|
.
(۶) ٹُکّرٹُکُرلگنا، ٹُکرکھانا۔
دیہاتی زبان میں روٹی کوکہتے ہیں اورطنز کے طور پر ٹکرلگنایا ٹکڑکھانا بھی بولتے ہیں ٹکٹرلگنے میںیہ طنز چھپاہوا ہے کہ پہلے بھوکے مرتے تھے کھانے کو نصیب نہیں ہوتا تھا اب کھانے کو ملنے لگا تویہ انداز آگئے یعنی نخرے کرنے لگے برائی کااظہار کرنے لگے اسی کوقصباتی زبان میں روٹیاں لگنا کہتے ہیں ۔ ٹکڑے ٹکڑے کردینا کسی چیزکو بُری طرح توڑدینا پھاڑدینا اورضائع کردینے کا عمل ہے سزا کے طورپر بھی پہلے زمانہ میں ٹکڑہے ٹکڑ کردینے کا رواج تھا۔ جس کو اورآگے بڑھاکر بوٹی بوٹی کردینا یا قیمہ کردینا بھی کہا جاتا ہے اورقدیم زمانہ کی سزاؤں کی طرف اس سے اِشارہ کرنا مقصود چاہے نہ ہوکہ جب لوگ اسے جانتے بھی نہیں مگر قدیم زمانہ کی روایت کسی نہ کسی سطح پر اس میں موجو دہے اورتاریخ پرروشنی ڈالتی ہے۔
(۷)ٹکسالی بولی، زبان، ٹکسالی بول چال ، ٹکسالی محاورہ ، ٹکسالی باہر۔
ٹکسال اصل میں بادشاہ کی طرف سے سکّے رائج کئے جاتے ہیںاورکھرے سکّے مانے جاتے ہیں ان کی دارالعرب سکے ڈھالنے کی جگہ کو کہتے ہیں اورجوسکّہ سرکاری ٹکسال کانہیں ہوتا ہے اسے کھوٹا سکّہ یا ٹکسال قراردیاجاتاہے۔ شہری کی بولی جوبات چیت یا محاورہ مستند ہوتا ہے اس کوٹکسالی کہا جاتا ہے اورجس سے اِدھر اُدھر کی بولی کا اثر ظاہر ہوتا ہے اوراُس کوپسند نہیںکیا جاتا ۔اُسے ٹکسال باہر کیا جاتاہے۔دہلی والے جامع مسجد کی سیڑھیوں اوراس کے آس پاس کی زبان ہی کو سند مانتے تھے چنانچہ میر تقی میرؔ نے ایک موقع پرکہاتھا کہ میری زبان ان کے لئے یامحاورہ اہلِ دہلی ہے یا جامع مسجد کی سیڑھیاں اس کے معنی یہ تھے کہ مردم بیرون جات یعنی دہلی شہر سے باہر کے لوگوں کی زبان اُن کے نزدیک پسند نہیں تھی ٹکسالی زبان یا ٹکسالی محاورہ وہی کہلاتا تھا جوجامع مسجد کی سیڑھیوں کے آس پاس سنا جاتا تھا۔
(۸) ٹوپی اُتارنا ، ٹوپی پیروں میں ڈالنا، ٹوپی اُچھالنا، ٹوپی بدلنا۔
یہ محاورات نسبتاً نئے ہیںٹوپی سرکوڈھکنے کے لئے کُلاہ کی صورت میں ایک زمانہ سے ایران ، افغانستان اورمرکزی ایشیاء میں موجود رہی ہے مگرعام طورپر تنہا نہیں اُس کے ساتھ پگڑی بھی ہوتی تھی ہندوستان میں جہاں تک قدیم کلچر کا سوال ہے صرف کبھی ٹوپی کبھی چیز سے ڈھکتے تھے دیہات میں پگڑی رائج رہی ہے بدن پر چاہے لباس کم سے کم رہا ہو مگر سرپر پگڑی رہی ۔ اُس کی وجہ سرکو دھوپ کی شدت سے بچانا بھی تھا۔ مدراس میں ہم دیکھتے یہی ہیں۔ پگڑی کے طرح طرح کے انداز مرہٹوں میں راجپوتوں میں اورجنوبی ہندوستان کے مختلف قبائل میں رہا ہے جس کا اندازہ ان تصویروں سے ہوتا ہے جو مختلف زمانوں اورخاص طورپر وسطی عہد میں رائج رہی ہیں قدیم ترہندوستانی تہذیب میں سادھو سنت ’’بال‘‘ رکھتے تھے اوراونچا طبقہ مکٹ پہنتا تھا (تاج کی طرح کی کوئی چیز)سرعزت کی چیز ہے اسی لئے سُرپر رکھنا سُرجھکانا ہمارے ہاں خاص معنی رکھنے والے محاورات میں سراٹھانا سرکشی اختیار کرنا ہے اورسرسے ٹیک دینا دوسری طرح کے محاورے ہیں جو آگے بڑھ کر سرگوشی تک آجاتے ہیں۔ سرکوڈھکنا مرد سے زیادہ عورت کے لئے ضروری تھا جیسے آج بھی دیکھا جاسکتا ہے ٹوپی اسی کی ایک علامت ہے اوپردےئے ہوئے محاورے ہوں یا دوسرے محاورے جو سرسے متعلق ہوں جیسے سرسے چادر اُترگئی۔ انہی محاوروں میں سرجھکانا ،سرپیروںپر رکھنا ،سرپر خاک ڈالنا، بھی اورہم اپنی عزت کے نشان کے طور پر شخصی خاندانی قومی اورقبائلی وقار کے طورپر پگڑی یادوپٹہ کویا چادر اور آنچل کو سرسے گرنے نہیں دیتے تھے اورجب اُسے دوسرے کے قدموں پررکھتے تھے تواپنی انتہائی وفاداری کااظہار کرتے تھے جسے ہم مکمل بھی کہہ سکتے ہیںدیہات قصبات اور شہروں میں جب دوسرے کی عزت کو بڑا دکھانا چاہتے ہیں اوراپنی شخصیت کوکمتر ظاہر کرنا چاہتے ہیں تواس کے پیروں میں کوئی دوپٹہ پگڑی رکھتے ہیں اوراس کو اپنی طرف اظہارِ عاجزی کی سب سے بہتر صورت خیال کرتے ہیں۔ اِس معنی میں یہ محاورے ہمارے سماج کے رویوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔
٭٭٭
|