kitab ghar website logo





Don't Like Unicode ?  Read in Nastaleeq from Image Pages or Download the PDF File

 

Kitaabghar Blog:
Kitaabghar launched a Blog for discussion of urdu books available online on kitaabghar.com or any other website. Readers can also share views and reviews of books of their choice and promote their favourite writers. This is not limited to urdu books.



ردیف ’’ل‘‘

 

 (۱)لات ،لاتوں کا بھوت باتوںسے نہیں مانتا۔
لات مارنا ٹھوکر مارنا اور ذلت آمیز سزادینا ہے لاتیں کھانا ایسی سزاؤں کو برداشت کرنا ہے جوذہنی طورپر بہت تکلیف دہ ہوتی ہیں لاتیں رسید کرنا بھی لاتیں مارنے کے مفہوم میںآتا ہے۔ اٹھتے جوتا بیٹھتے لات بھی ذلیل سے ذلیل سزا برداشت کرنے کے معنی میں آتا ہے یا سزا دینے کے مفہوم میں آتا ہے۔
اُچھل اُچھل کرلات مارنا جان جان کر بُراسلوک کرنے کے مترادف ہے جس میں ذلت آمیز رویہ شامل ہے لاتوں کا دیویا بھوت باتوں سے نہیں مانتا اس کے یہ معنی ہیں کہ جو بُری عادت کا انسان ہوتا ہے وہ سخت سلوک اوربری سزا کے بغیرراہِ راست پر نہیں آتا۔
(۲) لاٹھی پونگا کرنا۔
عام لوگوں کے لڑنے جھگڑنے کی عادت میں یہ بھی شامل ہوتا ہے ہوہ ہاتھاپائی کربیٹھتے ہیں اُن کے جھگڑوں میں جوتاپیزار ہونا بھی شامل ہے اورلاٹھی پونگابھی یہ آخری محاورہ دہلی میں خاص طور پر استعمال ہوتا ہے۔
ان محاورات سے پتہ چلتا ہے کہ محاوروں میں ہمارے طبقاتی رویہ بھی زیربحث آتے ہیں۔ طبقوں کا اثر زبان پرکیا ہوتا ہے اس کا تعلق ان ذہنوں اور زندگیوں سے ہوتا ہے جن سے ان کے رویہ بنتے ہیں اگرہم طبقاتی کردار شامل نہ رکھیں توالگ الگ طبقوں کا جورویہ ہمیں اُن کی زندگی میں ملتا ہے اورجس کا تذکرہ ان کی زبانوں پرآتا ہے اس کو سمجھنا مشکل ہوجاتاہے۔
(۳) لاٹھی مارے پانی جدا نہیںہوتا۔
جب پانی پر لاٹھی ماری جاتی ہے توپانی پھٹ ضرو رجاتا ہے مگرالگ الگ دو حصوں میں تقسیم نہیں ہوتا یہ بات ہمارے مشاہدہ کا حصہ بھی ہے لیکن محاورے کے طورپر یہ ہمارے طبقاتی اور ساجی رویہ کی ایک شناخت بھی بن جاتا ہے کہ چھوٹے طبقہ میں روز لڑائی ہوتی ہے گالی گلوچ ہوتی ہے مگروہ ایک دوسرے سے لڑتے ضرورہیںمگر الگ نہیں ہوتے یہ محاورہ اسی طرف اشارہ کرتا ہے کہ لاٹھی مارنے سے پانی دوٹکڑے نہیںہوتا ہے ہمیں توایک ساتھ ملکر رہنا ہے ایک ساتھ سفر کرنا ہے اورلڑائی جھگڑا توبالکل اتفاقی بات ہے یہ عوامی رویہ ہے کہ ان میں جھگڑا ہوتے دیر لگتی ہے اورنہ صلح ہوتے۔
(۴) لاحول بھیجنا یا پڑھنا۔
’’لاحول‘‘ عربی کا لفظ ہے اورایک بڑا کلمہ ہے جس کی طرف یہ لفظ اشارہ کرتا ہے اس سے ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ یہ مسلمانوں کے ایک پڑھے لکھے طبقہ کا محاورہ ہے جوہماری زبان میں شامل ہوگیا ہے اس کا پس منظر ہے کہ عربی کے اس فقرہ سے جولاحول میں موجود ہے شیطانی خیالات ذہن سے غائب ہوجاتے ہیں اسی لئے کہا جاتا ہے کہ لاحول پڑھو یا لاحول بھیجو توذہن کا خلفشار اور طبیعت کا انتشار ختم ہوگا جودراصل شیطانی وسوسوں کی وجہ سے ہے نقش لاحول تعویذ کے طورپر باندھا جاتا ہے۔

 

Go to Page:

*    *    *


Urdu Muhavrat ka Tehzibi Mutalea (Cultural study of Urdu Idioms) is a great book by Dr. Ishrat Jehan Hashmi, which discusses the role of culture and our society in the idioms and proverbs of Urdu / Hindi. Its an excellent effort and very hand for urdu learning students as well as those individuals who like to study the roots of our culture, language, society

Go to Page :

Download the PDF version for Offline Reading. (Downloads )

(use right mouse button and choose "save target as" OR "save link as")

A PDF Reader Software (Acrobat OR Foxit PDF Reader) is needed for view and read these Digital PDF E-Books.

Click on the image below to download Adobe Acrobat Reader 5.0


[ Link Us ]      [ Contact Us ]      [ FAQs ]      [ Home ]      [ FB Group ]      [ kitaabghar.org ]   [ Search ]      [ About Us ]


Site Designed in Grey Scale (B & W Theme)