|
.
(۲۵) پیندی کاہلکاہونا، پیندی کے بل بیٹھ جانا۔
جوآدمی مستقل طورپر جم کرنہیں بیٹھتا کبھی یہاں کبھی وہاں کبھی اِدھر کبھی اُدھر رہتا ہے۔ اوراس طرح مستقل مزاجی نہیںہوتی اُس کوپیندی کاہلکا ہونا کہتے ہیں پیٹ کا ہلکا ہونا ایک دوسری صورت ہے اوراس کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ وہ کسی بات کا ہضم نہیں کرسکتا بلکہ کہہ ڈالتا ہے۔ وہ پیٹ کا ہلکا کہلاتا ہے۔ اصل یہ ہے کہ ہمارے ہاں مستقل مزاجی ایک بڑی صفت ہے اورجوآدمی مستقل مزاجی سے کام نہیں لیتا اورکسی بات پرنہیںجمتا اُسے آدمی کا ہلکا پن کہا جاتا ہے یہاں تک کہ جوبات گمبھیرنہیں ہوتی اسے بھی ہلکی بات کہاجاتا ہے۔
(۲۶) پیوندہماری اوقات ہے۔
غریبی میں اکثر آدمی پیوندلگے ہوئے کپڑے پہنتا ہے اور کبھی کبھی توپیوند پرپیوند لگانے کی ضرورت پیش آجاتی ہے۔ اس میں کسی آدمی کی مالی حیثیت بھی شریک رہتی ہے۔ اوروہی اُس کا سوشل اسٹیٹس بن جاتا ہے۔ بعض پھل وپھول پیوند لگاکر ہی تیار کئے جاتے ہیں۔ وہ اک الگ طریقہ ہے اوراُس کا سماجی رتبہ سے کوئی تعلق نہیں ہے جیسے پیوندی آم یا پیوندی بیر وغیرہ۔
٭٭٭
|