kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



ردیف ’’ٹ‘‘

 

 (۱) ٹاپاتوڑنکل جانا۔
مُرغیاں خریدنے والے ایک خاص طرح کا گھیرے دار جال رکھتے تھے وہ ٹاپاکہلاتا تھا وہ لوگ ٹاپے والے کہہ کریادکئے جاتے تھے۔ مُرغیاں گھر کے ماحول سے نکل کر ُاس ٹاپے میں پھنس جاتی تھیں توپریشان ہوتی تھیں اوراس سے نکلنا چاہتی تھیں اسی مشاہدہ سے یہ محاورہ بناہے۔ یعنی مصیبت میں پھنسنا اورپھرنکلنے کی کوشش کرنا۔
(۲) ٹالم ٹول (ٹال مٹول) کرنا۔
اس معنی میں ایک اہم محاورہ ہے کہ ہماری یہ ایک عام سماجی روش اورمعاشرتی طرزِفکر ہے کہ ہم بات کوسلجھاتے وقت ہرقدم اُٹھانے اور تدبیر کرنے کے بجائے ٹال مٹول کرتے رہتے ہیں اپنے معاملہ میں بھی اوردوسروں کے معاملہ میں بھی یہ ایک طرح کا سماجی عیب ہے کہ معاملات کونمٹاؤ نہیں ٹالتے رہو اورکوئی نہ کوئی غلط سلط بہانہ بناتے رہو ہم آج کے معاشرے میں بھی شہری وہ معاشرہ ہویا قصباتی معاشرہ یہی ٹال مٹول کی صورت دیکھتے ہیں خود بھی اس سے گذرتے ہیں اوردوسروں کے لئے بھی پریشانیوں کاسبب بنتے ہیں۔
(۳) ٹانکاٹوٹ جانا ، ٹانکے کاکچّا ہونا، ٹانکے کُھل جانا۔
ٹانکاہماری معاشرتی سماجی اورگھریلو زندگی کا ایک اہم حوالہ ہے یہاں تک کہ بہت اہم سطح پر ہم ٹانکا ٹہپا کہتے ہیں پھٹے پُرانے کپڑے میں ٹانکا لگانا اوراسے جوڑنا ہماری ایک تمام سماجی ضرورت ہے اسی لئے یہ کام گھریلو طورپر کیا جاتا ہے کپڑوں کے علاوہ چادر، بستر ، لحاف میں ٹانکا لگانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ جُوتی میں ٹانکا موچی لگاتاہے اب کچّاٹانکا ہوتا ہے توجلدی ٹوٹ جاتا ہے کہ وہ بھی ہمارے محاورے کا حصّہ ہے اورپکّاٹانکا لگانا بھی اورموتی ٹانکنا بھی باریک نکائی بھی اس طرح سے یہ محاورے ہماری گھریلو زندگی کے اپنے اندازاورماحول کو پیش کرتے ہیں۔
(۴) ٹسرٹسررونا، ٹسولے بہانا۔
اصل میں رونے کے لئے ایک طنزیہ محاورہ ہے جوسماجی رد عمل کو ظاہر کرتا ہے کہ پہلے سوچا نہیں سمجھانہیں اب ٹسرٹسر رورہی ہے اورٹسولے بہارہی ہے دہلی میں ’’ٹ ‘‘کے نیچے کسرا لگاتے ہیں اورٹسوے کہتے ہیں۔
(۵) ٹُکرٹُکر دیکھنا۔
جب آدمی احساسِ محرومی اورتصورِنامرادی کے ساتھ کسی دوسرے کی طرف دیکھتا ہے تواُسے گھر یلوسطح کی ٹکرٹکر دیکھنا کہتے ہیںاس کے یہ معنی ہیں کہ ہم دوسروں کی نظروں کوپہنچانتے ہیں اُن کے جذبات واحساسات کی تصویر اُن کی آنکھوں میں اس کا خاص انداز سے ذکر کرتے ہیں یہ الگ بات ہے کہ کوئی کسی سے ہمدردی کرتا ہے یا نہیں کرتا یہ الگ بات ہے ۔

 

Go to Page:

*    *    *


Urdu Muhavrat ka Tehzibi Mutalea (Cultural study of Urdu Idioms) is a great book by Dr. Ishrat Jehan Hashmi, which discusses the role of culture and our society in the idioms and proverbs of Urdu / Hindi. Its an excellent effort and very hand for urdu learning students as well as those individuals who like to study the roots of our culture, language, society

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)