|
.
ہے کہ محاورات ہمارے سماجی رویوں پر طعن بھی ہیں طنز بھی تنقید وتبصرہ بھی اس اعتبار سے اگردیکھاجائے تومحاورات میں ہمیں اپنے معاشرہ اُس کی تہذیب وتعریف اورمختلف دور کے رویوں کا ایک جیتا جاگتا عکس نظر آئے گا۔ ادب ولٹریچر ہماری ایک طرح سے سماجی تاریخ ہے اورالفاظ ان کے معنی خیز ربط ہوتا ہے جسے صرف لغت میں نہیں دیکھاجاسکتا وہ سماجی رشتوں سے اُن کے عمل وردِ عمل سے اُن کی رسائی اورنارسائی سے سمجھ میں آتے ہیں اورمحاورہ بڑی حدتک اُن معنوں کو Preserveکرتا ہے اس اعتبار سے محاورہ صرف زبان کا حصہ نہیں ہے ہماری سماجیات کا حصہ ہے۔
(۳۱) ہُوس لگنا۔
ہماری ایک عام سماجی کمزوری یہ ہے کہ بات بات تواہم پرستی کے انداز سے سوچتے ہیں اُن میں نظر لگنا بھی ہے کہ اُس کی ٹوک لگ گئی نظراپنے ہی کو نہیں لگتی چیزوں کو بھی لگتی ہے مچھلی کو دودھ کو اور گوشت کو عام طورسے نظر سے بچایا جاتا ہے یہ اس لئے توخیرضروری ہے کہ ُاس کوہوا کی یا پھر مکھی مچھر کی گندگی سے بچایا جائے ۔ لیکن آدمی کی نظر سے بھی بچایا جائے اِس میں ایک طرح سے تواَہم پرستی کا عُنصر شامل ہے۔ معاشرہ کے اِس رویہ کا اندازہ اِس سے بھی ہوتا ہے کہ جب کوئی بچہ دودھ پی کر یا گھی کھاکر گھرسے نکلتا تھا تواُسے ’’راکھ چٹادی‘‘ جاتی تھی۔ اسی طرح جب کسی بچی یا بچہ کا مُنہ دُھلایا جاتا تھا تواُسے سیاہی کا ٹکابھی لگا دیا جاتا تھا تاکہ وہ نظرِ بَد سے بچ جائے لڑکیوں کوکھلے بالوں اورننگے سر کوٹھے پر اِدھر اُدھر نہ جانے دیا جاتا تھا کہ اِسے نظر ہوجائے گی عام طورپر جن یا بھُوت یا بھُوتیاں جو ویران گلیوں‘ کوٹھیوں یاگھروں میں رہتے تھے وہ چِمٹ جاتے تھے جواِن لڑکوں کو بھی اکثریہ خیال کیا جاتا ہے کہ اُوپری اثر ہے ۔ جِسے دلّی میں اوپری اثرکہا جاتا ہے۔ تعویذ گنڈے جھاڑپونچھ جیسے تواہم پرستانہ علاج کے طریقہ اسی وجہ سے زیادہ رائج رہے ہیں۔اِس معنی میں یہ محاورہ ہمارے ایک خاص طرح کے سماجی طریقہ فکراورعوام کے ذہنی رویوں کی طرف اِشارہ کرتا ہے۔
(۳۲)ہیرا آدمی، ہیرا یاہیرے کی کنی کھاجانا۔
آدمی کو اُس کی خوبیوں یا پھراُس کی سیرت وصُورت کی کمزوریوں کے باعث مختلف اچھی بُری چیزوں سے تشبیہہ واستعارہ کے حوالوں سے مختلف ناموں سے یاد کیا جاتا ہے یا نسبت دی جاتی ہے مثلاً چاند سورج کنول پھول اسی طرح بُرائیوں کے اعتبار سے اینٹ پتھراور کوڑا کرکٹ کہتے ہیں اچھا آدمی لعل جواہر ہیرا موتی اسی لئے کہتے ہیں کہ وہ توہیرا ہے ۔ ہیرا انگوٹھیوں میں زیورات میں اوردوسری زینت کی چیزوں میں کام آتا ہے تخت طاؤس میں بھی ہیرے جڑے ہوئے تھے اورشاہ جہاں کی پگڑی میں بھی کوہِ نُور ہیرا رہتا تھا۔ آج برطانوی ملکہ یا بادشاہ کے تاج میں کوہِ نور چمکتا ہے اِس سے انسانی زندگی میں ہیرے کی قیمت کا اندازہ ہوسکتا ہے لیکن ہیرا بدترین قسم کا زہر بھی ہوتا ہے اسی لئے ہیرے کو اگر چاٹ لیا جائے تواُس سے موت ہوجاتی ہے اوراگراس کی کنی کھالی جائے توآنتیں کٹ جاتی ہیں۔
(۳۳) ہیرپھیر کی باتیں کرنا یا ہیرا پھیری کرنا۔
مکّٰاری اوردغابازی کوکہا جاتا ہے کہ وہ توبڑی ہیرا پھیری کرتا ہے یہ خاص طور پر دلّی میں بولا جاتا ہے اورہیرپھیر کی باتیں کرنا عام ہے۔
(۳۴) ہینگ لگانا، ہینگ کہنا یا ہینگ ہگنا۔
اس سے مُراد تکلیفیں اُٹھانا ہے اورخاص طور پر پیٹ کی تکلیفوں میں مبتلا رہنا ہے ہینگ لگانے کے معنی وہی ہیں جوچُونا لگانے کے ہیں۔ یہ ایک طرح کا فریب دینے کا عمل ہے۔
|