kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



.

 

 (۶۷) اُکھڑی اُکھڑی باتیں کرنا۔
جما،جما کرباتیں کرنا ایک طرح کا سماجی عمل بھی ہے اورشخصی عادت بھی۔ اس کے مقابلے میں اکھڑی اکھڑی باتیں کرنا آتاہے، یعنی باتوں کوبے دلی سے کرنا۔ کٹے پھٹے جملے اوربے ربط فقرے استعمال کرنا یہ ذہنی رویہ سماجی نفسیات کا حصّہ ہوتا ہے۔ آدمی جب بیزار ہوتا ہے ، بات نہیں کرنا چاہتا توخواہ مخواہ کی بے تکی باتیں کرتا ہے، بے ربط اوربے موقع سوال وجواب کرتاہے۔ وہی تواکھڑی اکھڑی باتیں ہیں۔ ہمارے یہا ںاس طرح کا عمل طرح طرح سے سامنے آتا ہے۔ ہم کسی بات پرتوجہ دینا نہیں چاہتے سننا نہیںچاہتے بات کو ڈھنگ سے کہنا نہیںپسند کرتے ٹلادینا چاہتے ہیں تویہ رویہ اختیارکرتے ہیں۔
(۶۸) آگاتا گالینا۔
یہ ہمارے معاشرتی رویوں کا ایک نمایندہ محاورہ ہے۔ ہمارے یہا ںدرمیانی طبقہ اوراس میں بھی نچلا درمیانی طبقہ ذمہ داریوں سے گھبراتا ہے اورچاہتا یہ یہ کہ دوسرے ہمت کرکے آگے بڑھیں اورجوقریب ترلوگ ہیں اُن کے لئے کچھ کریں۔ مثلاً اگرضرورت پڑے توشرافت کے ساتھ ُان سے اچھا سلوک کریں خاطر تواضع مناسب سطح پر لین دین اورضرورت وقت امداد وتعاون سے بھی گریز نہ کریں۔
حکومت کی طرف سے کوئی ایسا انتظام نہیں ہے یاسوسائٹی نے کوئی ایسا ادارہ قائم نہیں کیا جس میں دوسروں کی بھلائی یا وقتِ ضرورت ان کی مددکا کوئی provisionہو اس میں زیادہ تررشتہ دار عزیز دوست اورہمدردی ہی کام آتے ہیں اوروہی آگاتاگا لیتے ہیں اوریہی سماجی عمل کی خوبصورتی ہے۔
(۶۹) آگا پیچھا دیکھنا۔
نفع نقصان اوراچھائی برائی پر نظر رکھنا بہت سے آدمی غیرذمہ دار ہوتے ہیں کوئی فیصلہ کرکے یا اس پر عمل کرتے وقت انجام کو ذہن میں نہیں رکھتے جو چاہے کہہ دیتے ہیں جوچاہے کردیتے ہیں وہ یہ کبھی غورنہیں کرتے اپنے آپ کو اس کا عادی نہیں بناتے کہ بات کا آگا پیچھا سوچ لیں احتیاط برتیں اورکسی بھی فعل کے معاملہ میں اپنی ذمہ داری کے احساس کو فراموش نہ کریں۔
(۷۰) آگاروکنا۔
آگاروکنا بھی ایک طرح کا وہ عمل ہے جوہماری سماجی نفسیات سے گہرا رشتہ رکھتے ہیں کسی بھی معاملہ میں جو مشکلات ابتدًا پیش آتی ہیں ان کو روکنایا روکنے میں معاون ہونا آگا ہونا روکنا کہا جاتا ہے دشمن کے حملہ کے وقت اس کے پہلے حملے کو روکنا آگاروکنا کہلاتا ہے ۔
شادی میں دلہن کو لے جاتے وقت آگا روکنے کی ایک اور صورت سامنے آتی ہے وہ یہ کہ رعایا پر آیا ہے کے لوگ آکر برات کا راستہ روکتے ہیں اس کو باڑرکائی کہا جاتا ہے لیکن ہے وہ بھی آگا روکنا کہا جاتا ہے اورجیسا کہ اس سے پیشتر اشارہ کیا جاچکاہے۔ بہت سے محاورہ ہماری سماجی فکر ومعاشرتی عمل اور سماجی رویوں کو ظاہرکرتے ہیں۔
(۷۱) آگ بگولہ ہونا ۔
ایسے ملکوں کا محاورہ ہے یا ان کی زبان یا طرز بیان میں داخل ہوسکتا ہے جہاں شدت سے گرمی پڑتی ہے سخت گرم لونہیں چلتی ہوں وہیںتوبگولے آگ کا درجہ رکھتے ہوں وہیں توبگولے آگ بگولہ کہلاتا ہے جہاں آدمی ذرا سی بات پر بھڑک رکھتا ہے اوراپنے شدید غم وغصہ پر بھڑک اٹھتا ہے اوراپنے شدید غم وغصّہ کا اظہار کرتا ہے ایک اپنے معاشرے میں جہاں تحمل اور بُردبازی کم ہوتی ہے وہیں اس طرح کی جذباتی روشیں زیادہ سامنے آتی ہیں خواہ وہ غصّہ کے عالم میں ہوں یاغم والم کے جذبات سے متعلق ہوں یہاں شدتِ احساس کا غلبہ مشرقی قوموں میں زیادہ دیکھنے کو ملتا ہے۔
آگ سے متعلق ایک ہم محاورہ آگ کھائے گا انگار ے اُگلے گا یہا ںآگ کوئی نہیں کھاتا لیکن مداری شعلہ اگلتے اورآگ نگلتے نظر آتے ہیں۔

 

Go to Page:

*    *    *


Urdu Muhavrat ka Tehzibi Mutalea (Cultural study of Urdu Idioms) is a great book by Dr. Ishrat Jehan Hashmi, which discusses the role of culture and our society in the idioms and proverbs of Urdu / Hindi. Its an excellent effort and very hand for urdu learning students as well as those individuals who like to study the roots of our culture, language, society

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)