|
.
خون کی ندیاں بہنا یا بہادینا بے حد خون خرابہ کوکہتے ہیں قتلِعام کی صورت میں یہی توہوتاتھا۔ جس گھرمیں جوان لڑکی بیٹھی ہوتی ہے وہاں یہ کہا جاتاہے کہ خون کی بارش ہوتی ہے۔ لہورونابھی ایک طرح سے آنسوؤں کی صورت میں خون بہانا ہے۔ خون پینا اور خون کے گھونٹ پینا دوالگ الگ محاورے ہیں پہلے محاورے کے معنی ہیں دشمنی میں کسی کوقتل کرنا یا اُس کی شہ رگ کاٹ کر اس کا خون پینا۔ قدیم دورِوحشت میں یہ ہوتا بھی تھا اورترک وتاتاری سپاہی توگھوڑے کا خون پیتے تھے۔ خون پلانا انتہائی محبت کا اظہار کرنا یا ایثار وقربانی کرناہے۔ جب کسی آدمی کا کوئی عزیزقتل کردیا جاتاہے تواس کے سرپر گویا خون سوار ہوجاتا ہے اور وہ یہ چاہتا ہے کہ خون کے بدلے میں اس کا’’ خون‘‘ کردے اسی کو خون سوار کہتے ہیں اس کے علاوہ جب کوئی آدمی انتہائی جوش وجذبہ کے عالم میں کسی کا خون کردیتاہے تواس پر جنون کی سی ایک کیفیت طاری ہوجاتی ہے توخون سوار کہتے ہیں۔ خون پسینہ ایک کرنا انتہائی کوشش کرنے کوکہتے ہیںکہ اس مہم کو سرکرنے یا اس کام کو انجام دینے کے لئے اس نے خون پسینہ ایک کردیا ۔ خون سے خون اورخون کا پانی کردینا بھی اسی معنی میں آتاہے۔’’ خون جگر پینا ‘‘بھی خلوصِخاطرکے ساتھ کسی بات کو نبھانا ہے مثلاً عشق کرنے کے بارے میں کہتے ہیں کہ اس میں لخت جگر کھانا اور خون دل پینا پڑتاہے۔ اس سے ہم اندازہ کرسکتے ہیں کہ ہم محاوروں کے ذریعہ کس طرح اپنے احساسات جذبات ، سماجی رویوں ، محبتوں اورنفرتوں کا اظہار کرتے ہیں اورہمارے جذبات کی نرمی وگرمی کس طرح ہمارے اظہار میں شریک رہتی ہے۔
(۱۲)خیالی پلاؤ پکانا۔
پلاؤہمارے یہاں چاول،گوشت، یا گوشت کی یخنی سے تیارکیا ہوا ایک خاص کھانا ہوتاہے۔ اسی لئے پلاؤکھانا بھی ایک محاورہ بن گیاہے۔ اکبرالہ آبادی کا شعرہے۔ بتائیں ہم تمہیں مرنے کے بعدکیا ہوگا پلاؤکھائیں گے احباب فاتحہ ہوگا یہاں پلاؤکھانے کے محاوراتی معنی لئے گئے ہیں یعنی لوگ مرنے والے کا غم نہیں مناتے بلکہ پلاؤپکاتے اورکھاتے ہیں۔ خیالی پلاؤدوسری بات ہے یعنی اپنے طورپر سوچنا کہ یوں نہیں تویوں ہوجائے گا ہم یہ کردیں گے وہ کرلیں گے یہ سب خیالی پلاؤ ہے۔ جس کو انگریزی میں Wosjfi; tjomlomgکہتے ہیں۔ یہ انسان کی عجیب سی حالت ہوتی ہے اوراس کی اچھی بری نفسیات اس میں شریک ہوتی ہے۔ انہیں معنی میں یہ فرد کا یا پھر سوسائیٹی کا ایک معاشرتی رویہ ہوتاہے۔ جولوگ صحیح وقت پر قدم نہیں اٹھاتے وہ صحیح فیصلہ نہیں کرپاتے وہی زیادہ ترخیالی پلاؤپکاتے رہتے ہیں۔
٭٭٭
|