۔
ابن سعید
ابن سعید ابوالحسن اسپین کے مشہور مورخ وادیب تھے۔ان کی ولادت غرناطہ میں ۱۲۱۴ء میں ہوئی ۔مشہور تصنیف’’ المغرب فی حال المغرب‘‘ ہے۔ان کا انتقال ۱۲۷۴ء میں دمشق میں ہوا۔
ابن شداد
ابن شداد بہاؤالدین مورخ تھے۔ان کی ولادت موصل میں ۱۱۴۵ء میں ہوئی ۔موصل اور بغداد میں تعلیم پائی اور پھر اپنے وطن ہی میں پروفیسر ہوگئے ۔دمشق میں صلاح الدین ایوبی سے وابستہ رہے جنہوں نے انہیں قاضی العسکر مقرر کردیا ۔انہوں نے صلاح الدین ایوبی کے حالات پر ایک کتاب لکھی تھی ۔ان کا انتقال ۱۱۸۴ء میں ہوا۔
الرجال احمدبن صالح
الرجال احمد بن صالح مشہور شاعر ، مورخ اور فقیہہ تھے۔ان کی ولادت ۱۰۲۹ .ھ میں مشبط میں ہوئی۔قرآن ، حدیث اور فقہ کی تعلیم کے حصول کے بعد صنعاء میں مستقل قیام کیا اور یہیں خطیب کی حیثیت سے مامور رہے۔ان کی مشہور تصنیفات مطلع البدور ومجمع البحور، تعلیق مشجر، اوربغیۃالطالب ہیں۔ان کا انتقال ۱۰۹۲ .ھ میں ہوا۔
ابن واصل
ابن واصل جمال الدین عرب کے مشہور مورخ تھے ۔ان کی ولادت ۱۲۰۴ء میں ہوئی تعلیم مکمل ہونے کے بعد حماۃ میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع کیا پھر قاہرہ گئے اس کے بعد حماۃ کے قاضی مقرر کیے گئے ان کی مشہور تصانیف ، نخبۃ الفکر ، مفرج الکروب فی اخبار بنی ایوب ہیں ۔ (ایوبی فرماں روا ؤں کے بارے میں )ان کی وفات ۱۲۹۸ء میں ہوئی ۔
ابوالمحاسن
ابو المحاسن جمال الدین مشہور مورخ تھے ان کی ولادت قاہرہ میں ۱۴۱۱ء میں ہوئی ان کے والد حلب و دمشق کے گورنر تھے مقریزی اور دیگر اساتذہ سے تعلیم حاصل کی ان کی مشہور تصانیف ’’المنحل الصافی و المستوفی بعد الوافی‘‘ اور’’ النجوم ظاہرہ فی ملوک مصروقاہرہ ‘‘ہیں۔ان کا انتقال ۱۴۶۹ء میںہوا۔
ابو شامہ
ابو شامہ شہاب الدین مشہور مورخ فقیہہ اور ادیب تھے۔ان کی ولادت دمشق میں ۱۲۰۳ء میں ہوئی ۔فقہ اور ادبیات کی تعلیم اسکندریہ میں پوری کی پھر اپنے وطن واپس آکر مدرسہ رکینہ میں پروفیسر ہوگئے۔ انکی مشہور تصنیف ’’کتاب الروضتین فی اخبار الدولتین‘‘ ہے۔ ان کا انتقال ۱۲۶۸ء میں ہوا۔
ابن عبدالحکم
ابن عبد الحکم عبد الرحمن مشہور مصری مورخ تھے۔ان کے والد مشہورمحدث و فقیہہ تھے ۔ان کی نہایت ہی مشہور تصنیف’’ فتوح مصر‘‘ ہے۔ ان کا انتقال فسطاط میں ۸۷۱ء میں ہوا۔
|