|
.
دل سے مٹنا تیری انگشتِ حنائی کا خیال ہوگیا گوشت سے ناخن کا جُدا ہوجانا (غالبؔ) اب ظاہر ہے کہ اب اس محاورے کا جوانداز ہے وہ مسلم کلچر سے وابستہ کرتا ہے ویسے جس اٹوٹ رشتہ کی طرف اشارہ موجود ہے وہ ایک تہذیب کا ایک مشترک عنصرہے۔ ہندوعام طورپر اپنی زبان میں گوشت ہڈی اورخون کا بے تکلف ذکر نہیں کرتے۔
(۱۵) گوشمالی دینا، گوشمالی کرنا یا ہونا۔
سزادینے کے معنی میں آتا ہے’’ گوش‘‘ فارسی میں کان کوکہتے ہیں اُردومیں فارسی کی نسبت بہت ترکیبی الفاظ گوش کے ساتھ آتے ہیں جیسے گوش ہوش حلقہ بگوش گوش سماعت سننے والا کان کان اینٹھنا کان پکڑنا کان مروڑنا یہ سب کان کے ذریعہ دی جانیوالی سزائیںہیں اوراُن کو عام طورسے گوش مالی کے تحت رکھا جاتا ہے عجیب بات ہے کہ سزاؤں کا اور عضاء سے وابستہ ہے زیادہ کاٹ لینا کان کاٹنا دانت توڑنا پیٹ پھاڑنا ہاتھ پاؤں توڑدینا وغیرہ۔
(۱۶) گھاٹ گھاٹ کاپانی پینا۔
گھاٹ دریاکے ایسے حصے یاکنارے کوکہتے ہیں جہاں سے کشتیوں میں سفر شروع ہوتا ہے یا پھرکپڑے دھوتے ہیں غرضیکہ گھاٹ کا رشتہ رہ گذرسے بھی ہے اوردریا کے ایسے کنارے سے بھی جس کا جانوروں اورانسانوں کا واسطہ پڑتا ہے ظاہری بات ہے کہ اس طرح جہاں دریا بہتے ہوں اوراُن سے گذرممکن ہو گھاٹ گھاٹ کا پانی پینازیادہ سے زیادہ دریائی سفر کے تجربہ کی طرف اشارہ کرتا ہے اس میں دوسرے تجربہ بھی شامل ہیں۔
(۱۷) گونگے کاخواب۔
خواب دلچسپ ہوتا ہے مگروہ اسے بیان نہیں کرپاتا اُس کے معنی یہ ہیں کہ آدمی جن باتوں کومحسوس کرتا ہے جان لینا ہے وہ ان کو بیان نہیں کرپاتا تووہ گونگے کا خواب ہوتا ہے ایک اورمحاورہ بھی اسی معنی میں آتا ہے ۔ اور وہ گونگے کاگڑہے یعنی وہ گڑکا مزہ توجان گیا مگر اپنی زبان سے بیان نہیں کرسکتا آپ ان لفظوں کو بدل کر گونگے کی مٹھائی بھی کہہ سکتے ہیں مگرہماری عوامی زندگی میں گڑایک آئیڈیل مٹھائی تھی۔ خوشی کے موقع پر گڑکی ڈلیاں بانٹی جاتی ھیں اوراسے محاورے میں گڑبٹنا یا گڑباٹنا کہتے ہیں ایک اورکہاوت ہے گڑنہ دے گڑجیسی بات کہہ دے یعنی ان عوام کے یہاں گڑایک تہذیبی علامت تھایا رہا ہے۔ وہ گڑکی بھیلی جب کہتے تھے تواس سے بہت اچھی شخصیت مراد لیتے تھے اوریہ کہتے نظرآتے تھے کہ اس کا کیا ہے وہ توگڑکی بھیلی ہے ان کے یہاں گڑایک اچھی بات ایک اچھا لہجہ کی علامت تھا اورجولوگ اپنی بات بدلتے تھے ان سے کہتے تھے کہ یہ کیا بات ہوئی تم کہتے ہو یہ گڑ کھٹا اوریہ میٹھا ہے۔
(۱۸) گھرپھونک تماشاہونا یا دیکھنا۔
اپنا گھرلٹاکر کوئی بظاہر خوشی کا کام کرنا سماج کا اوراُس کے کردار کا ایک کمزور پہلو ہے اس محاورہ میں اسی پر طنز کیا گیا ہے کہ اگرگھرلٹاکر اپنا سب کچھ برباد کرکے کوئی خوشی حاصل کی جائے تواُسے گھرپھونک تماشا کہتے ہیں اوریہ محاورہ اپنی معنویت کے اعتبار سے اہم محاورہ ہے۔
(۱۹) گھرچڑھ کرلڑنا۔
اصل میں یہ گھرچڑھنا محاورہ ہے اورہمارے یہاں چڑھنے کے معنی سماجی طورپر کافی وسیع ہیں جیسے برات چڑھنا لام پر چڑھنا سُولی پرچڑھنا اورگھرپرچڑھ کر آنا تیاری سے آنا اگرکوئی آدمی اسی نیت سے آیا ہے کہ وہ گھرپر آکر لڑے گا توایسے موقع کے لئے کہا جاتا ہے وہ روز گھرپر چڑھ کر آتا ہے۔
|