kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



.

 

 (۴) جامے سے باہر ہوجانا یا جامے میں پُھولا نہیں سمانا ، جامہ زیب ہونا۔
جامہ دراصل لباس کوکہتے ہیں ہم زیر جامہ اور چار جامہ بھی بولتے ہیں زیر جامہ انڈوریر کو بھی کہتے ہیں چار جامہ چار طرح کے کپڑے جن سے تن پوشی یا جسم کی زیب وزینت کا کام لیا جاتا ہے۔ گھوڑے کے ساتھ اورزین ولگام وغیرہ کے لئے بھی چارجامہ ’’تسمہ‘‘ کا محاورہ آتا ہے۔
جامہ میںپُھولا نہ سمانا انتہائی خوشی کے اظہار کوکہتے ہیں جو دوسرے بھی دیکھ لیں سمجھ لیں اورمحسوس کرلیں کپڑے سب لوگ پہنتے ہیں اورمعاشرہ میں اسی پوزیشن کے اظہار کا ذریعہ بناتے ہیں اس میں مذہب سے اپنے تعلق ووفاداری کوبھی شامل رکھنا چاہتے ہیں اورایک طبقہ تواُس پر زور دیتا ہے یہ الگ بات ہے کہ ہرلباس ہررنگ ہروضع قطع ہرآدمی کے لئے وجہ زینت نہیں بنتی بعض بدن جامہ زیب ہوتے ہیں۔ بعض لباس کچھ اِس طرح کے ہوتے ہیں کہ ہر آدمی کے اچھے لگتے ہیں لباس کا اچھا لگنا ہی جامہ زیبی کا سبب ہوتا ہے لباس کا رشتہ ہمیشہ ذاتی پسند سے زیادہ سب کی پسند کا مسئلہ رہا ہے اسی لئے کہا جاتا ہے کھاؤ من بھاتا اورپہنے جگ بھاتا ہے۔
(۵) جان پر کھیلنا،جان دینا، جان پڑنا ،جان جانا، جان جھوکنا، جان چرانا، جان چُھڑانا، جان چھوڑنا ،جان سُکوھنا ، جان سے جانا، جان سے زیادہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھنا ،جان جوکھوںمیںڈالنا، جان ہواہونا وغیرہ۔
جان آدمی کو بہت ہی عزیز ہے وہ اس کی روحِ رواں ہے سرچشمۂحیات ہے اُس کے وجو د کا باعث ہے اوراپنے وسیع مفہوم اورمعنی کے ساتھ اس کی زندگی میں شریک ہے اسی لئے ہم طرح طرح سے جان کے لفظ اورمعنی کو اپنی زبان میں استعمال کرتے ہیںاورجان کے ساتھ جومحاورے بنتے ہیں وہ ہماری سماجی فکر اورسائل کو ظاہر کرتے ہیں جیسے جان دینا ، جان چھڑکنا، جان نہ ہونا ، جان وایمان کے برابر ہونا وغیرہ۔
(۶) جانے کے لچھن ہیں۔
جانے کے معنی بھاگ جانے کے بھی ہیں نکل جانے اور چھوڑجانے کے بھی ہیں جان نکلنا تومحاورہ ہے جانے کے لچھن ہیںکہ معنی ہیں کہ اس کے روپ اورروش سے اس کا اظہار ہوتا ہے کہ یہ رہنے والا نہیں ہے چھوڑکر جانے والا ہے یہ گویا ان لوگوں کا رد عمل ہوتا ہے جوکسی نہ کسی سطح پر کچھ توقعات رکھتے ہیں غالب ؔکا شعراس موقع پریادآگیا۔
؂ جان دی، دی ہوئی اُسی کی تھی حق تویہ ہے کہ’ حق ادا نہ ہوا
(۷) جُگ جےئے ، یا جےؤ، جگت لڑنا۔
جُگ جُگ جینا ہمارے ہاں کی دعا ہے ہم ایک خاص دورکو جُگ کہتے ہیں جویگ کا ہندی تلفظ ہے جُگ جینے کے معنی ہوئے کہ تم دوربہ دور جےؤاسی لئے ہندی میںچل جیو ہونا بھی کہتے ہیں جُگ جینے یا جُگ بیتا ایک دوسرا محاورہ ہے جس کے معنی ہیں بہت لمبی مدّت بیتنا اردو کاشعرہے۔
؂ جُدائی کے زمانہ کی سجن کیا زیادتی کہیے
کہ اِس ظالم کی ہم پر جوگھڑی بیتی سوجگ بیتا
(۸) جلتی آگ میں تیل ڈالنا، جلتی پرتیل چھڑکنا، جلتے کو جلانا، جی جلنا ، جی جلانا۔
جلنا شدید گرمی کا عمل ہے جس سے رُوکھ (درخت) جل جاتے ہیں بدن جل جاتا ہے آگ میں ہرچیز جل جاتی ہے آگ کے قریب آکر ہر شے جل اٹھتی ہے اُس سے جلنا ایک استعارہ بن گیا ہے ۔ جی جلنا ، جی جلانا یعنی تکلیف دہ باتیں کرنایا اچانک جل اٹھنا بھڑک اٹھنا غصہ میں بھرجانے کوکہتے ہیں جی کا جلاوا وہ شخص چنریا بات جو مسلسل ذہنی تکلیف کا سبب ہو ان سب باتوں کا رشتہ ہماری سماجی فکر اور معاشرتی زندگی سے ہے اوپر لکھے ہوئے محاورے اسی سلسلۂ وفکر یا خیال یا دائرہ قول وعمل میں آتے ہیں۔

 

Go to Page:

*    *    *


Urdu Muhavrat ka Tehzibi Mutalea (Cultural study of Urdu Idioms) is a great book by Dr. Ishrat Jehan Hashmi, which discusses the role of culture and our society in the idioms and proverbs of Urdu / Hindi. Its an excellent effort and very hand for urdu learning students as well as those individuals who like to study the roots of our culture, language, society

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)