kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



.

 

  اصل میں جُوتا ہمارے ہاں ایک سماجی درجہ رکھتا ہے بہت نیچا درجہ اسی لئے جب کسی کوذلیل کرنا ہوتا ہے توجوتے کی نوک پررکھنا کہتے ہیں۔ توجوتا ایک طرح کی سماجی سزا ہے اوربڑے آدمی کی نسبت سے خدمت کرنا جوتیاں سیدھی کرنا ہیں کہ ہم نے فلاںکی جوتیاں سیدھی کیں یعنی اس کی ادنی سے ادنی خدمت سے کوئی گریز نہیں کیا۔
(۵) پاساپڑنا، پاساپلٹنا۔
پاسا چوسرکی ایک خاص طرح کی گوٹ ہوتی ہے پھینکا جاتا ہے تواُس پر جونشانات ہوتے ہیں اورسامنے آتے ہیں اُن کے مطابق چال چلی جاتی ہے اوراس معنی میں پانسہ پورے کھیل پر اثرانداز ہوتا ہے۔ اورکھیل کا دارومدار پانسہ پڑنے پر ہوتا ہے اسی کوسماجی طورپر ہم زندگی میں استعمال کرتے ہیں اوریہ سمجھتے ہیں کہ اگر پانسہ غلط پڑا ہے تویہ ہماری بدقسمتی ہے اوراگرصحیح ہے تویہ خوشی کی بات ہے اوراچھی قسمت کی علامت ہے۔
(۶) پال ڈالنا۔
آموں کولحاف اور گدّے کے درمیان رکھنا تاکہ وہ تیا رہوجائیں اس کو ایک سماجی محاورے کے طورپر استعمال کرنا ایک طرح سے طنز کے معنی میں آتا ہے کہ کیا ان کی پال ڈالوگے آم ڈال کا پکا بھی ہوتا ہے اورپال کاپکا اچھے اورتازہ آم کوکہتے ہیں کہ یہ ڈال کا پکا ہے اورایسے آدمی کے لئے بھی ڈال کا پکا استعمال ہوتا ہے جوعقل مند ہوچاق چوبند ہو اورہر طرح مُستعد ہو۔ اس سے ہمارے اس رجحان کا پتہ چلتا ہے کہ محاوروں کی صورت میں ہم اپنے عام تجربوں کوخاص معنی دیتے ہیں۔جس سے ہماری سوچ کے سفرکاندازہ ہوتا ہے کہ ہم نے بات کوکہاں سے اٹھایا اورکہاںپہنچایا۔
(۷)پانی پانی کرنا، پانی پانی ہونا، پانی پڑنا، پانی پھرجانا ،(کون کتنے پانی میں ہے) پانی توڑنا پانی ڈالنا، پانی دکھانا، پانی دینا ، پانی ڈھلنا (آنکھوں کا پانی ڈھل گیاہے) پانی رکھنا یا بھرنا ،پانی چھونا،پانی پی پی کرکوسنا، پانی پی کرذات پوچھنا، پانی کا بتاسا یا بلبلا وغیرہ۔
پانی ہماری ضرورت کی چیز ہے اگرپانی نہ ہوتوزندگی بھی نہ ہوبہت محاورے پانی پرہیںمثلا گہرے پانی پیٹھ ،گہرے پانی میں اگراتر کردیکھو ۔یہیں سے یہ محاورہ آیا ہے اوراس مفہوم کے ایک رخ کو ظاہرکرتا ہے کہ کون کتنے پانی میں ہے کون کتنا تجربہ کارہے کون کتنا بھرم رکھنے والا ہے۔ کون کتنا لائق ہے یاکتنا پیسہ والا ہے پانی پلانا ثواب کا کام ہے اورپیاسے کوپانی پلانا اوربھی زیادہ ثواب کا کام ہے آنحضرت ؐکو اسی لئے ساقی کوثر کہاجاتا ہے ۔کہ وہ میدان حشر میں پیاسوں کو آب کوثر پلائیں گے۔پانی لگانا جانوروںکی گردن پر چُھری چلانے سے پہلے پانی اس لئے لگایا جاتاہے کہ چھری آسانی سے چل جائے پانی دکھانا بھی اُس جانور کے لئے ہوتاہے جس کو ذبح کرنے سے پہلے پانی پلایا جاتاہے۔پانی دینا پودوں کوسینچنا پانی پی کرکوسنا طنز کرنا ہے یعنی جس نے پانی پلایا اُسی کو کوسنے بیٹھ گئے۔ پانی پی کر ذات پوچھنا بھی اِسی طرح سے اپنی ایک روشِ فکر کا اظہارہے کہ جس کے گھر کاپانی پی لیا اب اس کی ذات کیو ں پوچھتے ہو۔یعنی اس سے چھوت چھات برتنے کی بات کیوں کرتے ہو پانی پانی ہونا شرمندہ ہونا یعنی ندامت کے پسینے میں ڈوب جانا ہے اورپانی پانی کرنا شرمندہ کرنا ہے کہ میں نے سارا چٹھا سنا دیا اوراسے پانی پانی کردیا ہے آنکھوں کا پانی مرجانا یا ڈھل جانا دونوں کے معنی ایک ہی ہیں۔ یعنی لحاظ یا س نہ رہنا ہے اورکمینہ پن اختیار کرنا۔ پانی چھوڑنا عورتوں کی زبان میں اس لیے آتا ہے کہ پکانے کے عمل میں پانی کی مقدار کا کم اورزیادہ ہونا یا پکتے وقت پانی چھوڑنا پانی کا بتاسا بلبلے کوکہتے ہیں اس طرح سے پانی سے وابستہ تصورات ہماری معاشرتی فکر کا اک اہم حصہ رہے ہیں۔

 

Go to Page:

*    *    *


Urdu Muhavrat ka Tehzibi Mutalea (Cultural study of Urdu Idioms) is a great book by Dr. Ishrat Jehan Hashmi, which discusses the role of culture and our society in the idioms and proverbs of Urdu / Hindi. Its an excellent effort and very hand for urdu learning students as well as those individuals who like to study the roots of our culture, language, society

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)