kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



.

 

  شادی بیاہ کے موقع پر کھانا کھلاتے وقت یہ اکثر دیکھنے کو ملتا تھا اِسی لئے ہاتھوں ہاتھ لینا یا دست بدست لین دین کامحاورہ سامنے آیا۔ کسی شاعر کا شعر ہے۔
؂ اُن کی محفل میں مِرا خُون بٹا دست بدست
جیسے معشوق لگاتے ہیں حِنا دست بدست
اسی طرح اُردوکا ایک مصرعہ ہے۔
؂ کیاخوب سودا نقدہے اِس ہاتھ دے اُس ہاتھ لے
ہاتھ اُدھار کی بات اکثرہم لوگوں کی زبان پر آتی رہتی ہے۔ مطلب یہ ہوتاہے کہ اپنے ہاتھ سے اُس نے اُدھار دیاہے کوئی لکھا پڑھی نہیں ہوئی ۔ ایسے ہی موقع پر ہاتھ کو ہاتھ پہچاننابھی کہتے ہیں ۔یہ ُان کے دست ودماغ کی بات ہے یعنی اُن کے سوچنے اورکام کرنے کا معاملہ ہے کوئی دوسرا اس میں شریک نہیں۔ ایسے موقع پر دست وقلم بھی کہتے ہیں۔ دست وخوددہانے خودبھی محاورہ ہے یعنی خودنوالہ توڑوبناؤ اورکھاؤ یہ ظاہرہے کہ اُس موقع کے لئے کہاجاتاہے جب آدمی دوسرے کا سہارا تکتا ہے۔ کہ کوئی دوسرا ہی سب کچھ کرے اوروہ خود کچھ نہ کرے۔
ہمارے معاشرے کی یہ بہت عام کمزوری ہے ۔کہ ہم خودنہیں کرنا چاہتے ہرکام کی انجام دہی میں دوسروں کا سہارا لیتے ہیں۔
(۱۵)دسترخوان بڑھانا۔
دسترخوان لگانا یا سجانا بھی محاورہ ہے۔ مثلاً اپنے دسترخوان کوغریبوں سے سجاؤ یعنی اُن کودعوت دوکہ وہ کھاوے ساتھ کھانا کھائیں دسترخوان لگانا اپنے دسترخوان پر اچھے اچھے کھانوں کا چُننا ۔ظاہرہے کہ یہ اُمراء کے لئے آتا ہے غرباء کے لئے نہیں۔ دسترخوان اُٹھانا نہیں کہتے اِس کے مقابلہ میں بڑھانا کہتے ہیں جوگویا ایک دعا ہے کہ دسترخوان چھوٹا نہ ہودولت ونعمت میں کمی نہ آئے بلکہ دسترخوان بڑھتا رہے زیادہ سے زیادہ لوگ اِس سے فائدہ اٹھائیںاسی لئے ہمارے یہاں چراغ کے ساتھ بجھانے کا لفظ نہیں آتا۔ ایران والے چراغ گُل کردن کہتے ہیں اورہم چراغ بڑھانا کہِاس میں بھی دعاء کایہ پہلو شامل رہتا ہے کہ چراغ بجھے نہیں بلکہ اس کی روشنی پھیلتی رہے۔ اِس سے ہم اپنی سماجی نفسیات اورتہذیبی رُسوم وآداب کاپتہ چلاسکتے ہیں۔
(۱۶)دست گرداں، دسواں دوا رکُھل جانا، دست وپا مارنا، دسوں انگلیاں دسوںچراغ۔
دست (ہاتھ) جومحاورات بنے ہیں اُن میں دست مال بھی ہے جورومال کو کہتے ہیں دست دینا بھی ہے دلوں پر دستک دینا بھی اس میںشامل ہے لیکن اِن میں آخرالذکرکے علاوہ محاوراتی انداز کم ہیں ۔دلوں پر دستک دینا لوگوں کواپنے حال کی طرف متوجہ کرنا ہے۔ اُردوکے ایک شاعرکا شعرہے۔
؂ اب تلک میں نے دِلوں پرہی تودستک دی ہے
اب کہا ںجاکے بھلاّ خُود کو پکارا جائے
جوچیز ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں پہنچتی رہتی ہے اُسے ’’دست گرداں‘‘ کہتے ہیںجیسے سکّے، ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں جاتے بولتے ہیں اسی طرح جوچیز بازار میں عام ملتی ہے اورفروخت ہوتی ہے اُسے جنس کودستِ گرداں کہا جاتاہے اب ایسی ہی کوئی شخص بھی ہوسکتا ہے جوکبھی اِس کے ساتھ اورکبھی اس کے ساتھ اسی کو عام زبان میں چالوہونا کہتے ہیں کہ وہ توچالو آدمی ہے۔
(۱۷)دعوتِ شیراز۔
دعوت کے معنی بلانے یا توجہ دلانے کے ہیں اورکسی کام کی انجام دہی کے لئے خواہش کرنا بھی اس میں شامل ہے۔ اس کے مقابلہ میں کھانے پر بُلانا اورشریکِ طعام کرنا دعوت کرنا کہلاتاہے۔جس دعوت میں بہت سے تکلف کے سامان ہوتے ہیں وہ پُرتکلف دعوت کہلاتی ہے۔

 

Go to Page:

*    *    *


Urdu Muhavrat ka Tehzibi Mutalea (Cultural study of Urdu Idioms) is a great book by Dr. Ishrat Jehan Hashmi, which discusses the role of culture and our society in the idioms and proverbs of Urdu / Hindi. Its an excellent effort and very hand for urdu learning students as well as those individuals who like to study the roots of our culture, language, society

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)