kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



.

 

 (۹) تن من وارنا۔
تن من کے معنی ہیں جسم وجان (Body and Soul)جب کسی سے اپنی مکمل وفاداری اور ایثار وقربانی کی بات کی جاتی ہے توکہا جاتا ہے ہم تن من سے تمہارے ساتھ ہیں کبھی کبھی تن من دھن بھی کہتے ہیں من ہندی لفظ ہے اس کے معنی رُوح کے ہیں اس لئے اس کاکسی عمل میںساتھ ہونا بڑی بات ہوتی ہے جب یہ کوئی کہتا ہے کہ میں تم پرتن من وار کرتا ہوں توگیتوںیا سب کچھ قربان کردینا چاہتاہے توگویا سب کچھ قربان کردینا چاہتاہے گیتوں میں تن من وارناآتا بھی ہے ۔
(۱۰) تن من میںپُھولے پُھولے نہ سمانا۔
تن من میںپُھولا نہ سمانا بھی محاورہ ہے لیکن زیادہ تر اپنے من میں پھولانہ سمانا بولا جاتا ہے۔ اپنے تن من کی کچھ خبرنہ رہی یعنی میں بالکل غافل ہوگیا یہ بھی ہماری زبانوں پر اکثر آتا ہے صرف تن کے ساتھ بھی بہت سے لفظ اورلفظی ترکیبیں بطورِمحاورہ آتے ہیں جیسے تن پوشی تن پرستی تن دہی تن ڈھانپنااگرغورکیا جائے تویہ لفظی ترکیبیں محاورے کے ذیل میں آتی ہیں اوران سے یہ بھی پتہ چلتاہے کہ محاورے کیوں اور کیسے بنتے ہیں اورلغوی معنی سے مجازی معنی تک کیسے آتے ہیں تن پرستی اپنے وجود کو یا اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دینا ہے اورتن دہی محنت ومشقت برداشت کرکے اگرکوئی کام کیاجاتا ہے تواسے تن دہی کہتے ہیں۔
(۱۱) تنگ حال ہونا، تنگ وقت ہونا ، تنگ ہاتھ ہونا۔
یہ محاورات دراصل ہماری سماجی زندگی کا منظر نامہ پیش کرتے ہیں خاص طورپر اُس طبقہ کی جو کم آمدنی اور اخلاص کے ساتھ اپنے زندگی کے دن گذارتا ہے اسی کو تنگی ترشی کہتے ہیں۔ یا ہاتھ کا تنگ ہونا بھی اسی کی طرف اشارہ ہے اوراس کا ذکراکثر ہوتا ہے کہ اس کا ہاتھ تنگ رہتا ہے یاوہ تنگ حالی میں اپنا وقت گذارتا ہے تنگ وقت ہونا محاورے کی ایک دوسری صورت ہے یہاں پیسہ مراد نہیں ہوتا بلکہ وقت کا کم رہ جانا مراد ہوتا ہے جیسے نمازکا وقت کم ہورہا ہے۔ تنگ ہونا تکلیف کی حالت میں ہونا ہے اورتنگ کرنا دوسروں کو پریشان کرنے کے معنی میں آتا ہے اوریہ ہماری سماجی روش ہے کہ جب ہم دوسروں سے کوئی ناچاقی یا اختلاف یا خودغرضانہ اختلاف رکھتے ہیں توان کو طرح طرح سے ستاتے اور پریشان کرتے ہیں اسی کو تنگ کرنا کہا جاتا ہے کہ اس نے مجھے تنگ کررکھا ہے۔
(۱۲) تازہ کرنا۔
نئے سرے سے کسی خیال کو زندہ کرنا ہے جیسے غم تازہ کرنا کہ جس غم کو آدمی بھول گیا تھا اسے پھر یاددلایا ویسے ہم ’’تازہ‘‘ بہت چیزوں کے لئے بولتے ہیں جیسے تازہ کھانا’’ تازہ روٹی‘‘ ’’تازہ گوئی‘ اور تازہ روئی (تازہ خیالی ، تازہ دم ہونا (نئی بات کہنا) تازہ کاری (نیاکام کرنا) وغیرہ۔
(۱۳) تیوری بدلنا یا چڑھانا تیوری میں بل ڈالنا تیوری کا بل کھلنا۔
تیوری انسان کی پیشانی اوردونوں آنکھوں کے درمیان کے حصّے کوکہتے ہیں کہ وہ سب سے زیادہ ہمارے جذبات واحساسات کا آئینہ ہوتا ہے ہم گفتگو کرتے وقت آنکھ بھون چڑھاتے ہیں ناخوشی اورناپسندیدگی کا اظہارکرتے ہیں اسی کوتیوری چڑھانا کہتے ہیں اُردو کا ایک مصرعہ ہے جس سے سماجی رویہ کی نقش گری ہوتی ہے۔
؂ تیوری چڑھائی تم نے کہ یہاں دم نکل گیا
تیوری کوتیوربھی کہتے ہیں اوراس کے معنی Exprotionمیں شامل رہتے ہیں جیسے آج کل ان کے تیوربدلے ہوئے ہیں جس کا یہ مطلب ہے کہ نظریں بدل گئیں ہیں اگرناگواری ختم ہوگئی تواسے تیوری کا بل کھلنا کہتے ہیں یہ تیوری کے ہر بل پڑنے کے مقابلہ میں ہوتا ہے۔


٭٭٭

Go to Page:

*    *    *


Urdu Muhavrat ka Tehzibi Mutalea (Cultural study of Urdu Idioms) is a great book by Dr. Ishrat Jehan Hashmi, which discusses the role of culture and our society in the idioms and proverbs of Urdu / Hindi. Its an excellent effort and very hand for urdu learning students as well as those individuals who like to study the roots of our culture, language, society

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)