kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



.

 

 (۴۰) منہ زوری کرنا۔
یعنی غلط باتیں کہنا اورزور داری کے ساتھ کہنا مُنہ زوری کہلاتا ہے مگر منہ زورگھوڑا دوسری بات ہے یعنی ایسا گھوڑا جس کو لگام دینا مشکل ہوتا ہے بدتمیز آدمی کو بھی منہ زور گھوڑا کہتے ہیں۔
(۴۱) مُنہ میں دانت نہ پیٹ میں آنت۔
ضعیفی اور بُڑھاپے کی انتہائی صورتِ حال کی طرف اشارہ کرنیوالا محاورہ ہے ۔ یعنی جب کسی طرح طاقت باقی نہ رہی تواب ہوکیاسکتا ہے یہ محض کمزوری کونہیں کہتے اِس میں بڑھاپا اور پایا نِ عُمر شریک ہے۔
(۴۲) منہ میں گھُنگھنیاں بھرجانا۔
آدمی جہاں بات کرنے کا موقع ہووہاں بھی چپ رہے اس کے لئے کہا جاتا ہے کہ وہ تومنہ میں گھنگھیاں بھرے بیٹھے ہیں اور بول ہی نہیں رہے ہیں۔منہ ہمارا بہت ضروری عضو ہے کھانا پینا وغیرہ غصہ اور پیار اپنائیت اورغیریت کا اظہا رمنہ اور زبان ہی کے ذریعہ ہوتا ہے اسی لئے منہ کی ایک سماجی اورمعاشرتی اہمیت بھی ہے۔ اگرآدمی بات نہ کرسکے تواس کی سماجی حیثیت کس حدتک مجروح ہوجاتی ہے اس کا اندازہ کرنا کوئی مشکل بات نہیں۔ ہم دیکھتے ہیں منہ سے متعلق محاورے ہماری معاشرتی زندگی اورسماجی ذہن کے کتنے رخ کو پیش کرتے ہیں وہ آدمی بھی کیا جو نہ منہ سے بولے نہ سرسے کھیلے۔
(۴۳) موت کا پسینہ آجانا۔
زندگی کا آخری وقت آجانا اس سلسلہ میں یہ بھی ایک تجربہ ہے کہ’’ دم حق‘‘ ہونے سے یعنی آخری سانس لینے سے پہلے مرنے والے کو پسینہ آتا ہے خاص طور پر ماتھا یا پیشانی نم آلود ہوجاتی ہے اس کو موت کا پسینہ آنا کہا جاتا ہے اُردُو کا ایک شعرہے۔
؂ پسینہ موت کا آیا ذرا آئینہ تولاؤ
ہم اپنی زندگی کی آخری تصویر دیکھیں گے
اس سے ایک بات کا اظہار ہوتا ہے کہ ہم نے زندگی کی سچائیوں اورواقعاتی صورتوں کو بھی محاوروں میں شامل کیا ہے محاوروں میں اپنے سے متعلق صورتِ حال کو نہ کہ محفوظ کیا ہے بلکہ معنیاتی طورپر اُسے ایک نئی معنویت سے آشنا بھی کیا ہے۔
(۴۴) موتی کوٹ کوٹ کربھرے ہیں، موتیوں سے منہ بھرنا، موتی چُورکے لڈو۔
موتی ہمارے معاشرے میں دولت وثروت عزت اور عظمت کی ایک علامت ہے اسی لئے اچھے آدمی کو اُس کی خوبیوں کے باعث ہم ہیرے یا موتی سے تشبیہہ دیتے ہیں پنجابی زبان میں توموتیاں والوںیا موتیاں والیاں کہا جاتا ہے موتیوں میں تول دینا موتیوںسے منہ بھردینا یا موتی کوٹ کوٹ کر بھرے ہونا بڑے انعام بڑے عطیہ بڑی خوبیوںکو کہا جاتا ہے موتیوں کا نوالہ اچھے سے اچھا کھانا کھلانے کوکہا جاتاہے سونے کا نوالہ بھی ایسے ہی موقع پر آتا ہے اورموتی چُور کے لڈو بھی ایسے ہی تصورات کا آئینہ دارہے۔
(۴۵) موچھوں کے کونڈے کرنا۔
ہمارے یہاں نذرونیاز کی غرض سے کھاناپکانا اور تقسیم کرنا ہے جسے ایک مقدس رسم کے طور پر انجام دیا جاتا ہے ایسا خوشی کے موقع پر بھی کیا جاتا ہے اوراسی کو خوشیوں بھرے مبالغہ کے طورپر موچھوں کے کونڈے کرنا کہا جاتا ہے جوبچہ کے جوان ہونے پر خوشی کے اظہار کا ایک موقع ہوتاہے اوربطوررسم اسے کیا جاتا ہے۔

 

Go to Page:

*    *    *


Urdu Muhavrat ka Tehzibi Mutalea (Cultural study of Urdu Idioms) is a great book by Dr. Ishrat Jehan Hashmi, which discusses the role of culture and our society in the idioms and proverbs of Urdu / Hindi. Its an excellent effort and very hand for urdu learning students as well as those individuals who like to study the roots of our culture, language, society

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)