لیاری کنگ (Live)
(ARY Digital پر
نشر ہونے والے Talk Show کا مجموعہ)
مصنف : گل نوخیز اختر
لیری کنگ سےانٹرویو
لیاری لیاری کنگ میں ایک بار پھر دل کی گہرائیوں سےآپ کو خوش
آمدید کہتےہیں‘ناظرین! جیسا کہ
آپ کو پتا ہی‘ ہم لیاری کنگ ہوں اور ہمارا ایک ملتا جلتا ہم نام سی این این میں بالکل ہماری طرح انگریزی میں لوگوں کےانٹرویوز کرتا ہی....آپ سب ان کےنام سےواقف ہوں گی....ہم نےسوچا کہ کیوں نہ
آج ان کو لیاری کنگ لائیو میں مدعو کیا جائےتاکہ دو کنگ
آمنےسامنےآسکیں....آپ کی پرزور فرمائش پر ہم نےخصوصی طیارےکےذریعےجناب ”لیری کنگ“ صاحب کو ”لیاری کنگ لائیو“ میں بلایا ہی....آئیےآج کی معروف شخصیت سےملتےہیں ....جناب ....لیری کنگ....!!! لیری صاحب....ویلکم ٹو لیاری کنگ!!!
لیری (مسکراتےہوئےعینک درست کرتاہی) تھینک یو....تھینک یو !!!
لیاری لیری صاحب....کیسا لگ رہا ہےآج خود انٹرویو دیتےہوئی....!!!
لیری بہت اچھا لگ رہا ہی....ہم تمہارا پروگرام بہت شوق سےدیکھتاہی....تم بالکل ہماری طرح انٹرویو لیتا ہی۔
لیاری اچھا لیری صاحب....یہ فرمائیے....ہم تو لیاری میں رہتا ہوں ‘اس لیےلیاری ہوں....کیا اُدھر امریکہ میں بھی کوئی علاقہ” لیری “ ہےجہاں
آپ رہتےہیں؟؟؟
لیری اوہ نو نو....ہمارےعلاقہ کےلوگ بہت امن پسند ہیں....وہاں کوئی ایسا ویسا علاقہ نہیں....!!!
لیاری (غصےسی) تو
آپ کا کیا خیال ہےہم ناشتےمیں کلاشنکوف کھاتےہیں....کمال ہی....آپ نےتو سٹارٹ سےہی ماحول خراب کرنا شروع کر دیا....اچھا یہ بتائیےآپ اب تک کتنےلوگو ں کا انٹرویو لےچکےہیں؟
لیری (انگلیوں پر گنتےہوئی) یہی کوئی چھ سات ہزار تو ہوں گے۔
لیاری (بڑبڑاتےہوئی) شکر ہےہم سےتو کم ہی ہی....ویسےایک بات تو بتائیں‘ جیسا کہ
آپ نےبتایا کہ آپ لیاری کنگ بہت شوق سےدیکھتے ہیں‘ میں
آپ کو کیسا لگتا ہوں؟
لیری تم بالکل میرےجیسا لگتا ہی....ایسا لگتاہےجیسےتم ہمارا بھائی ہی....ویسےہمارا ایک بھائی 1955 میں اغواءبھی ہوگیا تھا۔
لیاری اُس وقت تو ہم ابھی دنیامیں تشریف ہی نہیں لایا تھا۔
لیری may be تم دنیا میں
آنےسےپہلےہی اغواءہوگیا ہو....پلیز!ذرا دیکھو تمہارےبازو پردو تِل تو نہیں؟؟؟
لیاری (گھبرا تےہوئی) کیسی باتیں کرتےہیںجناب....میں سو فی صد پاکستانی ہوں اور ڈیڑھ سو فی صد مسلمان ہوں....میں
آپ کا بھائی نہیںہوں....!!!
لیری تم اپنےتِل تو چیک کرو....!!!
لیاری رہنےدیجئےجناب....”اِن تلوں میں تیل نہیں....‘ ویسےبھی اب سارا تیل تو
آپ کےتلوں میں آچکا ہی....اچھا لیری کنگ صاحب! یہ فرمائیےکہ
آپ کو ایک انٹرویو کا کتنا پیسہ ملتاہی؟
لیری (لاپرواہی سی) پہلے50 ہزار ڈالر ملتا تھا....اب ایک لاکھ ڈالر ملتا ہی
لیاری (کرسی پر پھسلتےہوئی) ایک لاکھ ڈالر....یہ
آپ اپنی ماہانہ
آمدنی بتا رہےہیں یا سالانہ؟
لیری (مسکراتےہوئی) ماہانہ تو ہمیں چار لاکھ ڈالر ملتےہیں....!!! ویسےتمہیں ایک انٹرویو کا کیا ملتا ہی؟
لیاری الحمد للہ
آپ جتنا ہی ملتاہی....بس فرق صرف اتنا ہےکہ
آپ کو ایک انٹرویو کا ایک لاکھ ڈالر ملتا ہی‘ ہمیں ایک لاکھ پیسہ ملتا ہی....ٹیڈی پیسہ....ویسےکبھی کبھی حوصلہ بھی مل جاتاہی....!!!
لیری اوہ....Thats good ....اس کا مطلب تم بھی لاکھوں میںکھیلتاہوگا
لیاری جی ہاں....ہم اکثر بینک میں جاتےہیں....وہاں ہمارےاردگرد کھڑےلوگوں کےپاس لاکھوں ہوتےہیں‘ ہم ان کےدرمیان تاش کھیلتےرہتےہیں....ویسےلیری صاحب! اگر کبھی
آپ کو خدانخواستہ کچھ ہوگیا....ہمارا مطلب ہےاگر
آپ کو اوپر سےبلاوہ
آگیا تو آپ کی جگہ کون لیری کنگ لائیو کرےگا؟
لیری (آہ بھرتےہوئی) ہماری تو خواہش ہےکہ ہمارا بھائی مل جائےاور وہ ہمارےبعد ہماری سیٹ سنبھالی۔
لیاری (چونک کر جلدی سےبازو پر تل تلاش کرنےلگتا ہی) ابھی تو تل نظر نہیں
آرہی....لیکن خیر! وقت
آیا تو بنوا لیں گی....!!! اچھا لیری صاحب!
آپ اتنےبولڈ انٹرویو کرتےہیں‘
آپ کو کبھی کسی کی طرف سےدھمکی بھی ملی؟
لیری یس....ہم کو تو تقریباً ہر انٹرویو کےبعد دھمکی والےفون
آتےہیں....ابھی پچھلےدنوں ہم نےایک خاتون کا انٹرویو کیا‘ اگلےدن اس کا فون
آگیا....کہنےلگی....اگر تم نےآج شام کی چائےمیرےساتھ نہیں پی تو مجھ سےبرا کوئی نہیں ہوگا....!!!
لیاری (آہ بھرتےہوئی) خوش قسمت ہیں بھئی
آپ....ہم کو تو آج تک ایسی کوئی دھمکی نہیں ملی ....ہم کو تو جب بھی فون
آیا ہےآگےسےیہی
آواز آئی ہی....”ابےذرا ایک دفعہ باہر نکل ....“ یقین کرو لیری کنگ....ہمارےادھر تو انٹرویو کرنا اور قتل کرنا ایک برابر سمجھا جاتا ہی۔
لیری (قہقہہ لگا کر) گھبرائو مت....بہت جلد تم ماہر ہوجائو گی!!!
لیاری قتل کرنےمیں؟
لیری اوہ نو نو....انٹرویو کرنےمیں....Actuly ....میں بھی جب شروع شروع میں انٹرویو کےدوران لوگوں سےباتیں پوچھتا تھا تو وہ باہر جاکر پھر مجھ سےاچھی طرح پوچھتےتھی....اب میںصرف وہ باتیں پوچھتا ہوں جن کا مجھےنہیں پتا ہوتا....تم بھی ایسا کیا کرو
لیاری ویری گڈ....اچھا مشورہ دیا
آپ نی....اچھا یہ بتائیےآپ کےکتنے بچےہیں؟
لیری ہوں گےکوئی تین چار....!!!
لیاری (حیرت سی) کمال ہی....یعنی
آپ کو اپنےبچوں کی تعدا د کا ہی نہیں پتا....شادی ہوگئی
آپ کی؟
لیری (غصےسی‘ گھبرا کر) کک....کیا مطلب ہےتمہارا؟
لیاری جناب ابھی تو
آپ نےمجھےمشورہ دیا ہےکہ انٹرویو میں صرف وہ باتیں پوچھنی چاہئیں جن کا پتا نہ ہو....!!!
لیری (غصےسی) لیکن تم وہ باتیں پوچھ رہےہو جن کا تمہیں اچھی طرح پتا ہی!!!
لیاری یہ بھی ٹھیک کہا
آپ نی....ہم کو پتا تو اچھی طرح ہی‘ اصل میں ہم کنفرم کرنا چاہ رہا تھا....اچھا یہ بتائیےآپ اس عمر میں بھی بڑےسمارٹ ‘ بڑےپپو نظر
آتےہیں....اِس کی کیا وجہ ہی؟
لیری ہماری بات چھوڑو....یہ بتائوتم اتنی سی عمر میں اتنا مرجھایا ہوا کیوں ہی؟ تمہیں تو ”کھلِا کھِلا“ ہونا چاہیی....!!!
لیاری (آہ بھرتےہوئی)آپ لوگ نہ کسی کو ”کھِلنے“ دیتےہیں‘نہ ”کھُلنی“ اصل میں ہم اتنا خوفناک ہوں نہیں جتنا لگتاہوں‘ یہ سارا میک اپ کا کمال ہی....ہمارا پروڈیوسر بولتاہی‘ خوفناک نظر
آئو گےتو انٹرویو دینےوالےتم سےدب کر بیٹھیں گی....آپ کبھی اتوار کو لیاری میں
آئیی‘ میں اصلی حلیےمیں ہوتا ہوں....ایمان سےآپ کی
آنکھیں خیرہ نہ ہوگئیں تو جو سپرپاور کی سزا وہ میری....!!!
لیری ضرور ....ضرور....ہم ضرور
آئےگا....ویسےلیاری ....تم لوگ ہر بات میں سپر پاور کو کیوں گھسیٹ لیتےہو؟
لیاری (غصےسی) سپر پاور بھی تو ہر بات میں ہمیں گھسیٹ لیتی ہی۔
لیری کم آن....یار کمپرومائز کرنا سیکھو....طاقت کی اطاعت وقت کا تقاضا ہی....!!!
لیاری یعنی تمہارا مطلب ہےہم کمپرومائز نہیں کرتا....کیسی بات کرتاہےلیری ....کمپرومائز کا لفظ تو ایجاد ہی ہمیں دیکھ کر ہوا ہی‘ ہم تو یہ گذارش کرنا چاہتےہیں کہ کچھ ہماری سنو....کچھ اپنی کہو....!!! اچھا لیری صاحب! یہ بتائیےکہ ایک اچھا میزبان بننےکےلیےسب سےضروری چیز کیا ہی۔
لیری مہمان....مہمان بہت ضروری ہےورنہ
آپ میزبان بن ہی نہیں سکتی....اورہاں مہمان سےیاد
آیا....(معنی خیز انداز میں) بہت جلد میرےپروگرام میں ایک نیامہمان
آنےوالا ہی....!!!
لیاری (چونک کر‘ خوش ہوتےہوئی) اچھا....ویری گڈ....ویری گڈ....ہماری اورناظرین کی طرف سےپیشگی مبارکباد قبول کیجئی‘ ویسےکب تک یہ نیا مہمان
آنےکی امید ہی؟
لیری I think.....next week....اصل میں میرےخالو کاداماد
آرہا ہی‘ اس کا انٹرویو کرنا ہی۔
لیاری (غصےسی) پہلےآپ بات کچھ اور کرتےہیں‘ دس منٹ بعد وہ کچھ اور نکل
آتی ہی....خیر....آپ ہمارےمہمان ہیں‘اچھا یہ بتائیےجیسےہم نےآپ کو اپنےپروگرام میں بلایا ہی....آپ بھی ہمیں لیری کنگ لائیو میں بلائیں گی؟
لیری (کچھ سوچ کر) تمہاری خواہش ہےتو بلا لیں گی
لیاری (خوشی سی) بہت شکریہ....بہت شکریہ....مستقل ہی بلالیں تو کیا بات ی....اب تو ہم کو بھی لگنےلگا ہےکہ ہم
آپ کابھائی ہوں۔
لیری اوکی....ہم واپس جاکر اپنےپروڈیوسر سےبات کرےگا....میرا خیال ہےٹی اےڈی اےکےعلاوہ ہمارا پروڈیوسر تم کو ایک لاکھ ڈالر کا چیک بھی دےگا۔
لیاری (کرسی سےگر جاتا ہی‘ دوبارہ اٹھتےہوئی) ایک لاکھ ڈالر....ہم کو....وہ....کس خوشی میں جناب؟
لیری بھئی ہمارےہاںجس کو بھی انٹرویو کےلیےبلایا جاتا ہےاسیPayment کی جاتی ہی۔
لیاری (منت سماجت کرتےہوئی) لیری....تم کو قسم ہےاپنی عینک کی....ہم کو ضرور بلانا....انٹرویو بےشک نہ کرنا‘ ایک لاکھ ڈالر دلوا دینا(آنکھ مارتےہوئی)
آدھا ہم تم کو دےدےگا....!!!
لیری (غصےسی)What ....تم ہم کو لالچ دےرہا ہی
لیاری ایک غریب انسان اور کیا دےسکتا ہی....لگتاہےآپ ناراض ہوگئےہیں‘ ناظرین! ہم ذرا لیری کنگ کےپائوں پکڑتے....مم....میرا مطلب ہےناراضگی دورکرنےکی کوشش کرتےہیں‘
آپ اتنی دیر مشہوریاں دیکھئی....ابھی دوبارہ ملتےہیں....!
Break ۔
* * *
|