kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



.

 

 ہم اپنی تاریخ کے صفحات سے سے گزرتے ہیں توعام طورسے سیاسی واقعات اورانتظامی اُمور ہمارے سامنے آتے ہیں یا جنگ وجدل کے حالات ہوتے ہیں مگراس سے الگ اورآگے جوہماری تہذیبی تاریخ کے نہایت اہم گوشے ہیں اُن سے صرفِ نظرکرجاتے ہیں ادبیات کا مطالعہ بعض ذہنی زمانی اورزمینی حوالوں سے ہماری تہذیب وتاریخ کے ان گوشوں اورزاویوں کو پیش کرتا ہے جوعام مطالعہ کے دوران اکثرہماری نگاہوں سے اوجھل رہتے ہیں۔ اِن میں قصے کہانیاں حکایتیں نیز روایتیں بھی ہیں۔ شعروسخن میں ہماری تہذیب کے مطالعہ کے بہت سے گوشہ محفوظ ہیں مثنویاں قصیدے غزلیات اردو مرثیہ نیز مرثیے اِس دائرہ میں آتے ہیں کہ تہذیبی مطالعہ کے لئے ان کو بطورِخاص سامنے رکھا جائے ادبی مطالعہ لسانیاتی مطالعہ کی طرف بھی لاتاہے اوراس طرح کی علمی وادبی کوششیں برابرہوتی رہی ہیں۔ اگرچہ تحقیق وتنقید کے مقابلہ میں اُن کا دائرہ نسبتاً مختصراً ہے۔
یہاں ایک محاورہ کی طرف اگراشارہ کردیا جائے توبات سمجھ میں آجائے گی اوراُس کے فکری زاویہ روش اورواضح ہوجائیں گے مثلاً ’’ساس لگنا ‘‘ایک محاورہ ہے جس کا ہماری معاشرت اور تہذیبی رشتوں سے گہرا تعلق ہے ایک کنواری لڑکی اپنی کسی دوسری ہم پیشہ خاتون کے رویہ سے خفا تھی اوراُس پر اظہار ناخوشی کرنا چاہتی تھی کہ اُس نے خواہ مخواہ ایک موقع پر بُرے الفاظ میں یادکیا تھا اورشکوہِ شکایت کی بات کو لڑائی جھگڑے کی صورت دیدی تھی اُس پر اس کنواری لڑکی نے اپنی ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اُس نے میرے خلاف اِس طرح کی باتیں کیوںکیں وہ میری ’’ساس نہیں لگتی تھی‘‘۔
یہ اس لئے کہ معاشرتی طورپر ہمارے خاندانوں میں’’ ساس‘‘ کو بڑا درجہ دیا جاتا تھا اوریہ خیال کیا جاتا تھا کہ وہ جوچاہے کہہ سکتی ہے جب چاہے ناراض ہوسکتی ہے اوراپنی بہو کا فضیتحہ کرسکتی ہے کسی اور کو یہ حق نہیں ہے۔اگرہم اس بے تکلف اظہاراورمحاورہ کی سماجیاتی اہمیت پر گفتگو کریں توہمارے معاشرہ کی ایک خاص روش سامنے آتی ہے اورگھریلو سطح پر جو حقوق کی سماجی تقسیم رہی ہے اورمختلف رشتوں کے جومعنی ہماری زندگی میں رہے ہیں اُس پر ایک عکس ریزروشنی پڑتی ہے۔
سماج متحرک نظرآتاہے وقت کے ساتھ ساتھ بدلنے کا عمل جاری رہتا ہے اوررہا ہے محاوروں کی زبان انداز بیان زمین زمانہ اوردہن سے اُن کا رشتہ محاورات کی لفظی ساخت سے بھی ظاہر ہوتا ہے ان کے ایسے سماجی حوالوں سے بھی جومحاورات کے ساتھ وابستہ رہتے ہیں ان کو سمجھنے اوران پر غوروفکر کرنے کی ضرورت بہرحال باقی رہتی ہے۔
محاورات کو ہم کئی اعتبار سے دیکھ اورپرکھ سکتے ہیں اُن میں سے ایک رشتہ وہ ہے جولسانیات سے ہے مختلف زمانہ میں ہم اپنی زبان کی جس ساخت اورپرداخت سے زمینی یا زمانی رشتہ رہتا ہے وہ سلسلہ ادبیات لغت اورشعروشعور کے دائرہ میں پہنچ کے بدل جاتاہے اوروقت کے ساتھ بہت لفظ ہمارا ساتھ چھوڑدیتے ہیں متروکات میں داخل ہوجاتے ہیں اورایک دورکے بعدہم دوسرے دورمیں انہیں استعمال نہیں کرتے زبان وادب کے رشتہ سے جب ہم اپنی زبان کی لفظیات کو پرکھتے ہیں تویہ دیکھتے ہیں کہ گذرجانے والے وقت کے ساتھ اس کے سرمایہ الفا ظ میں بھی تبدیلیاں آئی ہیں ترک واختیار کا سلسلہ ہرزمانہ کے بعد دوسرے زمانے میں واضح یا نیم واضح طورپر سامنے آتاہے یہ ضروری نہیں کہ جوالفاظ ایک طبقہ کی زبان سے خارج ہوجائیں وہ دوسرے طبقہ کی زبان سے بھی نکل جائیں یا جوایک شہرکی زبان میں اپنا چلن ختم کردیں وہ دوسرے شہر کی زبان میںبھی شامل نہ رہیں یہ بھی دیکھنے میں آتا ہے کہ مہذب شہریوں کی زبان اورلفظیات سے جو الفاظ ختم ہوجاتے ہیں وہ قصبوں اوراُن کی مختلف آبادیوں کے حلقو ںمیں شامل رہتے ہیں۔
میر انشاء اللہ خاں نے خود شہردہلی کے متعلق یہ کہا ہے کہ فلاں فلاں محلے کی زبان زیادہ صحیح اورفصیح ہے بات ایک شہر سے آگے بڑھ کردوسرے شہر تک اورشہری حدود سے تجاوز کرکے قصبات اور قصبات سے گاؤں تک پہنچتی ہے تواُس کے دَھنک جیسے حلقے بھی اپنے رنگوں کے ساتھ اس میں شامل ہوجاتے ہیں۔

 

Go to Page:

*    *    *


Urdu Muhavrat ka Tehzibi Mutalea (Cultural study of Urdu Idioms) is a great book by Dr. Ishrat Jehan Hashmi, which discusses the role of culture and our society in the idioms and proverbs of Urdu / Hindi. Its an excellent effort and very hand for urdu learning students as well as those individuals who like to study the roots of our culture, language, society

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)