kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



پیش حرف
(مقدمہ)
 

 

محاورہ عربی زبان کا لفظ معلوم ہوتا ہے اس لئے کہ اس میں ’’محور‘‘ شامل ہے جس کے معنی ہیں مرکزی نقطہ فکروعمل جس کے گرد دائرے بنائے جاتے ہیں یہاں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ محاورہ زبان کا مرکزی نقطہ ہوتا ہے یعنی وہ دائرہ جو مختصر ہونے کے باوجود اپنے گردپھیلی ہوئی بہت ساری حقیقتوں کویہ کہیے کہ اپنے اندرسمیٹ لیتا ہے ۔ہمارے محاورات ہمارے مُشاہدوں اورطرح طرح کے تجربوں کو پیش کرتے ہیں اورانہیں کہیںعام معاشرتی انداز فلسفیانہ اورکہیں شاعرانہ انداز سے سامنے لایا جاتاہے۔ اس میں گاہ گاہ پیشہ وارانہ انداز بھی شامل رہتا ہے۔ اورطبقہ وارانہ بھی اس میں ہمارے قدیم الفاظ بھی محفوظ ہیں اورقدیم روز مرّہ بھی یہ عمومی زبان اورعام لب ولہجہ سے قریب ہوتا ہے اورایک حدتک اِس میں تخیل اورتجربہ کا اورتجزیہ کا آمیزہ بھی پایا جاتاہے ۔
’’زبان ‘‘ کے آگے بڑھنے میں سماج کے ذہنی ارتقاء کو دخل ہوتاہے ذہن پہلے کچھ باتیں سوچتا ہے اُن پر عمل درآمد ہوتا ہے اوروہیں سے اُس سوچ یا اُس عمل کے لئے الفاظ تراشے جاتے ہیں۔ اورپھراُن میں سے کچھ فقرہ اورجملے محاورات کے سانچے میں ڈھلتے ہیں۔ اورایک طرح سے محاورہ کی اِس حیثیت پرہم نے کوئی کام نہیں کیا۔ اب تک یہ توہوتا رہا کہ محاورہ کی صحتِ استعمال پرزور دیاگیا۔ اُس کی نوکِ پلک دُرست رکھی گئی۔ اوراِس طرح کی کتابیں بھی بعد کے زمانے میں تحریر ہوئیں کہ محاورے کے معنی یہ ہیں اوراِس کا استعمال یہ ہے ۔ یہ کام تدریسی نقطہ نظر کی سطح پر ہوا۔ یا پھرزبان کے ایک بڑے حصّے کومحفوظ کرنے کی غرض سے اسے انجام دیاگیا۔ چرنجی لال کی لغت مخزالمحاورات اسی کا ایک اہم نمونہ ہے اورقابلِ تعریف کام ہے۔ جس کو اب ایک طویل عرصہ گزرنے پرایک یادگار عملی کام قرار دیا جاسکتا ہے۔
مگراِس ضمن میں محاورے پراس پہلو سے غوروفکر نہیں کیا گیا کہ ُاس نے ہماری زبان وبیان تہذیبی رویوں اورمعاشرتی تقاضوں سے کس طرح کے رشتہ پیدا کئے اُن کو زبان وادب اورمعاشرت کاآئینہ دار بنایا۔ جب کہ محاورات کے سلسلہ میں راقمہ کی محدود نظر کے مطابق یہی سب سے اہم پہلو تھا اس لئے کہ زبان اورادب کا ایک ’’اٹوٹ‘‘ اور’’گہرارشتہ‘‘ تہذیب سے ہوتاہے۔ اورتہذیبی رشتہ وہ ہوتا ہے جوہمارے معاشرتی رویوں کوسمجھنے اورسمجھانے میں مدددیتا ہے بلکہ اُن کے لئے روشنی اوررہنمائی کے طورپر کام آتا ہے۔
راقمہ الحروف نے اِس کام کو اسی نقطہ نظر سے کیا ہے اوراس سلسلہ میں بطورِ خاص مخزالمحاورات کوسامنے رکھا ہے تاکہ محاورات کی ایک بڑی تعداد تک رسائی ہوجائے ۔ اُن کے معنی اوراُن کی بنیادی معنویت کوسمجھ لیاجائے۔
تہذیبی مطالعہ ایک الگ سلسلہ فکر ونظر ہے اور اخذِنتائج کے لئے ایک جُداگانہ زاویہ نگاہ ہے۔ کیونکہ اس پہلو (Angle)سے محاورے پرہنوز کوئی کام نہیں ہوا۔ اس لیے مجھ ایسے اُردو زبان وادب کی ایک طالبِ علم کے لئے یہ سوچنا مشکل ہے کہ مجھے اس میں کیا کامیابی ہوئی اورکس حدتک اس موضوع پرادبی مطالعہ کی حدود آگے بڑھی ہیں ۔ اس کا فیصلہ تواصحابِ دیدودریافت اورزبان ومحاورات کے ماہرین ہی کچھ زیادہ بہتر طورپر کرسکتے ہیں۔ اوریہ توقع ہے کہ آیندہ یہ کام آگے بڑھے گا اوراس کے خطوط فِکر اور زیادہ روشن اورواضح ہوںگے۔
حقیقت یہ ہے کہ الفاظ وصویتات ہوں یا پھر لغت وقواعد کے دائرہ میں آنے والی کچھ خاص اور اہم باتیں ہوں اُن کو کلیتًا عصری تہذیب واوردواری دائرہ ہائے فکر وعمل سے آزاد نہیں کرسکتے ۔ ایک زمانہ میں کچھ الفاظ رائج ہوتے ہیں اوردوسرے زمانہ میں اُن کا استعمال پھر بحیثیت مجموعی اُن پر توجہ وہی کم ہوجاتی ہے۔ اِس کی وجہ بھی بہت کچھ سماجی اورمعاشرتی ہوتی ہے اس کے لئے ہم دہلی اوراُس کے قرب وجوار کی زبان

 

Go to Page:

*    *    *


Urdu Muhavrat ka Tehzibi Mutalea (Cultural study of Urdu Idioms) is a great book by Dr. Ishrat Jehan Hashmi, which discusses the role of culture and our society in the idioms and proverbs of Urdu / Hindi. Its an excellent effort and very hand for urdu learning students as well as those individuals who like to study the roots of our culture, language, society

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)