|
.
گیا وقت پھرہاتھ آتا نہیں سدا دور دورا دکھاتا نہیں (میرحسن)
وقت بخت کا ساتھ دینا وقت وقت کے راگ ہونا، وقت پڑنا (پیغمبری وقت پڑنا) وقت ایک لمحہ بھی ہے اورپوری زندگی میں کوئی ایک وقت بھی ایسا آسکتا ہے جوساری زندگی کو متاثرکرجائے وقت کی قدروقیمت زندگی میں بہت ہوتی ہے اورجب وقت نکل جاتا ہے توپھر کبھی ہاتھ نہیں آتا کسی بات کا اچھا یا بُرا لگنا بھی وقت کے ساتھ ہوتا ہے۔وقت پڑنا مصیبت پڑنے کو کہتے ہیں اوردہلی میں اس کے لئے پیغمبری وقت کا محاورہ بھی موجود ہے مختلف راگ الگ الگ وقتوں میں گائے جاتے ہیں اوراسی سے وقت وقت کے راگ ہیں اسی سے محاورہ بنا ہے اورجوبات وقت کے خلاف ہوتی ہے اورمناسب حال نہیںہوتی اسے بے وقت کی راگنی کہا جاتا ہے۔
(۶) ولی خنگرہ ، کھنگر۔
اصل میں جوآدمی بہت گیا گذرا ہوتا ہے اُسے خنگر یا کھنگرکہتے ہیں ’’گونگر‘‘ایسے لڑکے کو کہتے ہیں جو بڑا ہوجائے اورکوئی کام نہ کرے نِکمَّا ہو اُسی کے لئے خنگرہ یا کھنگرا استعمال کیا جاتاہے۔ اس سے کونگر ہم اچھے بُرے لوگوں کے لئے اُسی سماج کے ذہنی اور فکری ردِعمل کو سمجھ سکتے ھیں حقیقت یہ ہے کہ سماج کی بہت سی سچائیاں اچھائیاں اور برائیاں ہمارے محاورات میں محفوظ ھیں۔ اب یہ الگ بات ہے کہ ہم کس حد تک اور کس مواقع پر ان کو ذہن میں رکھتے ھیں اور کب نظر انداز کردیتے ھیں۔
٭٭٭
|