kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



.

 

  یہی ہیں کہ سب کچھ ہوجائے اورکچھ نہ کرنا پڑے اسی لئے دوسرے لوگ طنز کے طورپر یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ آپ تویہ خواہش رکھتے ہیں کہ ہلدی لگے نہ پھٹکری رنگ چوکھا ہی چوکھا دیہاتی زبان میں چوکھا اچھے خاصے کو کہتے ہیں۔
(۱۵) ہل کے پانی نہ پینا
یعنی وہ آدمی کچھ نہیں کرنا چاہتا بلکہ ہل کے پانی بھی نہیں پینا چاہتا نکمّاہے ہمارے ہاں اِس طرح کے لوگ بہت ہوتے ہیں جوکاہل نہیں ہوتے مگرکام کرنے کو برا سمجھتے ہیں یہ ایک ایسا سماجی عیب ہے جس کی طرف یہ کہہ کر اِشارہ کیا گیا ہے کہ ہل کرپانی بھی پینا نہیں چاہتا ۔
(۱۶) ہم بسترہونا یا ہم خواب ہونا
عورت مرد کا ایک ساتھ سونا اسی لئے بیوی کو ’’ہم خوابہ‘‘ بھی کہا جاتا ہے اوراِس سے زوجیت کے تعلق کو ہم بستر ہونا یا ہم خواب ہونا کہتے ہیں۔
(۱۷) ہم پیالہ وہم نوالہ ہونا۔
ساتھ کھانے اورپینے کو اِس محاورے سے یاد کرتے ہیں اورراِس کے معنی میں بے تکلفی ہونا ’’ہم پیالہ ہم مشرب ‘‘شخص ہوتا ہے جو ساتھ بیٹھ کر شراب پیتا ہے پیالہ سے مراد جامہ شراب ہوتا ہے ۔
اِس محاورے سے پتہ چلتا ہے کہ مختلف طبقوں کے لئے جومحاورے بنے ہیں اوررائج رہے ہیں اُن میں اُن کی لفظیات اورخاص اِصطلاحوں کوبھی شامل رکھا گیا ہے۔ ہم پیالہ کا لفظ اسی کی طرف اِشارہ کرتا ہے۔
(۱۸) ہندی کی چندی کرنا۔
اِس معنی میں عجیب وغریب محاورہ ہے کہ اِس میں نکتہ چینی کی طرف خاص طور پر اشارہ کیا گیا ہے اور وہ بھی ہندی کے رشتہ سے یہ اس سماجی حقیقت کی طرف ذہن کو مائل کرتا ہے کہ ایک طبقہ میں زبان کے مسئلہ پر محاورے روزمرہ تذکیروتانیث پر اختلاف رہتا تھا کہ یوں نہیں یوں اس طرح نہیں اُس طرح اسی کو ہندی کی چندی کرنا کہتے تھے اور ہمارے یہاں صدیوں تک یہ رجحان رہا ہے کہ ہم قافیہ لفظ ہمیں زیادہ پسند تھے اور ہم نثرہی کو ایک طرح کی شاعرانہ خوبی سمجھتے تھے۔ جس سے زبان پر قدرت کا اظہا رہوتا ہے۔
(۱۹) ہنستی پیشانی
معاشرتی زندگی میں آدمی کا روتی صورت بنائے رہنا ایک مجبوری ہوسکتی ہے مگرکوئی اچھی بات نہیںاوروہ لوگ زیادہ پسندیدہ شخص قرارپاتے ہیں جودوسروں کے ساتھ اچھے موڈ میں بات چیت کرتے ہیں ایسے لوگوں کے لئے یا اس طرح کے اچھے موڈ کے لئے خندہ پیشانی کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے اُسی کا ترجمہ ہنستی ہوئی پیشانی ہے جسے انگریزی میں smilingکہتے ہیں یہ محاورہ دراصل سماجی رویہ کوپیش کرتا ہے اور معاشرتی رویوں میں بہتر صورت کو سامنے لاتا ہے۔
(۲۰) ہنستے ہنستے پیٹ میں بل پڑگئے۔
ایک اچھی ذہنی کیفیت کا اظہارہے جس سے خوشی کا احساس بڑھتا ہے اوردوسروں کو خوش رکھنے کی اچھی خواہش کا اظہار اس عمل سے ہوتا ہے اسی لئے ہنسی خوشی رہنا ہنس ہنس کے باتیں کرنا اور ہنستی ہوئی پیشانی اسی لئے پسندیدہ اُمور ہے کبھی کبھی آدمی بہت ہنستا ہے وہ ہنسی کی کوئی بات ہوتی ہے جس پرصرف مسکرایا نہیں جاتا بلکہ آدمی اتنا ہنستا ہے کہ ہنستے ہنستے پیٹ میں بل پڑجائیں طنزیہ ہنسی کچھ اورہوتی ہے بے تکلف قہقہہ کچھ اور اوردیوار قہقہہ بن جانا ایک اور داستانی صورت ہے اس سے ہنسی کے مختلف مدارج بھی سامنے آتے ہیں ۔ اورہنسی کا مقصد بھی اور یہ آدمی ہی کی سب سے بڑی خوبی ہے کہ وہ ہنس سکتا ہے کوئی اور جانور ہنس نہیں سکتا ہے۔

 

Go to Page:

*    *    *


Urdu Muhavrat ka Tehzibi Mutalea (Cultural study of Urdu Idioms) is a great book by Dr. Ishrat Jehan Hashmi, which discusses the role of culture and our society in the idioms and proverbs of Urdu / Hindi. Its an excellent effort and very hand for urdu learning students as well as those individuals who like to study the roots of our culture, language, society

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)