|
.
اُردو کا مصرعہ ہے۔ یہ خانہ جنگ بھی لڑتی ہے روز گھر چڑھ کر ہم محاوروں کے الفاظ میں معنی کے اعتبارسے توتبدیلی دیکھتے ہیں وہ سماجی فکر نقطہ نظر جذبہ واحساس اورقدروبے قدر ہونیوالے آہ وفغاں کی نشاندہی کرتی ہے اوراسی نسبت سے محاوروں کے ساتھ یہ کہے کہ ہمارے سماجی رویہ گہرے طورپر جُڑے ہوئے ہیں۔
(۲۰) گھرکاٹ کھانے کودوڑتا ہے
گھرکے ساتھ بہت سے محاورے وابستہ ہیں ہونا بھی چاہیے اس لئے کہ گھربنیادی یونٹ ہے جس سے معاشرہ بنتا ہے آدمی کاپالن پوسن بھی گھرمیںہوتا ہے راحت وآرام کا رشتہ بھی گھرسے قائم ہوتا ہے اور محبت کا رشتہ بھی گھرکو دیکھ کرجی خوش ہوتا ہے اور آدمی اپنے گھر کو ہراچھی چیز سے اچھی بات سے سجانا چاہتا ہے لیکن اگرگھر کے ساتھ کوئی ٹریجڈی یاتکلیف دہ بات کا رشتہ جڑجاتاہے تووہی گھرکاٹ کھانے کو دوڑتا ہے تنہائی میںبھی اکثریہ ہوتا ہے۔ گھرسے آدمی دور ہوتا ہے توایک ایک چیز اس کی آنکھوں پھرتی ہے گھرکسی وجہ سے ویران ہوجاتا ہے تواسے گھرسے گھروندا ہوجانا کہتے ہیں اردو کا ایک مشہور مصرعہ ہے۔ جوگھرکوآگ لگائے وہ اپنے ساتھ چلے گھرکو آگ لگنا بھی محاورہ ہے اردو کایہ مصرعہ اس کی طرف اشارہ کرتا ہے اس گھرکو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے یعنی گھر کا اپنا خاص آدمی ہی گھرکی تباہی کا باعث ہوا ۔گھر میںگھس کربیٹھ جانا یہ بھی گھرسے متعلق محاورہ ہے اس کے معنی ہوتے ہیں کہ دشمنی کرنیوالے گھرمیں گھسے بیٹھے ہیں اوردشمنی کررہے ہیں گھرگھسنا خانہ نشیں ہونا الگ بات ہے یہ آدمی کے الگ الگ رویوں اورway of lifeکو ظاہرکرتا ہے۔
(۲۱) گھرکا بھیدی لنکا ڈھاوے۔
مشہور کہاوت ہے اوراس کے معنی یہ ہیں کہ جوخاندانی حالات سے واقف ہوتا ہے وہ زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔ ہم مندرجہ ذیل محاوروں کو بھی گھرسے نسبت کے ساتھ لے سکتے ہیں اورسمجھ سکتے ہیں جیسے گھر کا راستہ لو گھرکا فرد گھر کانام ڈبونا گھر کے گھر بند ہوگئے گھرتالے پڑگئے یا گھرگھرکے بے چراغ ہوگئے وغیرہ۔
(۲۲) گھرمیں ڈالنا۔
کسی عورت کو گھر میں رکھ لینا اوربیوی کے طورپر رکھنا گھرمیں ڈال لینا کہلاتا ہے۔
(۲۳) گھمسان کا رن پڑنا، گھمسان کی لڑائی ہونا۔
بہت بڑے پیمانہ پر لڑائی کے ہونے کو کہتے ہیں۔ گھمسان کا رن پڑا یعنی بہت جنگ ہوئی خون خرابہ ہوا لڑائی اب بھی ہوتی ہے لیکن اب ذہنوں میں دلوں میں زیادہ ہوتی ہے۔
(۲۴) گھن چکرہونا۔
یعنی بُری طرح چکر کھانا یا چکروں میں پھنسنا گھن کے معنی گھنے کے ہیں۔
|