urdu Idioms) is a great book by Dr. Ishrat Jehan Hashmi, which discusses the role of culture and our society in the idioms and proverbs of Urdu / Hindi. Its an excellent effort and very hand for urdu learning students as well as those individuals who like to study the roots of our culture, language, society

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)